ایک سوچنے والے کا المیہ

کیا آپ کے ساتھ ایسے ہوتا ہے؟ گھر سے باہر نکلتے ہیں، -گاڑی میں بیٹھے اے سی چلایا گلوبل وارمنگ کا خیال آیا افسوس سا ہوا خطرہ محسوس ہوا مگر اب گرمی اتنی شدید تھی کچھ کرنا تو تھا -آگے بڑھے امی نے کہا تھا ڈبل روٹی لے کہ آنا، مارکیٹ میں رکے ذہن میں چلنے لگا کہ ڈبل روٹی جسم کے لئے کتنی نقصان دہ ہے اردگرد نظر دوڑائی چپس، بسکٹ اور کیک اتنا کچھ لیکن ان کھانے کی چیزوں میں سے شاید ایک چیز بھی نا ہو جسے ‘خوراک’ کہ سکیں، ریسرچز سوچ کے دماغ کھولنے لگا -آگے … Continue reading ایک سوچنے والے کا المیہ

وہ اور ہم

اُن کے ہاں فیصلے “علم و عقل” کی بنیاد پر ہوتے ہیں ہمارے ہاں فیصلے “جنازے” کرتے ہیں اُن کے ذہنوں میں “سوال” پیدا ہوتے ہیں ہمارے ذہنوں میں “فتوے” اُگتے ہیں انہوں نے “Black Holes” دریافت کیے ہم نے دین میں “Loopholes” پیدا کیے انہوں نے “وقت کی مختصر تاریخ” (Brief History of Time) لکھی ہم نے گالیوں کی “لمبی تاریخ” رقم کی اُن کے ہاں “ریسرچ” ہوتی ہے ہمارے ہاں “جلسے” ہوتے ہیں انہوں نے بڑے سوالوں کے مختصر جواب دیے ہم نے قرضہ لینے والوں کو ‘ آیا جے غوری’ کا ” چِٹا جواب” دیا اُن کے … Continue reading وہ اور ہم

اصل تاریخ پاکستان جو ہماری نسل سے چھپا لی گئی

پاکستان میں پہلی دھاندلی 1965 کے صدارتی الیکشن میں فوج، بیوروکریٹس، پیروں اور وڈیروں کے گٹھ جوڑ سے ہوئی جس کے بعد حق سچ کا ساتھ دینے والے کتنے ہی لوگ جنہوں نے پاکستان کیلئے سب کچھ قربان کر دیا تھا غدار کہلائے۔ اور کیسے کیسے لوگ معتبر بن بیٹھے۔ صدارتی الیکشن۔ 1965 وہ سیاہ دن تھا جب کتّا کنویں میں گرا تھا جسے آج تک نہیں نکالا جا سکا بس ضرور تاً چند ڈول پانی نکال کر ہر کوئی اپنا راستہ ہموار کر لیتا ہے۔ فساد کی ماں 1965 کے صدارتی الیکشن پر اب کوئی بات بھی نہیں کرتا … Continue reading اصل تاریخ پاکستان جو ہماری نسل سے چھپا لی گئی

حضرت معاویہ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے سیاست دان تھے

حضرت معاویہ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے سیاست دان تھے, بڑی سخاوت کرکے انہوں نے لوگوں کے دل جیتے اور ان کے زمانے میں بڑی شاندار فتوحات ہوئیں۔ سیاست لفظ کا آج کل یہ مفہوم سمجھ لیا گیا ہے کہ کسی نا کسی طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کا نام سیاست ہے۔ جھوٹ, بدعنوانی, دھوکہ, دھونس اور دیگر ایسے حربے جو عام زندگی میں برے سمجھتے جاتے ہیں, سیاست کی حد تک ٹھیک سمجھے جانے لگے ہیں۔ لفظِ سیاست کا یہ مفہوم بدقسمتی سے ہمارے مذہبی طبقے کے ذہن میں بھی بیٹھ گیا ہے۔ سیاست کا … Continue reading حضرت معاویہ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے سیاست دان تھے

قادیانیوں کے بطورِ اقلیت حقوق اور توہینِ قرآن و توہینِ رسالت کے الزامات

قادیانیوں کے بطورِ اقلیت حقوق اور توہینِ قرآن و توہینِ رسالت کے الزامات: سپریم کورٹ کا ایک اہم فیصلہ دستوری اور قانونی پس منظر 1974ء میں ایک دستوری ترمیم کے ذریعے دستورِ پاکستان میں مسلمان کی تعریف شامل کی گئی جس کی رو سے قادیانیوں اور لاہوریوں کو غیرمسلم قرار دیا گیا۔ تاہم ان کی جانب سے اس کے بعد بھی خود کو مسلمان کی حیثیت سے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے بعض اوقات امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہوتے گئے۔ اس پس منظر میں 1984ء میں ایک خصوصی امتناعِ قادیانیت آرڈی نینس … Continue reading قادیانیوں کے بطورِ اقلیت حقوق اور توہینِ قرآن و توہینِ رسالت کے الزامات

برصغیر کے سلفی اور جدید دیوبندیوں سے عرض

واپس آجائیں یوں تو کچھ لوگ مناظر مزاج ہوتے ہیں اور ہر مکتب فکر میں ہوتے ہیں تاہم برصغیر میں اہل حدیث اور حنفی تعاون، رواداری اور احترام کی ایک طویل پائیدار روایت رہی ہے. اہل حدیث عالم قاضی سلیمان منصور پوری کی تالیف سیرت “رحمۃ للعالمین” عشق مصطفوی میں ڈوب کر لکھی گئی ایک ایسی تالیف ہے کہ جس کے بغیر اردو کتب سیرت کی لائبریری مکمل نہیں ہو سکتی. اہل حدیث محدث مولانا عبدالرحمن مبارک پوری کی شرح ترمذی “تحفۃ الاحوذی” سے شاید کبھی کسی حنفی محدث یا فقیہ کی دلازاری نہیں ہوئ. برصغیر کے مسلم دلچسپی کے … Continue reading برصغیر کے سلفی اور جدید دیوبندیوں سے عرض

جاوید غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش

کل میں نے غامدی صاحب کا انتہائی پر اثر بیان سنا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ابتداء وحی کا واقعہ جو کتب حدیث میں آتا ہے وہ منقطع ہے. یعنی اسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے براہ راست کسی بھی صحابی یا صحابیہ نے اس طرح بیان نہیں کیا کہ وہ کہتی ہوں کہ میں نے رسول اللہ کو نزول وحی کا آغاز بیان کرتے ہوئے سنا. نیز جن افراد کو اولین راوی ہونا چاہیے تھا یعنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، ورقہ بن نوفل، یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ … Continue reading جاوید غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش

خلافت راشدہ اور صحابہ کرام کا اختلاف

امام شافعی کتاب الأم باب اختلاف الحدیث میں لکھتے ہیں کہ جب کوئی خلیفہ راشد کسی معاملے میں کوئی فیصلہ کر لیتے تو دیگر صحابہ کرام اس سے اختلاف کا اظہارِ نہیں کرتے تھے. اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں خلیفہ راشد کے فیصلے پر اطمینان ہوتا تھا یا اپنی رائے بدل لیتے تھے بلکہ اختلاف کو پسند نہیں کرتے تھے. انہوں نے متعدد ایسی مثالیں بیان کی ہیں جن میں بعد کے خلفاء نے اپنے پیشرو کی زندگی میں اختلاف نہ کرنے کے باوجود اپنے عہد میں اس سے مختلف فیصلہ کیا. امام شافعی کی رائے میں ایسی … Continue reading خلافت راشدہ اور صحابہ کرام کا اختلاف

مسلمانوں کی تجارتی اخلاقیات

کبھی مسلمانوں کی تجارتی اخلاقیات ایسی ہوتی تھی مالکی فقیہ قاضی ابوبکر ابن العربی ’’بیع البرنامج’’ (یعنی سامان کا معائنہ کیے بغیر صرف فہرست دیکھ کر سامان خرید لینے) کے متعلق مالکی فقہاء کا موقف واضح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ رفع حرج کے قاعدے کی رو سے جائز ہے، کیونکہ تاجروں کو سامان کھولنے اور پھر دوبارہ باندھنے میں بے حد مشقت ہوتی ہے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا ہے کہ مغرب کے آخری کنارے سے ایک تاجر آتا ہے اور مشرق کے آخری کنارے سے آئے ہوئے ایک تاجر سے بازار میں ملتا ہے اور دونوں … Continue reading مسلمانوں کی تجارتی اخلاقیات

ڈاکٹر علی شریعتی اور مختار مسعود

”خراسان میں دشتِ کاویر کے کنارے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والا غریب لڑکا جب چوالیس برس کی عمر میں انتقال کرتا ہے تو لوگ اسے نظریہ ساز اور عہد ساز شخصیت قرار دیتے ہیں۔ ایک قبیلہِ جاویداں ایسے لوگوں کا ہوتا ہے جو بعد از مرگ بھی اس دنیا کے کام سنوارتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر علی شریعتی کا تعلق اسی قبیلے سے ہے۔“ (مختار مسعود، لوحِ ایام) یہ حسینیہ ارشاد ہے، تہران کا وہ ادارہ جہاں علی شریعتی نے تین برس میں تین سو تقریریں کیں۔ ہر تقریر سننے کے لیے میلوں تک گاڑیوں، سائیکلوں اور پیادہ … Continue reading ڈاکٹر علی شریعتی اور مختار مسعود