ایک نکتہ نظر:
یہ بات درست نہیں کہ شیعہ مسلک پاکستان میں کمزور ہے ۔ شیعہ مسلک تمام مسالک میں سب سے زیادہ طاقت ور ہے باقی دہشت گردی کا شکار شیعہ سنی سب ہوئے ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں سنیوں کا بھی متفقہ موقف یہی ہے کہ وہ غلطی پر تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ حق پر تھے ۔ ہماری گزارش تو بس اتنی ہے کہ اگر امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کو برا بھلا کہنا شیعہ ہونے کے لیے ضروری ہے تو آپ یہ سب اپنی اپنی امام بارگاہوں میں کریں ۔ آپ سرعام سڑکوں پر نکل کر سنی اکثریتی ملک میں صحابہ کرام کو گالیاں دیں اور پھر ساتھ میں یہ کہیں کہ ہم کمزور ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ آئے روز کوئی ذاکر اٹھتا ہے اور کبھی حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ اور کبھی حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کو گالیاں دیتا ہے ۔ شیعہ مسلک جاہل ذاکروں نے یرغمال بنایا ہوا ہے ۔
دوسرا نکتہ نظر:
شیعہ مکتب ہی کمزور نہیں ان سے کمزور اور اقلیتیں بھی ہیں اس سے انکار ممکن نہیں۔ معاویہ کا سنیوں کے نزدیک کیا سٹیٹس ہے اس سے غرض نہیں۔ شیعہ سڑکوں پر مذہبی اجتماعات نہیں کر سکتے یہ مذہبی آزادی کے حقوق کے خلاف ہے۔ معاویہ اور دیگر چند لوگ جو مولا علی کے خلاف لڑے یا ان کا حق غصب کیا ، وہ آپ کے نزدیک تو صحابہ ہیں آپ ان کا ااحترام کریں جتنا چاہیں ہمارے نزدیک صحابہ نہیں اس لیے انہیں رضی اللہ کہنے سے ہماری دل آزادی ہوتی ہے وہ مت کیا کریں بس۔ کیونکہ سنی اکثریت میں ہئں اس لیے ان کی پسندیدہ شخصیتوں کا سب احترام کریں یہی فاشزم ہے۔ اہل تشیع ان تمام صحابہ کا احترام کرتے ہیں جو محمد و آل محمد علیہم السلام کے وفادار رہے ۔میرا مذہب کس کے ہاتھوں یرغمال ہے یا نہیں اس کے بارے مجھے آپ کی رائے سے اتفاق بھی نہیں اور یہ رائے درکار بھی نہیں۔ نہ اس کا فیصلہ کرنے کا حق آپ کو حاصل ہے۔ کونسا پادری درست ہے کونسا غلط آپ مسیحیوں کو یہ بتانے کا کوئی حق نہیں رکھتے اسی طرح کا سے مجلس پڑھانی چاہئیے کس سے نہیں یہ بتانے کا بھی آپ کو کوئی حق نہیں۔ اس طرح جیسے مجھے یہ کہنے کا حق نہیں کہ آپ کی فلاں مسجد میں فلاں امام نہیں ہونا چاہئیے۔ دہشت گردی کا شکار سب ہوئے ہیں لیکن دیوبندی یا سلفی اپنے عقیدے کی وجہ سے نہیں ہوئے شیعہ شیعہ ہونے کی وجہ سے نشانہ بنائے گئے ہیں۔ امریکہ مدرسے پر بمباری کرتا ہے اس لیے فلاں سال سے سے آ کر بمبار شیعہ یا بریلوی جلوس میں پھٹ جاتا ہے یہ منطق آپکے اور اس بمبار کے خیال میں درست ہو گی میں اس اتفاق نہیں کرتا۔