حضرت علی رضی اللہ عنہ. ___خلیفہ بلا فصل
تحقیق سے وابستہ افراد ہمیشہ فرضیہ سے آغاز کرتے ہیں
فرض کیجئے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے وصال کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ ہو جاتے تو
ان کے باقی تمام کمالات، فضائل اور مرتبہ پس پشت چلا جاتا
اور
استحقاق خلافت کی سب سے بڑی دلیل عم زاد رسول اور داماد رسول ہونا ہوتا
نتیجتاً
جس بادشاہی کا آغاز تیس سال بعد ہوا اور جسے ہمیشہ امت نے بس گوارا کیا
اس کی ابتدا پہلے دن سے ہو جاتی اور اسے تقدس حاصل ہوتا.
اسلام کے سیاسی افکار و نظام کو تحفظ دینے کے لیے اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے بلا فصل خلیفہ ہونے کا دروازہ بند کر دیا.
لیکن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مقام اور مرتبہ برقرار رکھنے کے لیے
اما ترضی ان تکون منی بمنزلۃ ھارون من موسی
من کنت مولاہ فعلی مولاہ
لا یحبہ الا مؤمن ولا یبغضہ الا منافق
ہی نہیں بلکہ
امت کے اختلافات و مشاجرات میں
الحق مع علی
کا تواتر پیدا کر دیا.
طفیل ہاشمی