مسلمانوں کی تجارتی اخلاقیات

کبھی مسلمانوں کی تجارتی اخلاقیات ایسی ہوتی تھی

مالکی فقیہ قاضی ابوبکر ابن العربی ’’بیع البرنامج’’ (یعنی سامان کا معائنہ کیے بغیر صرف فہرست دیکھ کر سامان خرید لینے) کے متعلق مالکی فقہاء کا موقف واضح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ رفع حرج کے قاعدے کی رو سے جائز ہے، کیونکہ تاجروں کو سامان کھولنے اور پھر دوبارہ باندھنے میں بے حد مشقت ہوتی ہے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا ہے کہ مغرب کے آخری کنارے سے ایک تاجر آتا ہے اور مشرق کے آخری کنارے سے آئے ہوئے ایک تاجر سے بازار میں ملتا ہے اور دونوں صرف فہرست دیکھ کر ایک دوسرے سے بندھا ہوا سامان خرید لیتے ہیں۔ اس کے بعد دونوں الگ ہو جاتے ہیں اور زندگی میں کبھی دوبارہ نہیں ملتے اور ایسی کوئی شکایت نہیں ملتی کہ ان تاجروں نے دھوکا کیا ہو۔ ابن العربی لکھتے ہیں ’’وھی امانۃ عظیمۃ وعادۃ کریمۃٍ’’، یہ انتہائی عظیم امانت داری اور بہت ہی اعلیٰ عادت ہے

منقول