آج کے دور میں یزید کے طرفدار

ایک روز مجلس نبوی میں بیٹھے جانثار اتنے خوش تھے کہ ہر فرد یہ سمجھتا تھا کہ اسے دونوں جہانوں کی بادشاہی مل گئ. دیکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی کبھی بھی اصحاب رسول کو اس سے زیادہ خوش نہیں دیکھا جب کہ آپ کا مدینہ تشریف لانا، بدر کی فتح، خیبر کے غنائم، مکہ کی تسخیر بڑے بڑے واقعات ہوئے جو بلا شبہ باعث مسرت تھے لیکن اس روز حاشیہ نشینان مصطفی تھے کہ خوشی سے کسی کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے. پوچھا گیا کہ ایسی کیا بات ہوئی؟

ایک ہی جواب تھا کہ

آج آقا نے فرمایا

المرء مع من أحب

“آخرت میں ہر بندہ انہیں کے ساتھ ہوگا جن سے وہ محبت کرتا ہے.”

رب کعبہ کی قسم جب کچھ لوگوں کو یزید اور یزیدیوں کی محبت میں مبتلا دیکھتا ہوں تو کلیجہ چھلنی ہو جاتا ہے کہ ان کی محبت انہیں کہاں لے جائے گی.

آج کے دور میں یزید کے طرفدار یا وکیل ناصبی ہیں یا خارجی

طفیل ہاشمی