امام مالک بن انس رحمہ اللہ بنو امیہ کے دور حکومت میں امام جعفر الصادق علیہ السلام سے حدیث بیان کرتے ہوئے ڈرتے تھے حتی کہ بنو عباس کی حکومت اگئی اور آپ نے ان سے کھول کر حدیث بیان کی :
(1). امام مالک کے شاگرد ثقہ شاگرد دراوردی بیان کرتے ہیں :
لم يَرْوِ مالك عن جعفر بن مُحَمَّد حتى ظهرَ أمْرُ بني العَبَّاس
امام مالک نے جعفر بن محمد سے جب تک حدیث بیان نہ کی جب تک بنو عباس حکومت میں نہ اگئے۔
(تاریخ ابن ابی خیثمہ 2/332 وسندہ صحیح)
(2). امام مالک کے دوسرے ثقہ شاگرد مصعب بن عبدالله فرماتے ہیں :
“كان مالك لا يروي عن جعفر بن مُحَمَّد حتى يضمَّه إِلَى آخر من أولئك الرفعاء، ثم يجعله بعده”
امام مالک جعفر بن محمد سے روایت بیان نہیں کرتے تھے حتیٰ کہ ان کی بیان کردہ حدیث دوسرے ثقہ راویان کی حدیث میں ضم نہ کردیتے پھر اس کے بعد ان کو رکھتے۔
(تاریخ ابن ابی خیثمہ 2/332 وسندہ صحیح)
تحریر محمد کاشف خان (2020)