محرم کے مہینے میں ایک خاص قسم کا غامدیت اور دیوبندیتِ جدیدہ کا گٹھ جوڑ وجود میں آتا ہے. سکرین شاٹ یہ صاحب دیدہ دلیری کے ساتھ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے اقدام کو فساد فی الارض کہہ رہے ہیں، ہر سال نا معلوم اس طرح کی کتنی باتیں نظر سے گزرتی ہیں اور ایسی شخصیات کی پوسٹوں پر بھی جو یقیناً دیوبندیوں کے مطالعے میں بھی آتی ہیں، مگر مجال ہے کہ صحابہ کے نام نہاد علم برداروں کے کانوں پر جوں تک رینگے، کوئی ٹرینڈ چلے، صحابہ کے کچھ جیالے سامنے آئیں.
مفتی محمد زاہد
