اسماعیل الحسنی کی تصنیف نشیب و فراز

حیدر جاوید سید برادرم محمد اسماعیل الحسنی کی کتاب ’’نشیب و فراز‘‘ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں پچھلے چند برسوں کے دوران پیدا ہوئے ان اختلافات پر ہے جو مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رہے بلکہ اب بھی ہیں۔ انہی اختلافات کے باعث جے یو آئی (ف) مزید تقسیم کا شکار ہوئی لیکن یہ صرف ایک پہلو ہے۔ محمد اسماعیل الحسنی نے ’’نشیب و فراز‘‘ میں پچھلے ایک سو سال کے دوران کے ان تنازعات کا بھی تفصیل کے ساتھ ذکر کیا جو جمعیت علمائے ہند، دارالعلوم دیوبند اور بعدازاں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی … Continue reading اسماعیل الحسنی کی تصنیف نشیب و فراز

توبہ النصوح

نصوح ایک عورت نما آدمی تھا، باریک آواز، بغیر داڑھی اور نازک اندام۔ وہ اپنی ظاہری شکل وصورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زنانہ حمام میں عورتوں کا مساج کرتا اور میل اتارتا تھا۔ کوئی بھی اسکی حقیقت نہیں جانتا تھا سبھی اسے عورت سمجھتے تھے۔ یہ طریقہ اسکے لئے ذریعہ معاش بھی تھا اور عورتوں کے جسم سے لذت بھی لیتا تھا۔ کئی بار ضمیر کے ملامت کرنے پر اس نے اس کام سے توبہ بھی کرلی لیکن ہمیشہ توبہ توڑتا رہا۔ ایک دن بادشاہ کی بیٹی حمام گئی ۔حمام اور مساج کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اسکا گراں … Continue reading توبہ النصوح

پنجابی کے لازوال شاعر ، وارث شاہ

حیدر جاوید سید عشق کرنے والے اس کی غم ناکی میں بھی فرحت محسوس کرتے ہیں – اس مقام تک کم ظرف و کج رو کی رسائی کہاں۔ یہ تو وہ اعلیٰ مرتبہ ہے جو منتخب لوگوں (عاشقوں اور فقیروں) کو ملتا ہے۔ وہی تو خود کو عشق میں گم کر دیتے ہیں – عاشق کے لئے اس کے باطن میں کئی دروازے کھلتے ہیں۔ صدق و یقین اور قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار لوگ ہی اللہ کو پسند ہیں۔ کامل مرشد کا ہونا ضروری ہے ۔ صرف فقیروں کے پیچھے پھرتے رہنا کامیابی کی ضمانت نہیں – ہجر … Continue reading پنجابی کے لازوال شاعر ، وارث شاہ

محمد بن عبد الوہاب نجدی اور عصبیت

تاریخ میں کسی حوالے سے نمایاں ہو جانے والی شخصیات کا عمومی امیج کیا ہے، اس میں عصبیت اور سیاسی عوامل کی اہمیت بنیادی ہوتی ہے۔ کسی کو عصبیت مل جائے تو ماحول کی حساسیتوں اور تقاضوں کے مطابق اس کی امیج سازی، متبعین کر لیتے ہیں۔ عصبیت نہ مل سکے تو جو امیج مخالفین بنائیں گے، وہی معروف اور مسلم مانا جائے گا۔ تاریخ کے طالب علموں کے لیے یہ نکتہ ملحوظ رکھنا اہم ہے۔ معاصر تاریخ میں اس کی دو سامنے کی مثالیں بات سمجھنے میں مدد دیں گی۔ شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی (اللہ تعالی مغفرت … Continue reading محمد بن عبد الوہاب نجدی اور عصبیت

غیر مسلم کی نجاست؛ آیت اللہ آصف محسنیؒ کا موقف:-

سورہ توبہ میں ارشاد ہے يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ (آیت 28) اے ایمان والو! مشرکین تو بلاشبہ ناپاک ہیں۔ اس آیت اور متعدد فرامینِ ائمہ اہلِ بیت علیھم السلام کی روشنی میں اہلِ تشیع (شیعہ اثنا عشری) کے ہاں ماضی میں سبھی غیر مسلموں کو ظاہری ناپاک، نجس سمجھا جاتا تھا۔ بعد ازاں بعض فقہا نے اس آیت میں آنے والے لفظ ” الْمُشْرِكُون ” کو بنیاد بنا کر، بعض روایاتِ ائمہ اہل بیت کی مدد سے، اہلِ کتاب (یہودی، مسیحی) کو پاک جبکہ غیر کتابی، غیر مسلم کو نجس قرار دیا۔ عصرِ حاضر میں شیعہ فقہا … Continue reading غیر مسلم کی نجاست؛ آیت اللہ آصف محسنیؒ کا موقف:-

ہمارے شاہ صاحب ۔محمد عامر خاکوانی

تصوف یاعام فہم الفاظ میں میں روحانیت کہہ لیں، اس سے میری دلچسپی سکول ، کالج کے زمانے سے شروع ہوئی۔ تصوف کے بارے میں کتابیں پڑھنا شروع کیں تو اندازہ ہوا کہ درویشوں کی بہت سی اقسام ہیں، مگر ایک بڑی تقسیم یہ ہے کہ کچھ درویش مال ووولت سے دور رہنا پسند کرتے ہیںجبکہ بعض درویش دنیا میں رہ کر دل کو دین اور روحانیت کی طرف مرتکز رکھتے ہیں۔ ان کے اردگرد دنیاوی آسائشیں اور سہولتیں موجود ہوتی ہیں، مگر دنیا کی کشش دل میںسرائیت نہیں کرتی ۔ملتان کے حضرت بہاﺅالدین زکریا ؒ ایسے ہی ایک بہت … Continue reading ہمارے شاہ صاحب ۔محمد عامر خاکوانی

محمد گُل است و علی روئے گُل

محمد گُل است و علی روئے گُل بود فاطمہ اندر آں بوئےگُل چُو عِطرش برآمد حسینؑ و حسنؑ معطّر ازاں شُدزمین و زمن ترجمہ: محمد ﷺ پُھول ہیں اور علی علیہ السّلام اس پُھول کا چہرہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اس پُھول کی خوشبو ہیں حسین و حسن علیھم السّلام ان پھولوں سے بمثل عِطر برآمد ہوئےہیں اور انہی پنجتن پاک کی برکت و خوشبو سے زمین اور زماں معطّر ہوئے ہیں __کلام شیخ سعدی رحمتہ اللہ تعالی علیہ Continue reading محمد گُل است و علی روئے گُل

الف انار ۔ ب بکری

میں نے پہلا باتصویر قاعدہ الف انار ب بکری پڑھا تھا اور ایسے ادارے میں پڑھا تھا جس کے مالک و مختار ایک عالمِ دین تھے۔ وہ عالمِ دین محض ظاہری وضع قطع کے اعتبار سے “مولوی “نہ تھے کہ ان کا گھرانہ توکئی پشتوں سے دین کی خدمت کرتا چلا آ رہا تھا، اس لیے وہ اصلاً اپنے بہت اندرون میں ٹھیٹھ ملا تھے۔میری پرائمری ایجوکیشن کے برسوں بعدجب سوویت یونین زوال پذیرہوااور مغربی دنیا نے موقع غنیمت جان کر میڈیا وار کے ذریعے اسلام کو” بنیاد پرستی”کے نعرے تلے دبا دینا چاہا، تو مسلمانوں کی ایک بہت بڑی … Continue reading الف انار ۔ ب بکری

روایت کی موت ۔۔انعام رانا

اسّی کی دہائی تھی اور گھر سُنیوں کا تھا۔ لیکن ابھی ضیائیت کے بچھائے بیج کی فصل پک کر تیار نہ ہوئی تھی۔ سو شاید آخری نسل پروان چڑھی جہاں اہل بیت اطہار سلام اللہ علیھم اجمعین کسی چونکہ اگرچہ چنانچہ کے بنا مشترکہ تھے۔ نہ تو شیعوں نے ان پہ حق ملکیت مکمل کیا تھا کہ شخصی اختلاف پر بھی دشمن اہل بیت ع کا نعرہ لگا دیں اور نہ ہی سُنی ان کا ٹھیکہ شیعوں کو دے کر دس محرم کو کرکٹ کھیلنے نکل پڑے تھے۔ محرم کا احترام کسی آرڈیننس سے نہیں بلکہ صدیوں سے موجود روایات … Continue reading روایت کی موت ۔۔انعام رانا

علامہ طالب جوہری

ٹیلی وژن اور صحافت میں طویل عرصہ کام کرنے کی وجہ سے میں بتا سکتا ہوں کہ بہت سے لوگ آن اسکرین کچھ اور ہوتے ہیں اور آف اسکرین کچھ اور۔ عوامی زندگی میں کچھ اور، ذاتی زندگی میں کچھ اور۔ منبر پر کچھ تو نجی محفل میں کچھ اور۔ علامہ طالب جوہری کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں لیکن کسی رُخ میں تصنّع نہیں تھا۔ جیسی گفتگو مجلس کے خطاب میں کرتے تھے، ویسی ہی ٹیلی وژن کی تقریر میں۔ جو مؤقف عوام کے سامنے ہوتا تھا، وہی حکام کے سامنے۔ جس انداز سے علما سے مخاطب ہوتے تھے، … Continue reading علامہ طالب جوہری