امّاں ہاجرہ کے وارث، غازی عباس علمدار

مکہ مکرمہ میں صفا و مروہ کا درمیانی فاصلہ اور کربلائے معلی میں امام حسین اور غازی عباس کی مبارک قبروں کا درمیانی فاصلہ بالکل برابر ہے۔

صفا و مروہ کے درمیان سیدّہ ہاجرہ سلام اللہ علیہا نے اپنے بیٹے اور امام حسینؓ کے جدِ امجد سیدّنا اسماعیل علیہ السلام کے لیے پانی کی تلاش میں سعی کی تھی

جبکہ

غازی عباس کو سقائے حرم کہا جاتا ہے کیونکہ عاشور کے دن وہ اولادِ اسماعیل کے لیے پانی لانے کی سعی کررہے تھے۔

اللہ کی نشانیاں !

غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم

نہایت اس کی حسین، ابتداء ہے اسماعیل

احمد الیاس