انتخابی خلافت ۔ ۔ ۔ حضرت عثمانؓ و علیؓ

” حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد جب کچھ لوگوں نے حضرت علیؓ کو خلیفہ بنانا چاہا تو انہوں نے کہا ” تمہیں ایسا کرنے کا اختیار نہیں ھے ۔ یہ تو اہلِ شُوریٰ اور اہلِ بدر کے کرنے کا کام ھے ۔ جس کو اہلِ شوریٰ اور اہلِ بدر خلیفہ بنانا چاہیں گے وہی خلیفہ بنے گا ۔ پس ھم جمع ہونگے اور اِس معاملے پر غور کریں گے ۔ ” ( ابن قُتَیبہ ، الامامۃ والسیاسۃ ) طَبری کی روایت میں حضرت علیؓ کے الفاظ یہ ہیں ” میری بیعت خفیہ طریقے سے نہیں ہو سکتی ۔ یہ … Continue reading انتخابی خلافت ۔ ۔ ۔ حضرت عثمانؓ و علیؓ

خلافت و ملوکیت

سوال: میں آپ کی کتاب ’’خلافت و ملوکیت‘‘ کا بغور مطالعہ کرتا رہا ہوں۔ آپ کی چند باتیں اہل سنت و الجماعت کے اجماعی عقائد کے بالکل خلاف نظر آرہی ہیں۔ صحابہ کرامؓ میں سے کسی کا بھی عیب بیان کرنا اہل سنت و الجماعت کے مسلک کے خلاف ہے۔ جو ایسا کرے گا وہ اہل سنت و الجماعت سے خارج ہوجائے گا۔ آپ کی عبارتیں جو اس عقیدے کے خلاف ہیں وہ ذیل میں نقل کرتا ہوں:۔ ’’ایک بزرگ نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے دوسرے بزرگ کے ذاتی مفاد سے اپیل کرکے اس تجویز کو جنم دیا‘‘۔ (خلافت … Continue reading خلافت و ملوکیت

غامدی صاحب و ملوکیت کی ناگزیریت

غامدی صاحب ودیگر کچھ حضرات ملوکیت کی سیاسی و معروضی جواز وناگزیریت کی جو بحث اٹھاتے ہیں وہ اول وآخر ” مفروضات ” پر مبنی ہے ۔ ان کے مطابق (1) اقتدار بنو امیہ سے باھر جاتا تو ” خانہ جنگی ” کا خطرہ تھا ۔ (2) سلطنت کے پھیلاو نے از خود ملوکیت کی ضرورت پیدا کر دی تھی ۔ (3) خلافت راشدہ کا نظام ممکن نہیں رھا تھا ۔ لیکن خود ملوکیت نے جو نتائج پیدا کیے ان کے سامنے ان “مذکورہ مفروضات” کی کیا حیثیت باقی رہ جاتی ہے کہ !! (1) خانہ جنگی تو پھر بھی … Continue reading غامدی صاحب و ملوکیت کی ناگزیریت

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا سر عبید اللہ بن زیاد نے یزید بن معاویہ کے پاس شام بھیجا

================================== امام ابن کثیر رحمہ اللہ لکھتے ہیں : « وَيُقَالُ إِنَّهُ كَانَ مَعَهُ رُءُوسُ بَقِيَّةِ أَصْحَابِهِ، وَهُوَ الْمَشْهُورُ. وَمَجْمُوعُهَا اثَنَانِ وَسَبْعُونَ رَأْسًا، وَذَلِكَ أَنَّهُ مَا قُتِلَ قَتِيلٌ إِلَّا احْتَزُّوا رَأَسَهُ وَحَمَلُوهُ إِلَى ابْنِ زِيَادٍ، ثُمَّ بَعَثَ بِهَا ابْنُ زِيَادٍ إِلَى يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَى الشَّامِ ». ’’ یہی قول مشہور ہے جو مجموعی طور پر 72 سر تھے اس لیے کہ جو شخص بھی قتل ہوا انہوں نے اس کا سر کاٹ لیا اور اسے ابن زیاد کے پاس لے گئے پھر ابن زیاد نے انہیں معاویہ بن یزید کے پاس شام بھجوا دیا ‘‘۔ (البدایة والنھایة لابن کثیر … Continue reading سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا سر عبید اللہ بن زیاد نے یزید بن معاویہ کے پاس شام بھیجا

ان کی کربلا خود چل کر مکہ و مدینہ پہنچ گئی

جو کسی بھی مصلحت کی وجہ سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ساتھ نہیں گئے ان کی کربلا خود چل کر مکہ و مدینہ پہنچ گئی۔ تحریر ڈاکٹر عاصم اللہ بخش۔ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالٰی کا برگزیدہ رسول مانتے ہیں …. ان کی تکریم کرتے ہیں، ان پر سلامتی کی دعا کرتے ہیں. یہ سب ہمارے ایمان کا حصہ ہے. نہ کریں تو مسلمان ہونے کا دعوئ خام ٹھہرتا ہے. لیکن کیا یہ سب کرنے سے ہم عیسائی بن جاتے ہیں ؟؟؟ ایسا نہیں ہے. کیونکہ عیسائی بننے کے لیے چند دیگر عقائد … Continue reading ان کی کربلا خود چل کر مکہ و مدینہ پہنچ گئی

عبداللٰہ بن مسعود رضی اللٰہ عنہ

سیدّنا عبداللٰہ بن مسعود رضی اللٰہ عنہ عبداللٰہ بن مسعود کے سابقون الاولون میں سے ہونے پر تو مکمل اتفاق ہے، جبکہ کئی روایات کے مطابق عبداللٰہ ابن مسعود سے پہلے صرف پانچ لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ آپ رض ان اصحاب میں بھی شمار کیے جاتے ہیں جو سیدّنا ابوبکر صدیق رضی اللٰہ عنہ کی تبلیغ سے مسلمان ہوئے۔ آپ رض قریشی نہیں بلکہ تمیمی تھے اور آپ رض کا خاندان غلام تو نہیں تھا لیکن مکہ کے محنت کش اور کمزور طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔ ایسے خاندان عموماً کسی قریشی خاندان کے حلیف بن جاتے تھے … Continue reading عبداللٰہ بن مسعود رضی اللٰہ عنہ

اپنے عشاق کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا

تبوک کے لیے نفیر عام تھا. قیصر ڈیڑھ لاکھ کا لشکر لے کر سب کچھ تہس نہس کرنے کے لیے روانہ ہو چکا تھا. مدینہ منورہ میں عام اعلان ہو گیا کہ بیمار، معذور، بچے، بوڑھے، خواتین اور بے سرو وسامان افراد کے سوا ہر کوئی جہاد کے لیے نکلے. یعنی عذر شرعی کے سوا جو بھی پیچھے رہ گیا، منافق سمجھا جائے گا.نوے کے قریب مدنی شہری حیلوں بہانوں سے پیچھے رہ گئے. آپ کے ساتھ تیس ہزار لوگ تھےلیکن ان میں بھی کچھ منافقین تھے جنہوں نے ایک موقع پر آپ کو ایک پہاڑی سے گرانے کی کوشش … Continue reading اپنے عشاق کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا

غامدی صاحب سے معذرت کے ساتھ۔ یاسر پیر زادہ

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2021 جنگ ایک سوال کافی عرصے سے دماغ میں کلبلا رہا تھا، بالآخر اُس کا غیر تسلی بخش جواب مل گیا۔ سوال یہ تھا کہ کیا اسلام میں متغلب کی حکومت کے خلاف مزاحمت کرنا جائز ہے ؟ متغلب کی حکومت سے مراد ایسی حکومت ہے جو اپنی طاقت کے بل بوتے پر غلبہ حاصل کرلے، اسے عوام کی تائید حاصل نہ ہو اور وہ کسی جمہوری طریقہ کار سے وجودمیں نہ آئی ہو۔ اس سوال کا بالواسطہ جواب میرے پسندیدہ عالم دین جاوید احمد غامدی نے اپنے حالیہ خطبات میں دیا ہے جو انہوں نے … Continue reading غامدی صاحب سے معذرت کے ساتھ۔ یاسر پیر زادہ

ابن تیمیہ ؒ اور سید مودودی

مجھے امام ابن تیمیہ ؒ کی جن باتوں سے کبھی اتفاق نہ ہوسکا ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ مدینہ طیبہ کا سفر مسجد نبوی ؐ میں نماز پڑھنے کےلیے تو جائز بلکہ مستحسن قرار دیتے ہیں ، مگر نبی ﷺ کے مزار مبارک کی زیارت کا اگر کوئی قصد کرے تو اس کو ناجائز ٹھیراتے ہیں ؛ میرے نزدیک یہ چیز کسی مسلمان کے بس میں نہیں ہے کہ وہ حجاز جانے کے بعد مدینے کا قصد نہ کرے اور مدینے کا قصد کرتے وقت مزار پاک کی زیارت کی تمنا اور خواہش سے اپنے … Continue reading ابن تیمیہ ؒ اور سید مودودی