امام ابو حنیفہ ۔ شیعان اھل بیت اطہار (ع)
علامہ شھرستانی اپنی کتاب الملل و النحل ص 491 ج1 میں لکھتے ہیں :
حضرت امام ابو حنیفہ رح نے امام سیدنا محمد بن عبداللہ المحض بن حسن المثنی بن حسن مجتبی بن علی الوصی (ع) [نفس الزکیہ ] کی بیعت کر لی تھی اور وہ ان کے شیعوں میں سے تھے۔منصور عباسی تک یہ بات پہنچی چنانچہ اس نے ابو حنیفہ کو قید کر دیا اور انہوں نے قید ہی کی حالت میں وفات پائی ۔ بیان کیا گیا ہے کہ جب منصور کے زمانے میں امام ابو حنیفہ نے امام محمد بن عبداللہ نفس ذکیہ کی بیعت کی اور سیدنا محمد نفس ذکیہ مدینہ میں شھید ہوگئے تب بھی امام ابی حنیفہ ان کی بیعت پر قائم اور اھل بیت کی موالات و دوستی کے قائل رہے ، یہ بات منصور تک پہنچائی گئی سو ان پر جو گزری اور ان کا جو انجام ہونا تھا وہ ہوا ۔
ترجمہ و انتخاب : سید حسنی الحلبی
سلام ہو امام ابو حنیفہ رح پر ، جو اھل بیت اطہار سادات آئمہ بنی فاطمہ ع کی مودت ونصرت میں قید کی حالت میں وفات پائی ۔ ان شاء اللہ ، عراق کے حالات سازگار رہے اور فقیر کو اذن زیارت حاصل ہوا تو خاص مقام ابی حنیفہ رح پر فاتحہ و سلام کے لئے حاضر ہونگا۔
سید حسنی الحلبی
