مرتضی’ کو خانہ زاد ِ رب ِ اکبر دیکھ کر

مرتضی’ کو خانہ زاد ِ رب ِ اکبر دیکھ کر

بیاہ دی بیٹی پیمّبرنے بڑا گھر دیکھ کر

جب بھی اٹھے گا نبی ۖ کی جانشینی کا سوال

فیصلہ ہوگا شب ِ ہجرت کا بستر دیکھ کر

وہ تو یوں کہیے کہ آپہنچے مدینے سے علی

ورنہ لوٹ آۓ بہت سے باب ِ خیبر دیکھ کر

ہوتے ہوں گے ُکنج ِ مرقد میں فرشتوں کے سوال

ہم سے تو کچھ بھی نہ پوچھا شکل ِ حیدر دیکھ کر

زوج ِ زہرا کا پتا معلوم تھا ورنہ قمرؔ

عرش سے آتا ستارہ سینکڑوں گھر دیکھ کر

استاد قمر جلالوی