جمعہ کے دن ترکی کے بہت بڑے شیخ محمود آفندی رح کا جنازہ تھا، بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، ترکی کے صدر بھی بہت عقیدت کے ساتھ شریک ہوئے. ہمارے ہاں کے علمائے دیوبند بھی شیخ کے مداح تھے اور شیخ علمائے دیوبند کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتے تھے. تصویر میں قابلِ ملاحظہ بات یہ ہے کہ شیخ کے جنازے پر ڈالی گئی چادر پر یا رسول اللہ یاحسن یا حسین لکھا ہوا ہے ۔ ساتھ علیہ السلام کا “ع” بھی ہے – ویسے بظاہر دوسری طرف اوپر یا اللہ اور نیچے یا علی یا فاطمہ ہوگا۔. ہمارے خاص قسم کے جیالے دیوبندیوں سے پوچھنا بنتا ہے کہ اس سے رافضیت کی بو سونگھنی ہے یا بریلویت کی.
مفتی محمد زاہد
