کراچی ۔ 5 مارچ 2022- پاکستان میں مسلک دیوبند کے سرکردہ عالم مفتی محمد تقی عثمانی نے ٹویٹر پر ان الفاظ میں پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی
“پشاور کی مسجد میں دھماکہ اور اسمیں پچاس سے زائد افراد کی شہادت انتہائی کربناک حادثه هے جو یقیناً ملک دشمن طاقتوں کی سازش ہے اس کھلی دہشت گردی کو اگر کسی فرقہ واریت کے ساتھ جوڑا گیا تو یہ ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کاسبب ہوگا اس موقع پر پوری قوم کو متحدہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے زخمیوں کو شفاء کامل عطا فرمائے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے آمین ثم آمین”
مفتی صاحب نے شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔ مفتی صاحب نے بالواسطہ طور پر فرمایا کہ دہشت گردی کو دیوبندی و شیعہ فرقہ واریت سے جوڑنا درست نہیں کیونکہ تکفیری خارجی دہشت گرد ہر فرقے اور مسلک کے دشمن ہیں اور تمام سنی و شیعہ مسلمانوں کو مل کر داعش، ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی اور اس طرح کے انتہا پسند نظریات رکھنے والے خوارج کا مقابلہ کرنا چاہیے –
