مولانا اظہر حسن زیدی مرحوم معروف شیعہ عالم تھے. ان کی ملتان میں بڑھاپے کے دور کی ایک مجلس کی ویڈیو ہے جس میں وہ فرما رہے ہیں کہ میں نمازِ صبح اس لیے نہیں پڑھتا کہ اللہ سے کہوں گا میں مزے کی نیند میں تھا. اللہ جب ناراض ہونے لگا میں کہوں گا پروردگار تجھے نیند کی لذت جو معلوم نہیں.
اللہ سوال کرے گا نمازِ ظہر کیوں نہیں پڑھی. میں کہوں گا بچوں کی روزی میں مصروف تھا. اللہ کہے گا رزق کمانا ضروری تھا یا نماز؟ میں کہوں گا اللہ تجھے رزق کی ضرورت نہیں ورنہ جانتا رزق کمانا کتنا ضروری تھا.
اگر سوال ہوگا کہ مغرب کیوں نہیں پڑھی تو کہوں گا بچوں کے ساتھ مصروف تھا. اللہ کہے گا نماز ضروری تھی یا بچے. میں کہوں گا اللہ تیرے بچے ہوتے تو تجھے معلوم ہوتا بچے کتنے پیارے ہوتے ہیں.
اگر سوال ہوا کہ عشا کیوں نہیں پڑھی تو کہوں گا تھکا ہوا تھا. وہ سوال کرے گا جواب دو کیوں. میں کہوں گا اللہ تجھے تھکاوٹ ہوتی تو تجھے احساس ہوتا.
سدیف گیلانی