مفتی تقی عثمانی کا تبرک

یہ تین سال پہلے کا خط ہے، ایک تبرک ہونے کے باوجود اس لیے شائع نہیں کیا گیا تھا کہ بہت سے فارغ لوگ حضرت کا بہت قیمتی وقت ضائع کرنے پہنچ جائیں گے، اب ایک مرتبہ فیس بک پر آنے کے بعد میں خود بھی یہاں لگا رہا ہوں. حضرت نے زبانی بھی فرمایا تھا کہ اچھا ہوا اس کام کی ضرورت تھی جو ہوگیا ہے. بعض لوگ تو صراحتاً حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے انعقاد کا انکار کرتے ہیں اور بعض دبے لفظوں میں اس خلافت کا سہرا شرپسندوں کے سر باندھ دیتے ہیں. اس … Continue reading مفتی تقی عثمانی کا تبرک

حضرت علی اور امور سیاست

سید کفایت شاہ بخاری نے نیلوی صاحب کا ایک سکرین شاٹ لگا کر یہ بتایا ہے کہ دیکھو یہ کس طرح سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ناکام سیاست دان کہہ رہے ہیں. شاید بخاری صاحب کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ یہ بات تو دیوبندی اور اہلِ حدیث ذہنوں میں عام پائی جاتی ہے کہ حضرت علی ہوں گے بہت سے فضائل کے مالک مگر سیاسی تدبر میں ان کی خاص حیثیت نہیں ہے. حالانکہ حضرت علی کے سیاسی تدبر پر بھی بہت کچھ کہا لکھا جا سکتا ہے. یہاں صرف دو مثالیں ذکر کروں گا. مصنف ابنِ … Continue reading حضرت علی اور امور سیاست

محمد بن ابوبکر رض

محمد بن ابوبکر رض کو ان کے والد کی وفات کے بعد سیدّنا علی رض نے پالا اور تربیت کی جبکہ محمد بن ابوحذیفہ رض کو ان کے والد کی شہادت کے بعد خود سیدّنا عثمان رض نے پالا اور تربیت کی۔ دونوں محمد عہدِ عثمان رض میں جوان ہوئے تو مصر کے گورنر عبداللہ بن سعد کی کرپشن اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ محمد بن ابوحذیفہ تو اپنے رشتہ داروں یعنی بنو امیہ کی مخالفت میں محمد ابن ابوبکر سے بھی آگے تھے کیونکہ آپ نے تو عبداللہ بن سعد کا تختہ ہی الٹ دیا۔ اس لیے … Continue reading محمد بن ابوبکر رض

تحریک خلافت کی ایک بھیانک غلطی، تحریک ہجرت

سعید حمید ممبئی :خلافت ، کانگریس اور جمعتہ کے نیشنلسٹ مسلمانوں پر ان کے مخالفین نے الزام عائد کیا کہ وہ مہاتما گاندھی کی اندھی تقلید کر رہے تھے اور ان پر مہاتما گاندھی کی شخصیت کا سحر اس قدر چل چکا تھا کہ وہ کسی بھی قدم پر غور کرنے کی ضرورت نہیں محسوس کرتے تھے ، مہاتما گاندھی کے مشورے پر آنکھ بند کرکے چلنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے ، اس اندھی تقلید اور مہاتما گاندھی کی شخصیت کے سحر نے ان سے ایسے کام بھی کروالئے ، جن سے ہندوستانی مسلمانوں کا بھاری نقصان ہوا … Continue reading تحریک خلافت کی ایک بھیانک غلطی، تحریک ہجرت