کربلا پہ عجیب اعتراض

عجیب اعتراض ہے کہ

زید کی دعا پر فرشتہ بھیج دیا اور کربلا میں وہ خاموش تماشائی رہا

درحقیقت جب آپ واقعات کو انسانی کینوس پر دیکھتے ہیں تو وہ تمام اعتراضات جو ملحدین کرتے ہیں آپ کی راہ روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں

میں واقعہ کربلا کو بڑے کینوس پر دیکھتا ہوں

فرض کریں یہ واقعہ نہ ہوتا تو خلافت اور ملک عضوض میں کیسے امتیاز کیا جاتا

امام حسین نے اپنے اور آل بیت رسول کے خون سے خلافت اور ملوکیت کے درمیان ایسی لکیر کھینچ دی ہے کہ ساری دنیا کے نواصب اپنی مشترکہ کوششوں سے بھی اسے مٹا نہیں سکتے.

اللہ نے اسی لیے فرشتے بھیج کر ان کی جان نہیں بچائی

یوں بھی سیرت کا مطالعہ بتاتا ہے کہ ہر مشکل مرحلہ پر خانوادہ نبوت سے قربانی لی گئی.

طفیل ہاشمی