خلافت راشدہ اور صحابہ کرام کا اختلاف

‎امام شافعی کتاب الأم باب اختلاف الحدیث میں لکھتے ہیں کہ جب کوئی خلیفہ راشد کسی معاملے میں کوئی فیصلہ کر لیتے تو دیگر صحابہ کرام اس سے اختلاف کا اظہارِ نہیں کرتے تھے. اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں خلیفہ راشد کے فیصلے پر اطمینان ہوتا تھا یا اپنی رائے بدل لیتے تھے بلکہ اختلاف کو پسند نہیں کرتے تھے. انہوں نے متعدد ایسی مثالیں بیان کی ہیں جن میں بعد کے خلفاء نے اپنے پیشرو کی زندگی میں اختلاف نہ کرنے کے باوجود اپنے عہد میں اس سے مختلف فیصلہ کیا. امام شافعی کی رائے میں ایسی … Continue reading خلافت راشدہ اور صحابہ کرام کا اختلاف

اگناز گولڈ زیہر کی تالیف

اگناز گولڈ زیہر کی تالیف جس کا اردو ترجمہ جناب ریحان عمر نے کیا عنوان ہے اسلامی عقائد اور قانون کا تاریخی ارتقاء اصل کتاب جرمن زبان میں ہے. انگریزی ترجمہ دستیاب نہیں ہو سکا. عربی میں اس کے بعض حصے مطالعہ سے گزرے. خواہش تھی کہ پوری کتاب بالاستیعاب پڑھی جائے. اشتہار دیکھتے ہی آرڈر کیا تو آگے سے کتاب محل کے فہد صاحب کا فون آگیا کہ میں ابھی آپ کو اعزازی نسخہ بھیج رہا ہوں. اب کتاب زیر مطالعہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمارے محققین نے اسی طرح گولڈ زیہر سے انصاف نہیں کیا جس … Continue reading اگناز گولڈ زیہر کی تالیف

شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کا محرم

بارویں صدی کے مجدد امام شاہ عبد العزیز محدث دہلوی ( ١٢٣٩ھ) محرم الحرام میں اپنے معمولات بتاتے ہوئے اپنے فتاویٰ عزیزیہ میں لکھتے ہیں ۔ ❞ سال میں دو مجلسیں فقیر کے مکان میں منعقد ہوا کرتی ہیں۔ مجلس ذکر وفات اور مجلس شہادت امام حسین علیہ السلام اور یہ مجلس بروزِ عاشورہ (10 محرم) یا ایک دو دن قبل ہوتی ہے اس مجلس میں چار پانچ سو بلکہ ہزار آدمی جمع ہوتے ہیں اور درود پڑھتے ہیں اس کے بعد جب فقیر آتا ہے لوگ بیٹھتے ہیں۔ اور فضائل حسنین رضی اللہ عنہما کا ذکر جو حدیث میں … Continue reading شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کا محرم

شیخ عبداللّٰہ اندلسی کا عبرت آموز سچا واقعہ

یہ واقعہ آزمائش کی تاریخ کا سچا اور مشہور واقعہ ہے شیخ عبداللّٰہ اندلسی رحمہ اللہ علیہ بہت پایہ کے بزرگ اور محدث وقت گذرے ھیں حافظ قرائن ھونیکے ساتھ ایک لاکھ حدیثوں کے حافظ تھے انکے دم سے مسند درس وارشادآباد تھالاکھوںشاگرداورمریدین تھے علامہ شبلی جیسے نابغہ روزگار اور علم وعمل کاکوہ گراں آپکے مریدوخلیفہ تھے ایک مرتبہ سیکڑوں بلکہ ھزاروں شاگردوں مریدین وخلفا کے ساتھ سفر پر تھے کہ عیسائیوں کی ایک بستی کے قریب سے گزر ھوا اس بستی کے اوپر صلیبیں لٹک رہیں تھیں، شیخ کہ دل میں ایا کہ یہ لوگ کتنے بے عقل ھیں … Continue reading شیخ عبداللّٰہ اندلسی کا عبرت آموز سچا واقعہ

خطبۂ زینب، یزید کے دربار میں ۔فہمیدہ ریاض

حضرتِ زینب کھڑی تھیں اپنے خیمے کی قریب اُن کی آنکھیں دیکھتی تھیں آخری منظر مہیب چار سُو بوچھاڑ خوں کی، ہر طرف شورِ وِغا روزِ محشر ہی تو اُس دن کربلا میں تھا بپا دور تک آنکھوں کے تارے خاک پر بکھرے ہوئے حضرتِ زینب کے پیارے خون میں لتھڑے ہوئے دو جواں بیٹوں کی لاشیں سامنے رکھی ہوئیں جاں سے پیارے سربریدہ بھائی کی میّت قریں دوڑتے گھوڑے جو نعشیں روندتے تھے سر بسر پڑ رہے ہوں گے وہ سُم زینب کی چشم و قلب پر ایسی لاوارث کہ جن پر رحم کھاتے ہیں سماج سارے اہلِ بیت … Continue reading خطبۂ زینب، یزید کے دربار میں ۔فہمیدہ ریاض

‎جھنڈے یا علم کی حرمت

‎میں نے کبھی اپنے گھر، گاڑی، آفس، میز یا شرٹ پر جھنڈا نہیں لگایا ‎جب کہ میرے پاس پاکستان ہی نہیں کشمیر کا جھنڈا بھی ہے. ‎کیوں کہ ‎مجھے احساس ہے کہ میں بہت کمزور ہوں، جھنڈے کی حرمت کا پاس بہت مشکل کام ہے ‎یوں تو عہد نبوی کے تمام علمبرداروں کی بہادری اور جاں فشانی کے واقعات حیرت انگیز ہیں ‎ہم یہاں صرف جعفر طیار کی بات کریں گے ‎خواجہ ابوطالب کے بیٹے، رسول اللہ کے چچا زاد، علی سے دس سال بڑے تھے. ‎وہی جن کے ہاتھ پر حبشہ کا بادشاہ نجاشی مسلمان ہوا تھا. ‎رومیوں کے … Continue reading ‎جھنڈے یا علم کی حرمت

ثار اللہ

ثار اللہ کا مطلب ہے خدا کا خون، یہ امام حسین علیہ السلام کے لقاب میں سے ایک ہے۔ عاشورہ کی زیارت میں انہیں اس لقب سے پکارا گیا۔ زیارت عاشورا میں ارشاد ہوا: السَّلاَمُ عَلَیكَ یا ثَارَ اللهِ وَ ابْنَ ثَارِهِ وَ الْوِتْرَ الْمَوْتُورَ آپ پر سلام ہو اے خون خدا اور خون خدا کے فرزنداور وہ خون جس کا بدلہ لیا جانا ہے میرزا ابو الفضل طہرانی نے زیارت عاشورا کی شرح کتاب شِفاء الصُدور میں ثار اللہ کے لئے پانچ احتمال ذکر کیا ہے: ثار اللہ اصل میں «اہل ثاراللہ» ہے۔ اس سے مراد وہ شخص ہے … Continue reading ثار اللہ

سیدّ مودودیؒ کا علمی و فکری کام

سیدّ مودودیؒ کے علمی و فکری کام میں ایسی جامعیت اور توازن تھا کہ ان سے الگ ہو کر جس نے بھی اس میدان میں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی، وہ کسی نہ کسی سطح پر سطحیت، افراط و تفریط یا گمراہی کا شکار ہوا۔ ڈاکٹر اسرار کے خلافت و جمہوریت سے متعلق خیالات بہت بچکانہ ہیں۔ قوم کو علاماتِ قیامت والے ٹرک کی بتی کے پیچھے بھی انہوں نے لگایا۔ شاہد مسعود، زید حامد اور اوریا مقبول وغیرہ تو ان ہی کی کھولی ہوئی دکان پر بیٹھے ہیں۔ امین احسن اصلاحی کے افکار بھی نا صرف اس قدر خشک … Continue reading سیدّ مودودیؒ کا علمی و فکری کام

مغالطہ

مغالطہ : “قیام پاکستان سے مسلمانانِ برصغیر تین حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ متحدہ ہندوستان میں ان کی طاقت متحد ہوتی تو کوئی ان کو کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔“ حقیقیت : اس وقت ہندوستان میں مسلمان وہاں کی کل آبادی کا 14 فیصد ہیں۔ ایک ارب چالیس کروڑ میں سے بیس کروڑ ہندوستانی مسلمان ہیں جبکہ ہندو ایک ارب دس کروڑ کے لگ بھگ ہیں۔ اگر تقسیم نہ ہوتی تو متحدہ ہندوستان میں مسلمان کل آبادی کا 31 فیصد ہوتے۔ متحدہ ہند کی آبادی ایک ارب اسی کروڑ ہوتی جس میں مسلمانوں کی تعداد پچپن کروڑ کے لگ بھگ ہوتی … Continue reading مغالطہ

دینی مدارس کی خدمات

برصغیر میں دینی مدارس ایسی این جی اوز ہیں جن کی دنیا بھر میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی بالعموم سماج کے پس ماندہ طبقے سے بچے لئیے جاتے ہیں اور ان کی رہائش، خوراک، علاج اور تعلیم کی تمام تر ضروریات تقریباً آٹھ دس سال تک پوری کر کے واپس اسی سماج میں بھیج دئیے جاتے ہیں. بظاہر یہ بہت بڑی خدمت ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ قباحتیں بھی جڑ گئی ہیں. اگر مدارس ان قباحتوں کو کم کرنے یا دور کرنے کی طرف توجہ دیں تو بلاشبہ قومی زندگی میں ایک مثبت پیش رفت ہو گی. پہلی … Continue reading دینی مدارس کی خدمات