میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رھے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی.

مرحوم آخوند کاشی بہت دقت سے تمام آداب اور دعاؤں کے ساتھ وضو کرتے تھے. قبل اس کے کہ مرحوم آخوند وضو ختم کرتے وہ شخص نماز ظہر پڑھ چکا تھا. مرحوم آخوند اور اس شخص کا سامنا ھوا،

اخوند نے پوچھا؛

کیا کر رھے تھے؟؟

اس شخص نے کہا؛

کچھ نہیں!

مرحوم آخوند؛ تم کچھ بھی نہیں کر رہے تھے ؟

شخص؛ نہیں کچھ بھی نہیں !

( وہ جانتا تھا کہ اگر کہے کہ نماز پڑھ رہا تھا تو مشکل میں پڑ جاتا مولوی صاحب نے نماز میں کئ نقص نکال دینے تھے)

مرحوم آخوند : کیا تم نماز نہیں پڑھ رہے تھے ؟

شخص؛ نہیں !!

مرحوم آخوند؛ میں نے خود دیکھ کہ نماز پڑھ رھے تھے. !!

شخص ؛ آقا آپ نے غلط دیکھا ہے!

مرحوم اخوند؛ پھر تم کیا کر رہے تھے؟

اس شخص نے کہا؛ بس میں تو خدا سے یہ کہہ کر آیا ہوں کہ خدایا میں گنہگار ہوں لیکن باغی نہیں ھوں !!!!

“میں باغی نہیں ہوں”!!!!

اس جملہ نے مرحوم آخوند کو بہت متاثر کیا.

بہت عرصے تک جب مرحوم آخوند سے ان کے احوال کے بارے میں سوال کیا جاتا تو وہ اپنی ایک خاص حالت میں کہتے؛

“میں باغی نہیں ہوں”.

خدایا ہم خوب جانتے ہیں کہ جو عبادات ہم نے کی ہیں وہ تیرے شایان شان نہیں ہیں، ہمارے روزے ہماری نمازیں، کسی قابل نہیں ہیں،

ہمارے لیے بس اتنا کافی ہے کہ ان عبادات کے ذریعہ کہہ دیں کہ خدایا ھم گنہگار تو ھیں مگر. .

“خدایا ھم باغی نہیں ہیں”

همچنین در احوالات ایشان نقل است؛ روزی مرحوم آخوند کاشی مشغول وضوگرفتن بودند، شخصی باعجله آمدوضوگرفت وبه داخل اتاق رفت وبه نماز ایستاد،

با توجه با این که مرحوم کاشی خیلی بادقت وضو می گرفت و همه آداب و ادعیه ی وضو را به جا می آورد؛ تا وضوی آخوند تمام شود، آن شخص نماز ظهر و عصر خود را هم خوانده بود به هنگام خروج با مرحوم کاشی رو به رو شد.

ایشان پرسیدند:چه کار می کردی؟

گفت: هیچ.

فرمود: تو هیچ کار نمی کردی؟

گفت: نه! می دانست که اگر بگوید نماز می خواندم، کار بیخ پیدا می کند،

آقا فرمود: مگر تو نماز نمی خواندی؟

گفت: نه!

آخوند فرمود: من خودم دیدم داشتی نماز می خواندی،

گفت: نه آقا اشتباه دیدی،

سؤال کردند: پس چه کار می کردی؟

گفت: فقط آمده بودم به خدا بگویم من یاغی نیستم، همین،

این جمله در مرحوم آخوند (رحمه الله) خیلی تأثیر گذاشت،

تا مدت ها هر وقت از احوال آخوند میپرسیدند، ایشان با حال خاصی می فرمود:من یاغی نیستم