دنیا کی اداس ترین کہانی

(حاشر ابن ارشاد) 1910 میں امریکہ کے ایک چھوٹے سے مقامی اخبار میں ایک اشتہار شائع ہوا “ہاتھ سے بُنے ہوئے چھوٹے بچے کے کپڑے اور ایک جھولا برائے فروخت۔ دونوں استعمال نہیں ہوئے” شاید اسی اشتہار کو پڑھنے والے کسی نامعلوم شخص نے برسوں بعد وہ کہانی تخلیق کی جو آج بھی دنیا کی اداس ترین کہانی سمجھی جاتی ہے۔ عام طور پر ہیمنگوے سے موسوم اس مختصر کہانی میں صرف چھ لفظ ہیں۔ For Sale: baby shoes , never worn ( برائے فروخت: بچے کے جوتے، جو کبھی پہنے نہیں گئے ) چھ لفظوں میں ماں کی محبت … Continue reading دنیا کی اداس ترین کہانی

کیا انسان مجبور ہے یا مختار؟

کیا انسان مجبور ہے یا مختار؟ مولانا روم مولانا روم نے اپنی مشہور کتاب مثنوی میں جس طرح تقدیر کے پیچیدہ مسئلہ کو اشعار (فارسی) میں بیان فرمایا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی. طرز بیان بہت دل آویز ہے اور طریق استدلال ایسا عجیب وغریب کہ دل میں اثر کرتا چلا جاتا. احباب کی خدمت میں مولاناے روم کے ان اشعار کا ترجمہ بطور ہدیہ پیش ہے. 0. بندہ کا تردد میں ہونا خود اس کے مختار ہونے کی دلیل ہے تردو اختیاری ہی چیز میں ہو سکتا ھے تردو کا مطلب ہی یہ ہے کہ اس کو یہ … Continue reading کیا انسان مجبور ہے یا مختار؟

شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

ڈاکٹر اختر حسین عزمی اس میں کوئی شک نہیں کہ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان بہت سے اصولی احکام مشترک ہیں اور کچھ بنیادی عقاید و احکام میں شدید اختلاف رائے بھی پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہر دو فریق کے ہاں ایک دوسرے کے با رے میں بہت سی بدگمانیاں بھی موجود ہیں، ایک دوسرے کی تکفیر کے اقوال بھی ملتے ہیں اور تکفیر پر خاموشی اور احتیاط کی روش بھی پائی جاتی ہیں، اگر کوئی تکفیر کا قائل نہ بھی ہو تو ایک دوسرے کو گمراہ ضرور سمجھتا ہے اور کہیں اشارے کنائے میں … Continue reading شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

“صرف علم”

رعایت اللہ فاروقی صلاح الدین کو اب تو فارغ التحصیل ہوئے بھی چھ سال ہوگئے۔ لیکن جب یہ پہلی بار کسی مدرسے بطور طالب علم جا رہا تھا تو جو سب سے اہم نصیحت اسے کی تھی، وہ یہ تھی کہ کبھی کبھار کوئی استاد سبق پڑھانے کے بجائے کسی بہانے سے وعظ شروع کردے گا اور یہ وعظ پورے پیریڈ پر محیط ہوگا۔ پیریڈ پورا ہوگا تو وہ اچانک گھڑی کو دیکھ کر کہے گا “ارے ! ! ! وقت گزرنے کا تو پتہ ہی نہ چلا، سبق تو آج رہ گیا” اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آج … Continue reading “صرف علم”

اصلاح کے نام نہاد دعوے دار

‎بھیا سچی بات ہے کہ اصلاح کے ان نام نہاد دعوے داروں نے ہمیں بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ ‎بڑے زوق شوق سے رمضان کی تراویح پڑھا کرتے تھے، جناب غامدی کے ایک شاگرد سے دو عشرے قبل طویل مکالمہ رہا، انہوں نے غامدی صاحب کی تحقیق سے اگاہ کیا اور قائل کر لیا کہ تراویح خالص نفل عبادت ہے اور رمضان تو خالصتا تخلیے کا مہینہ ہے، اپنے گھر میں عبادت کرنی چاہیے۔ ہم ایسے قائل ہوئے کہ تخلیہ میں عبادت تو کیا کرنا تھی، تراویح سے بھی گئے، کبھی پڑھنا بھی پڑی تو ایسے کہ جیسے خدانخواستہ قدرت پر … Continue reading اصلاح کے نام نہاد دعوے دار

غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش

کل میں نے غامدی صاحب کا انتہائی پر اثر بیان سنا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ابتداء وحی کا واقعہ جو کتب حدیث میں آتا ہے وہ منقطع ہے. یعنی اسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے براہ راست کسی بھی صحابی یا صحابیہ نے اس طرح بیان نہیں کیا کہ وہ کہتی ہوں کہ میں نے رسول اللہ کو نزول وحی کا آغاز بیان کرتے ہوئے سنا. نیز جن افراد کو اولین راوی ہونا چاہیے تھا یعنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، ورقہ بن نوفل، یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ … Continue reading غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش

خدا کی بستی میں بستا سائیں امر جلیل

مصنف : فرنود عالم یہ بات ہے اس وقت کی جب بھٹو صاحب وزیر اعظم تھے۔ کوئٹہ میں ایک خاتون سودا سلف لینے گھر سے نکلی تو ہر طرف شانتی تھی لیکن پلٹی تو قیامت کا منظر نامہ تھا۔ فراٹے بھرتی پولیس کی گاڑیاں آرہی ہیں اور دھول اڑاتی آگے بڑھ رہی ہیں۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے گاڑیوں سے اتر رہے ہیں اور پھرتی سے یہاں وہاں پوزیشن سنبھال رہے ہیں۔ نیچے سڑک پر اوپر عمارتوں پر شِکرہ نظر بندوقچی سانس بند انداز میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ خاتون نے گھر کی طرف بڑھتے بڑھتے ایک اچھلتے پھدکتے … Continue reading خدا کی بستی میں بستا سائیں امر جلیل

اسلامی تاریخ اور خلافت

ھماری تاریخ ہلاکو اور چنگیز کو شرماتی ھے اور اس کی وجہ یہی ھے کہ ھم نے سچ کو بہت اوپر جا کر آلودہ کر دیا ھے لہذا نیچے سے یہ کبھی درست نہیں ھو گا ،حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے ، حقیقت یہ ھے کہ ھمارے ابتدائی نظام خلافت میں ھی واضح طور پر انتظامی خلا تھا ،جس میں شوری حاکم کو بٹھا تو سکتی ھے مگر پھر اتار نہیں سکتی بلکہ مفلوج ھو جاتی ھے ، حاکم کی مرضی ھے کہ وہ اس سے مشورہ کرے یا نہ کرے ، حضرت عثمان … Continue reading اسلامی تاریخ اور خلافت

یہ ان تنظیموں کے نام ہیں جنہیں ہماری اسٹیبلیشمنٹ نے بنایا اور پھر توڑ دیا

عمر کے 52 ویں سال سے گزر رہا ہوں۔ ان باون سالوں میں سپاہ صحابہ، ایم کیو ایم، لشکر طیبہ، حرکت المجاہدین، حرکت الانصار، جیش محمد، لشکر جھنگوی، اور تحریک لبیک وغیرہ بنتے اور بکھرتے دیکھ چکا ۔ یہ ان تنظیموں کے نام ہیں جنہیں ہماری اسٹیبلیشمنٹ نے وقتی ضرورت کے لئے بنایا اور پھر توڑ دیا۔ ان سب کے کارکنوں کو پکا یقین تھا کہ ان کی قیادت خلوص کے ساتویں آسمان پر ہے۔ مگر یہ لوگ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ ساتواں آسمان اسلام آباد کے سیونتھ ایوینیو کے قریب واقع ہے۔ تنظیمیں بنا کر انہیں قومی … Continue reading یہ ان تنظیموں کے نام ہیں جنہیں ہماری اسٹیبلیشمنٹ نے بنایا اور پھر توڑ دیا