حسین کی جنگ اور قیصریت

بے خبر ہیں وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ حسین یزید کے مقابلے میں آئے تھے اور پھر بچوں کو لے کر بے لشکر وسپاہ آنے پر قسما قسم کے تبصرے اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں

حسین در اصل اس قیصریت کے مقابلے میں آئے تھے جس میں خاندانی اقتدار اسلام میں پہلی بار رائج ہونے جا رہا تھا اور جس کی پشت پر محمد رسول اللہ کی نہیں قیصر و کسری کی روایات تھیں

اور

غلط ہے یہ بات کہ حسین ناکام ہو گئے ، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ پونے چودہ سو سال سے مسلمان بھی اسی قیصریت سے وابستہ ہیں لیکن کبھی ایک دن کے لئے بھی اسلام نے اسے سند جواز نہیں دی اور ان حکومتوں کو تغلب کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے.

طفیل ہاشمی