نعت۔ محسن نقوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محسن نقوی الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے یہ دل کا نگرہے کہ مدینے کی فضا ہے سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں کلیوں کے کٹوروں پہ ترا نام لکھا ہے آیات کی جھرمٹ میں ترے نام کی مسند لفظوں کی انگوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے اب کو ن حدِ حسن طلب سوچ سکے گا کونین کی وسعت تو تہ دستِ دعا ہے خورشید تری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو مہتاب ترا ریزہ نقشِ کفِ پا ہے واللیل ترے سایہ گیسو کا تراشا والعصر تری نیم نگاہی … Continue reading نعت۔ محسن نقوی

اہلبیت کی شان میں کلام ۔ صاحبزادہ نصیرالدین نصیر،

اللہ ، اہل بیت پیمبر کے ساتھ ہے اسلام کا وقار اسی گھر کے ساتھ ہے آلِ نبی کو ذات نبی سے جدا نہ مان ہر موج کا وجود سمندر کے ساتھ ہے وہ اک مکاں کہ جس کا مکیں باب علم تھا اپنا تو رابطہ ہی اسی گھر کے ساتھ ہے جو شخص نورِ دیدہ حیدر کے ساتھ ہے روزِ جزا وہ شافعِ محشر کے ساتھ ہے پیاسے نہ ہم رہیں گے قیامت میں دیکھنا اپنا بھی ربط ساقیِ کوثر کے ساتھ ہے اس ذات پاک کا ہوں دل و جاں سے میں غلام دعوی غلط نہیں ہے مگر … Continue reading اہلبیت کی شان میں کلام ۔ صاحبزادہ نصیرالدین نصیر،

فرقہ بندی اور مسلکی و فقہی تعصبات

‎ذرا غور کیجئے! کیا یہ حقیقت نہیں کہ منگول حملہ آور جب عباسی خلیفہ کی علامتی روحانی ہیبت کے سبب بغداد میں داخلہ سے گریزاں تھے اس وقت اس سنّی خلافت کا چراغ گل کرنے کے لیے انھیں ایک شیعی عالم نصیر الدین طوسی کی ترغیب حاصل تھی اور اسی طرح قلعۂ الموت میں جب فاطمی شیعہ خلافت کی باقیات کو منگول تباہ کرنا چاہتے تھے تو انھیں ایک سنی عالم علاء الدین عطا ملک جوینی کی معیت اور حمایت حاصل تھی۔ چوتھی صدی ہجری سے، جب ہم مختلف خانوں میں بٹ گئے، اور جب ہمارے ہاں بیک وقت متبادل … Continue reading فرقہ بندی اور مسلکی و فقہی تعصبات

محسن نقوی ۔ اردو کے قادرالکلام شاعر

‎محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا اور وہ 5 مئی 1947ء کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے اردو میں ایم اے کیا اور کم و بیش اسی زمانے میں ان کی شاعری کا آغاز ہوا۔ ‎1969ء میں ڈیرہ غازی خاں کے ہفت روزہ “ہلال” میں باقاعدہ ہفتہ وار قطعہ اور کالم لکھنا شروع کیا۔ اسی سال ملتان کے روزنامہ ’’امروز‘‘ میں ہفتے وار کالم لکھے۔ ‎محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے ان کے شعری مجموعوں میں بندقبا، ردائے … Continue reading محسن نقوی ۔ اردو کے قادرالکلام شاعر

اسلام کے اصلاح پسند

‎بھیا سچی بات ہے کہ اصلاح کے ان نام نہاد دعوے داروں نے ہمیں بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ ‎بڑے زوق شوق سے رمضان کی تراویح پڑھا کرتے تھے، جناب غامدی کے ایک شاگرد سے دو عشرے قبل طویل مکالمہ رہا، انہوں نے غامدی صاحب کی تحقیق سے اگاہ کیا اور قائل کر لیا کہ تراویح خالص نفل عبادت ہے اور رمضان تو خالصتا تخلیے کا مہینہ ہے، اپنے گھر میں عبادت کرنی چاہیے۔ ہم ایسے قائل ہوئے کہ تخلیہ میں عبادت تو کیا کرنا تھی، تراویح سے بھی گئے، کبھی پڑھنا بھی پڑی تو ایسے کہ جیسے خدانخواستہ قدرت پر … Continue reading اسلام کے اصلاح پسند

وحید الدین خان اور ناصبیت

‎مولانا وحید الدین خان آزاد منش مذھبی اسکالر تھے اور اُن کے ہاں ویسے تو مذاھب عالم بارے بڑی وسعت پائی جاتی تھی لیکن وہ اہلسنت کے صوفی مسلک اور شیعہ فرقہ دونوں کو قرآن اور اسلام کے متوازی مذاھب خیال کرتے تھے – ان کا خیال تھا کہ تصوف اور شیعہ دین اسلام کا حصہ نہیں بلکہ یہ اُن کے متوازی مذاھب ہیں، اس بات کا اظہار انھوں نے کئی جگہوں پہ کیا- ‎مولانا وحیدالدین خان اور بھی کئی معاملات میں رائے کی شدت کے حامل تھے لیکن وہ کسی بھی فرقے اور مذھب کے ماننے والوں کو اُن … Continue reading وحید الدین خان اور ناصبیت

The Caliph and the Imam

The Caliph and the Imam A Shocking Decision Sometime in 816 CE – year 200 in the Hijri calendar of Islam – the seventh Abbasid Caliph al-Mamun made a very strange decision. If near-contemporary historical narratives are to be believed, he offered his throne – and thus power over lands from India to Morocco – to the leader of his fiercest opponents, the Shi’a. It was a breathtakingly audacious decision – so audacious that it failed almost immediately. The eighth infallible Imam of the Shi’a, ‘Ali bin Musa al-Rida, was not interested. Al-Mamun had to recalibrate, and he did so … Continue reading The Caliph and the Imam

محمد بن ابوبکر رض

محمد بن ابوبکر رض کو ان کے والد کی وفات کے بعد سیدّنا علی رض نے پالا اور تربیت کی جبکہ محمد بن ابوحذیفہ رض کو ان کے والد کی شہادت کے بعد خود سیدّنا عثمان رض نے پالا اور تربیت کی۔ دونوں محمد عہدِ عثمان رض میں جوان ہوئے تو مصر کے گورنر عبداللہ بن سعد کی کرپشن اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ محمد بن ابوحذیفہ تو اپنے رشتہ داروں یعنی بنو امیہ کی مخالفت میں محمد ابن ابوبکر سے بھی آگے تھے کیونکہ آپ نے تو عبداللہ بن سعد کا تختہ ہی الٹ دیا۔ اس لیے … Continue reading محمد بن ابوبکر رض

مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ

تاریخ میں اٹھارہ ذی الحج کے دن حضور نبی اکرم ﷺ نے حجۃ الوداع سے مدینہ طیّبہ واپسی کے دوران غدیرِ خُم کے مقام پر قیام فرمایا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہجوم میں سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ الکریم کا ہاتھ اُٹھا کر اعلان فرمایا : مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ. ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘ یہ اعلانِ ولایتِ علی (ع) تھا، جس کا اطلاق قیامت تک جملہ اہلِ ایمان پر ہوتا ہے اور جس سے یہ امر قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جو ولایتِ علی (ع) کا … Continue reading مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ

وما ینطق عن الھوی

ایک جگہ وما ینطق عن الھوی ان ھو الا وحی یوحی سے یہ استدلال نظر سے گزرا کا آپ ﷺ کی زبان مبارک سے نکلا ہوا ہر لفظ وحی ہوتا تھا ۔کیا اس آیت کا تعلق آپ کی گفتگو سے ھے۔اگر ایسا ھے تو میرا اشکال یہ ھے کہ 1_جو شخصیت اپنے اختیار اور ارادے سے کوئ بات نہیں کرتی اور کر سکتی وہ میرے لئے کیسے نمونہ ہو سکتی ھے کیونکہ میری کیمسٹری ہی مختلف ھے ۔وہ نعوذ باللہ ریموٹ کنٹرولڈ اور میں سیلف کنٹرولڈ، دونوں میں کوئ نقطہ اشتراک ہی نہیں ۔ میرے لئے میری طرح کا ارادہ … Continue reading وما ینطق عن الھوی