امام باقر : یہ سند پڑھوں مجنوں پہ تو جنوں اس کا اتر جائے – عامرحسینی

آج امام محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیھم السلام کا یوم ولادت ہے اور میں سوچ رہا تھا کہ اس حوالے سے اپنے جذبات و خیالات میں کیسے شئیر کروں ، چاہتا تھا کہ ان کے حوالے سے جو پڑھ رکھا ہے اور جو سن رکھا ہے اسے ایسے حلقے میں شئیر کروں جس حلقے میں کہی گئی بات کی قدر ہو ، الفاظ کی حرمت اور تقدیس کو پیش نظر بھی رکھا جائے ، میں خود کو مکتب علی کے ایک طالب علم کے طور پر دیکھتا ہوں اور جب کبھی تحریک کے اس … Continue reading امام باقر : یہ سند پڑھوں مجنوں پہ تو جنوں اس کا اتر جائے – عامرحسینی

مئے عشق میں مست توحید پرستوں کی دنیا – از عامر حسینی

صوفی،سادهو اور فقیروں کے ہاں سفر کو تلاش حقیقت اور تہذیب نفس کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے اور اسی لئے یہ صوفی،سادهو،سنت فقیر ہمیں ساری دنیا گهومتے پهرتے نظر آئے اور یہ سفر خارج سے ہوتے ہوئے داخل کی اقلیم کو مسخر کرتا نظر آیا اور ہمیں اسی لئے ہر صوفی وحدت میں کثرت اور کثرت میں وحدت کا شاہد اور اور تنوع کو لازم کرتا نظر آیا یہی وجہ ہے کہ صوفی جہاں بهی گیا اس نے محبت کی آنکه سے لوگوں کو دیکها اور تالیف کا کام کیا اس نے پہلے اپنے رزائل کو دور کیا … Continue reading مئے عشق میں مست توحید پرستوں کی دنیا – از عامر حسینی

مولود کعبہ باب مدینۃ العلم علی ابن ابی طالب کی نذر-عامر حسینی

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولات باسعادت 13 رجب المرجب 30 عام الفیل ،600ء بروز جمعۃ المبارک خانہ کعبہ میں ہوئی اہل سنت کی مستند کتاب حدیث مستدرک للحاکم کی جلد نمبر تین صفحہ نمبر 483 پر عبداللہ حاکم نیشیا پوری نے لکھا ہے کہ روایات متواترہ سے ثابت ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت خانہ کعبہ میں فاطمہ بنت اسد کے بطن سے ہوئیشاہ ولی اللہ نے اپنی کتاب ازالۃ الخفاء عن الخلفاء کے ص 251ء پر لکھا ہے تواتر کی حد تک پہنچی ہوئی روایات سے ثابت ہے کہ امیر المومنین حضرت … Continue reading مولود کعبہ باب مدینۃ العلم علی ابن ابی طالب کی نذر-عامر حسینی

ہندو اورعزاداری – از عامر حسینی

درِ حسین پرملتے ہیں ہرخیال کے لوگیہ اتحاد کا مرکز ہے _ آدمی کے لیے ہندوؤں میں ایک خاندان یا فرقہ حسینی برہمن بھی کہلاتا ہے.معروف لکھاری انتظار حسین اپنے انگریزی کالم Brahmans in Karbala میں لکھتے ہیں کہ وہ پہلے حسینی برہمن کو صرف ہندو افسانہ (Legend) ہی سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے قیام دہلی کے دوران کسی محفل میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کو جھٹلا دیا۔ وہیں اس م…حفل میں ایک خاتون مدبر پروفیسرنونیکا دت اٹھی اور انھوں نے کہا کہ وہ خود حسینی برہمن ہے اور ان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔انتظار حسین … Continue reading ہندو اورعزاداری – از عامر حسینی

اور مسند خالی ہوگئی، علی ابن ابی طالب کے حضور – عامر حسینی

تمہیں میرا دور یاد آئے گا ، مرے اسرار مرے بعد تم پر منکشف ہوں گے تم مجھے اس وقت پہچانوگے ، جب مری مسند خالی ہوجائے گی میری جگہ کوئی اور آجائے گا رات کا آخری پہر تھا-سردی اپنے جوبن پر تھی-کوفہ کی گلیوں میں سناٹا چھایا ہوا تھا-دور کہیں سے کبھی کبھی کتّوں کے بھوں بھوں وقفے وقفے سے سنائی دے جاتی تھی-ایسے میں کوفہ کے ایک محلے میں ایک سادہ سے بنے مکان کے صحن میں چراغ آخر شب جلتا تھا-اس مکان کے سارے مرد و زن لگتا تھا بہت جلد اٹھنے کے عادی تھے-صحن میں سب … Continue reading اور مسند خالی ہوگئی، علی ابن ابی طالب کے حضور – عامر حسینی

نقشبندی مجددی سلسلے کا ہندوستان میں پھیلاؤ – عامر حسینی

ہندوستان میں نقشبندی مجددی شاخ کا پھیلاؤ ڈاکٹر آرتھر ایف بوہلر یونیورسٹی آف ولنگٹن نیوزی لینڈ کے اسکول آف آرٹ ہسٹری ، کلاسیک اینڈ ریلیجس اسٹڈیز میں سیئنر لیکچرر ہیں اور نقشبندی سلسلے کی شاخ ” نقشبندیہ مجددیہ ” پر ان کی ریسرچ کو دنیا بھر میں قبول عام ملا ہے اور حال ہی میں ان کی ایک کتاب Revealed Grace : Jurist Sufism of Ahmad Sirhindi 1564 – 1624 شایع ہوئی ہے اور اس میں آرتھر نے شیخ احمد سرہندی کے ان مکتوبات کا ترجمہ اور ان مکتوبات کی لینڈ سکیپ اور ان کے مخاطبین کا حدوداربعہ تفصیل سے … Continue reading نقشبندی مجددی سلسلے کا ہندوستان میں پھیلاؤ – عامر حسینی

کیا تکفیریت تصوف کی جگہ لے رہی ہے ؟ – عامر حسینی

محمد الماموری الامانٹیر ویب سائٹ کے مستقل کالم نگار ہیں ، انھوں نے اس ویب سائٹ پر ایک کالم ” صوفی ازم کیسے سلفی ازم کو بیلنس کرسکتا ہے ؟ تحریر کیا ہے اور اس کالم کے آغاز ہی میں وہ لکھتے ہیں کہ اسلام کی تاریخ پر نظر رکھنے والے اس بات پر حیران ہوں گے کہ کس طرح وسیع پیمانے پر صوفی اسلام سے سفر سلفی اسلام اکی طرف ہورہا ہے – لیکن ان کی حیرانگی میں کمی اس وقت ہوتی ہے جب وہ یہ دیکھتے ہیں کہ مذھبی انتہا پسندی کے ابھار سے اس تبدیلی کا وقت … Continue reading کیا تکفیریت تصوف کی جگہ لے رہی ہے ؟ – عامر حسینی

صلح کلیت ، تکثریت ، ابتدائی نقشبندی روایت اور شیخ ابن عربی – عامر حسینی

شیخ ابن عربی کے ابتدائی نقشبندی روائت پر اثرات میں نے شیخ احمد سرہندی کے بارے میں جب اپنے ایک مضمون میں تفصیل سے شیخ احمد سرہندی کے بارے میں جڑی کئی ایک کہانیوں کا جائزہ لینے کی سعی کی تھی تو مرے زھن میں اس دوران یہ جان کر کہ شیخ احمد سرہندی کے والد شیخ واحد سلسلہ چشتیہ صابریہ سے منسلک اور وہ فصوص الحکم و فتوحات المکیہ کو اپنے دروس میں شامل رکھتے تھے اور شیخ احمد سرہندی کے حضرت خواجہ باقی باللہ نقشبندی کو لکھے گئے ایک خط میں اس بات کے تذکرے کو موجود دیکھ … Continue reading صلح کلیت ، تکثریت ، ابتدائی نقشبندی روایت اور شیخ ابن عربی – عامر حسینی

معروف صوفی قوال امجد صابری کو کیوں شہید کیا گیا ؟ عامر حسینی

امجد صابری کو شہید ہوئےکئی سال بیت گئے – میں چاہتا ہوں کہ اس سوال کا جواب پھر سے تلاش کروں کہ آخر امجد صابری کو کیوں شہید کیا گیا؟ اس کے مارنے والے پکڑے گئے اور انہوں نے بتایا کہ امجد صابری کو قتل اس لئے کیا گیا کہ وہ شیعہ جیسے نظریات رکھتا تھا، یا علی کا نعرہ لگاتا تھا، شیعہ مسلمانوں سے میل جول تھا ۔سوال یہ جنم لیتا ہے کہ وہ اہل تشیع کے ہاں جاکر کیا کرتا تھا؟ میں نے اس کے سبھی پروگراموں کی ویڈیوز دیکھی جو ابتک مختلف ویب سائٹ پہ موجود ہیں … Continue reading معروف صوفی قوال امجد صابری کو کیوں شہید کیا گیا ؟ عامر حسینی

مشغول حق ہوں بندگی بو تراب میں – عامر حسینی

اِقْتَـرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُـهُـمْ وَهُـمْ فِىْ غَفْلَـةٍ مُّعْرِضُوْنَ لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے اور وہ غفلت میں پڑ کر منہ پھیرنے والے ہیں۔ مَا يَاْتِـيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَهُـمْ يَلْعَبُوْنَ ان کے رب کی طرف سے سمجھانے کے لیے کوئی ایسی نئی بات ان کے پاس نہیں آتی کہ جسے سن کر ہنسی میں نہ ٹال دیتے ہوں۔ لَاهِيَةً قُلُوْبُـهُـمْ ۗ وَاَسَرُّوا النَّجْوَى الَّـذِيْنَ ظَلَمُوْا هَلْ هٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۖ اَفَتَاْتُوْنَ السِّحْرَ وَاَنْتُـمْ تُبْصِرُوْنَ ان کے دل کھیل میں لگے ہوئے ہیں، اور ظالم پوشیدہ سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ تمہاری طرح … Continue reading مشغول حق ہوں بندگی بو تراب میں – عامر حسینی