مجلہ محدث کی ویب سائٹ پر بہت سی کتب مل جاتی ہیں، انھوں نے یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ علما کی ایک جماعت کی منظوری کے بعد ہی اس ویب سائٹ پر کوئی کتاب اپ لوڈ کی جاتی ہے. شہادتِ عثمان نام کے اس “مستند” رسالے میں صحابہ کرام کے لیے وہ وہ الفاظ استعمال ہوئے ہیں کہ الأمان والحفیظ. عمار بن یاسر السابقون الاولون میں سے ہیں اور ان کے مناقب میں کئی حدیثیں موجود ہیں، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں میں انھیں حق اور سچ کی نشانی قرار دیا ہے اور یہ صاحب فرما رہے ہیں کہ وہ حضرت عثمان کی طرف سے ان کے آخری دور میں مصر گئے تھے اور وہاں جا کر ابنِ سبا کی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے. سبائی ٹولہ کی ایجاد اور اسے ہی تمام خرابیوں کا ذمہ دار قرار دینے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس زمانے کے صحابہ اور بر گزیدہ تابعین میں سے جو بھی ان کے خاص بیانیے میں فٹ نہ بیٹھے اسے سبائی قرار دے دو. یاد رہے کہ خرابی کی جڑ کچھ قریشی ہوں گے یہ بات صحیح حدیثوں اور اقوالِ صحابہ سے ثابت ہے جبکہ کسی سبائی ٹولے کا ذمہ دار ہونا ضعیف تاریخی روایات سے کشید کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ہی حدیثی حقائق پر پردہ ڈالنا ہے.
مفتی محمد زاہد


