کیا آپ کے ساتھ ایسے ہوتا ہے؟
گھر سے باہر نکلتے ہیں،
-گاڑی میں بیٹھے اے سی چلایا
افسوس سا ہوا
خطرہ محسوس ہوا
مگر اب گرمی اتنی شدید تھی کچھ کرنا تو تھا
-آگے بڑھے امی نے کہا تھا ڈبل روٹی لے کہ آنا، مارکیٹ میں رکے
ذہن میں چلنے لگا کہ ڈبل روٹی جسم کے لئے کتنی نقصان دہ ہے
اردگرد نظر دوڑائی
چپس، بسکٹ اور کیک
اتنا کچھ لیکن ان کھانے کی چیزوں میں سے شاید ایک چیز بھی نا ہو جسے ‘خوراک’ کہ سکیں، ریسرچز سوچ کے دماغ کھولنے لگا
-آگے سبزی والا نظر آیا
زراعت کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ یاد آنے لگا ، پانی ختم ہو رہا ہے کیا کریں گے آنے والے سالوں میں؟
-پھر گوشت والا نظر آیا وہ چکن کے نام پہ پتہ نہیں کیا بیچ رہا تھا
دماغ میں کیلکولیشن ہونے لگی۔۔۔
پورا اینڈوکرینیالوجی کا ڈپارٹمنٹ یہاں سے سپانسر ہو رہا ہے
خطرہ محسوس ہوا
-ہسپتال میں دیکھی ہوئ ان فرٹلیٹی کلینک کے سامنے لمبی قطار آنکھوں کے سامنے گھومنے لگی
خیر
ڈبل روٹی لی، پیسے دیے ۔
اور دیکھا ہاتھ پہ ذرا سا زخم تھا۔
سوچا کہ چلو پولی فکس لے لیتے ہیں
فارمیسی پہ گاڑی روکی
اردگرد عوام کا ہجوم ۔۔۔
ہاتھ میں ویسٹرن میڈیسن کی پرسکرپشن پکڑے پر امید کھڑے ہیں
یہ جانے بغیر کہ یہ سب symptomatic treatment ہے
پھر جاتے ہوے وہ چیریٹی باکس میں پیسے ڈال دیتے ہیں
سب سے زیادہ پانچ ہزار کے نوٹ میں نے فارمیسی میں دیکھے ہیں
خیر۔۔
میں کاونٹر پہ جا کہ پولی فکس مانگتی ہوں
پھر یونیورسٹی کی طرف گاڑی مڑتی ہے۔۔۔۔
میرا ذہن سوچنے لگتا ہے کہ تعلیمی نظام کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے
اس یونیورسٹی میں کیا کیا تبدیلی لائ جا سکتی ہے
اساتذہ جس کو علم سمجھ رہے ہیں طلباء جس کو تعلیم سمجھ رہے ہیں اس گورکھ دھندے میں ، میں کیسے پراجیکٹ بیسڈ لرننگ پہ کام کر سکتی ہوں۔۔۔ایک بار پھر بے بسی محسوس ہوتی ہے کیونکہ ۔۔یہاں ابھی ان چونچلوں کے حالات نہیں
اب میرے کلینک کا ٹائم ہے۔ میں گاڑی میں ریلیکس محسوس کرتی ہوں مگر اردگرد نظر آنے والے بل بورڈز ٹرگرز کا کام کرتے ہیں
یہ ہمارے ذہین دماغ مارکیٹنگ میں کیوں؟
ہر کوئ کپڑے کیوں بنا رہا کھابے کیوں کھول رہا کنزیومر کیوں بن رہا ؟
اگر ان بل بورڈز پہ ہیلنگ سے متعلق یا کردار سازی سے متعلق پوسٹرز ہوں کیسا لگے۔۔۔
مدر ٹریسا کا قول
لکھا ہو،
If you want to change the world, go home and love your family
یہ سب سوچتے سوچتے کلینک پہنچتی ہوں
گورمے بیکری فی سبیل اللہ ہسپتالوں میں کھانے بھجواتی ہے مگر میرے ذہن میں وہ ساری ریسرچز گھومنے لگتی ہیں کہ کیسے یہ کھانا، جس تیل میں بنا ہوا ہے وہ بیمار کی بیماری بڑھا رہا ہے ۔۔۔۔
یہ خالی ویسٹرن میڈیسن سے چیزیں ٹھیک نہیں ہونی
-میں جم جاتی ہوں، آنٹی بتاتی ہیں دس سال سے وہ اینٹی ڈیپریسںنٹ لے رہی ہیں، میرا خون کھولنے لگتا ہے
میں بہت ہیلپ لیس محسوس کرتی ہوں
مجھے
compartmentalization of knowledge
کے خطرے نظر آتے ہیں
کاش سائیکاٹرسٹ کسی جم ٹرینر یا نیوٹریشن والے کے ساتھ بیٹھ کہ ان کا شیڈیول بنا دے یہ دوائ ان کو نقصان دے رہی ہے۔۔۔
-میں پارلر جاتی ہوں، وہاں جو پراڈکٹس استعمال ہورہے ہیں ان میں سے کئ سےکینسر ہوتا ہے
میرا دل کرتا ہے میں انتظامیہ سے کہوں یہ نا استعمال کریں مگر میں کچھ بھی نہیں کر سکتی
مجھے اپنا آپ بہت بے بس محسوس ہوتا ہے
-پھر واٹس ایپ کھولتی ہوں کسی نے بیان لگایا ہوتا ہے۔ کوئ مولوی زور و شور سے میاں بیوی کی محبت کے بارے میں درس دے رہا ہوتا ہے جس کا تعلق حقیقت سے کچھ بھی نہیں
میں پھر بے بس محسوس کرتی ہوں
-کسی رکشے کے پیچھے ‘میریج بیورو ‘ نظر آتا ہے ایک دم سے یہ سب یاد آجاتا ہے کہ ہمارے ہاں رشتے کروانے کا اندازہ کتنا بہیمانہ ہے
-آگے تحریکی جماعتوں کے پوسٹرز نظر آتے ہیں، سوچتی ہوں کتنا پیسہ لگا ہو گا اس سب پہ۔۔۔۔
اللہ خلوص قبول کرے مگر۔۔۔۔
ایک بار پھر بے بسی محسوس ہوتی ہے
__________________________
سوچ رہی تھی کہ اس سب سے میرا سٹریس لیول کتنا ہائ رہتا ہو گا۔۔۔۔
میں پیٹ سے سانس نہیں لے پاتی۔ جب سوئمنگ شروع کی تو سانس روکنے کا بہت سٹیمینا تھا میں نے ٹرینر سے کہا خوش نا ہو مجھے سانس پیٹ سے لینا سکھاو۔۔۔سانس روکنا مشکل نہیں وہ تو مجھے آتا ہی نہیں ہے۔
ہم سب اردگرد کے ماحول کو اپنے لحاظ سے محسوس کرتے ہیں جیسے ہماری شخصیت سازی ہوئ ہو۔۔
وہ لوگ جو گھر میں بڑے بہن/بھائ ہوتے ہیں وہ جب دنیا میں نکلتے ہیں تو وہ ہی بڑی بہن/بھائ والا رول اپناتے ہیں اور لوگوں کی تکالیف پہ بہت تکلیف ہوتی ہے۔۔۔۔
ان لوگوں کو اتنا سٹریس لے کے کہ عموما آٹو امیون بیماری ہو جاتی ہے ۔۔۔یا
ہایپر ٹینشن ۔۔۔انسامنیا…
سو کریں کیا؟
سب سے پہلے
1۔ اعتراف کہ ہاں یہ سب میرے ٹرگرز ہیں
2۔ ہر ایریا میں اپنی بساط کی کوشش لازمی کریں کیونکہ انسانی جسم جب تھریٹ محسوس کرتا ہے اور وہ اپنی فائٹ/فلائٹ کی انرجی کو چینلائز نا کر سکے تو دماغ اور جسم پہ بہت برا اثر ہوتا ہے ۔۔۔چینلائز مثلا اپنے
circle of influence
میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں جتنا آسانی سے ممکن ہے
3۔ جب ایسے معاشرے میں رہ رہے ہوں جہاں سب کچھ ڈوب رہا ہو، ایسے میں باڈی کا تھریٹ میں جانا بالکل ٹھیک رسپانس ہے مگر اگر اپنے ٹراما رسپانس پہ کام نا کیا تو پھر کوئ نا کوئ نفسیاتی یا جسمانی بیماری آپ کی منتظر ہے۔۔۔
یہ تحریر میں نے اپنے لیے لکھی ہے
اور آپ کے لیے ۔۔
سیدہ فاطمہ الزہرا
ماہر نفسیات