شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

ڈاکٹر اختر حسین عزمی اس میں کوئی شک نہیں کہ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان بہت سے اصولی احکام مشترک ہیں اور کچھ بنیادی عقاید و احکام میں شدید اختلاف رائے بھی پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہر دو فریق کے ہاں ایک دوسرے کے با رے میں بہت سی بدگمانیاں بھی موجود ہیں، ایک دوسرے کی تکفیر کے اقوال بھی ملتے ہیں اور تکفیر پر خاموشی اور احتیاط کی روش بھی پائی جاتی ہیں، اگر کوئی تکفیر کا قائل نہ بھی ہو تو ایک دوسرے کو گمراہ ضرور سمجھتا ہے اور کہیں اشارے کنائے میں … Continue reading شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

“صرف علم”

رعایت اللہ فاروقی صلاح الدین کو اب تو فارغ التحصیل ہوئے بھی چھ سال ہوگئے۔ لیکن جب یہ پہلی بار کسی مدرسے بطور طالب علم جا رہا تھا تو جو سب سے اہم نصیحت اسے کی تھی، وہ یہ تھی کہ کبھی کبھار کوئی استاد سبق پڑھانے کے بجائے کسی بہانے سے وعظ شروع کردے گا اور یہ وعظ پورے پیریڈ پر محیط ہوگا۔ پیریڈ پورا ہوگا تو وہ اچانک گھڑی کو دیکھ کر کہے گا “ارے ! ! ! وقت گزرنے کا تو پتہ ہی نہ چلا، سبق تو آج رہ گیا” اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آج … Continue reading “صرف علم”

اصلاح کے نام نہاد دعوے دار

‎بھیا سچی بات ہے کہ اصلاح کے ان نام نہاد دعوے داروں نے ہمیں بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ ‎بڑے زوق شوق سے رمضان کی تراویح پڑھا کرتے تھے، جناب غامدی کے ایک شاگرد سے دو عشرے قبل طویل مکالمہ رہا، انہوں نے غامدی صاحب کی تحقیق سے اگاہ کیا اور قائل کر لیا کہ تراویح خالص نفل عبادت ہے اور رمضان تو خالصتا تخلیے کا مہینہ ہے، اپنے گھر میں عبادت کرنی چاہیے۔ ہم ایسے قائل ہوئے کہ تخلیہ میں عبادت تو کیا کرنا تھی، تراویح سے بھی گئے، کبھی پڑھنا بھی پڑی تو ایسے کہ جیسے خدانخواستہ قدرت پر … Continue reading اصلاح کے نام نہاد دعوے دار

غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش

کل میں نے غامدی صاحب کا انتہائی پر اثر بیان سنا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ابتداء وحی کا واقعہ جو کتب حدیث میں آتا ہے وہ منقطع ہے. یعنی اسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے براہ راست کسی بھی صحابی یا صحابیہ نے اس طرح بیان نہیں کیا کہ وہ کہتی ہوں کہ میں نے رسول اللہ کو نزول وحی کا آغاز بیان کرتے ہوئے سنا. نیز جن افراد کو اولین راوی ہونا چاہیے تھا یعنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، ورقہ بن نوفل، یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ … Continue reading غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش

اسلامی تاریخ اور خلافت

ھماری تاریخ ہلاکو اور چنگیز کو شرماتی ھے اور اس کی وجہ یہی ھے کہ ھم نے سچ کو بہت اوپر جا کر آلودہ کر دیا ھے لہذا نیچے سے یہ کبھی درست نہیں ھو گا ،حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے ، حقیقت یہ ھے کہ ھمارے ابتدائی نظام خلافت میں ھی واضح طور پر انتظامی خلا تھا ،جس میں شوری حاکم کو بٹھا تو سکتی ھے مگر پھر اتار نہیں سکتی بلکہ مفلوج ھو جاتی ھے ، حاکم کی مرضی ھے کہ وہ اس سے مشورہ کرے یا نہ کرے ، حضرت عثمان … Continue reading اسلامی تاریخ اور خلافت

سورہ البقرہ کی عصری معنویت

ہمارے سماج میں ایسے خوش فہم لوگوں کی کمی نہیں ہے جن کا یہ خیال ہے کہ امت مسلمہ کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے ہے اس لیے یہ جو چاہیں کریں ان کی دنیا یا آخرت میں کوئی شدید باز پرس نہیں ہو گی. اسی طرح کچھ دانشور یہ باور کرواتے رہتے ہیں کہ پاکستان اللہ کا ایک معجزہ ہے جسے نہ صرف تا قیامت باقی رہنا ہے بلکہ اسی مرکز سے چار دانگ عالم میں اسلام کو سیاسی اور سماجی بالادستی حاصل ہو گی. قرآن کریم کی بعد از فاتحہ اولین سورت اسی خوش … Continue reading سورہ البقرہ کی عصری معنویت

“جو پیغمبر کی توہین کرے اسے قتل کردو”

ہمارے مذہبی اجتماعات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ جو شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے اُسے قتل کردو۔ اِس روایت کے مکمل الفاظ کچھ یوں ہیں: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ الْقَاضِي، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: “مَنْ شَتَمَ الأَنْبِيَاءَ قُتِلَ، وَمَنْ شَتَمَ أَصْحَابِي جُلِدَ (المعجم الکبیر،رقم ۲۳۵) عبداللہ بن محمد عمری قاضی بیان … Continue reading “جو پیغمبر کی توہین کرے اسے قتل کردو”

وحید الدین خان

‎مولانا وحید الدین خان آزاد منش مذھبی اسکالر تھے اور اُن کے ہاں ویسے تو مذاھب عالم بارے بڑی وسعت پائی جاتی تھی لیکن وہ اہلسنت کے صوفی مسلک اور شیعہ فرقہ دونوں کو قرآن اور اسلام کے متوازی مذاھب خیال کرتے تھے – ان کا خیال تھا کہ تصوف اور شیعہ دین اسلام کا حصہ نہیں بلکہ یہ اُن کے متوازی مذاھب ہیں، اس بات کا اظہار انھوں نے کئی جگہوں پہ کیا- ‎مولانا وحیدالدین خان اور بھی کئی معاملات میں رائے کی شدت کے حامل تھے لیکن وہ کسی بھی فرقے اور مذھب کے ماننے والوں کو اُن … Continue reading وحید الدین خان

حضرت علی رضی اللہ عنہ. _خلیفہ بلا فصل

حضرت علی رضی اللہ عنہ. ___خلیفہ بلا فصل تحقیق سے وابستہ افراد ہمیشہ فرضیہ سے آغاز کرتے ہیں فرض کیجئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے وصال کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ ہو جاتے تو ان کے باقی تمام کمالات، فضائل اور مرتبہ پس پشت چلا جاتا اور استحقاق خلافت کی سب سے بڑی دلیل عم زاد رسول اور داماد رسول ہونا ہوتا نتیجتاً جس بادشاہی کا آغاز تیس سال بعد ہوا اور جسے ہمیشہ امت نے بس گوارا کیا اس کی ابتدا پہلے دن سے ہو جاتی اور اسے تقدس حاصل ہوتا. اسلام کے … Continue reading حضرت علی رضی اللہ عنہ. _خلیفہ بلا فصل

بین الاقوامی معاملات کے مطالعے اور تجزیے میں مسلکی عینک

بین الاقوامی معاملات کے مطالعے اور تجزیے میں مسلکی عینک کے استعمال سے زیادہ بے وقوفانہ غلطی اور کوئی بھی نہیں ہے۔ مسلم دنیا کی سیاست پر بحث کرتے ہوئے یہ غلطی کم علم مغربی مبصرین بھی کرتے ہیں اور ہمارے اپنے لوگ بھی۔ کسی شخص کا مشرقِ وسطیٰ کے بین الاقوامی سیاسی حالات پر تبصرہ اسی وقت غیر سنجیدہ ہوجاتا ہے جب وہ سعودی عرب کو اہلسنت اور ایران کو اہل تشیع کے نمائندے کے طور پر پیش کرتا ہے۔ سعودی عرب اور ایران دو ریاستیں ہیں، تشیع یا تسنن کی پیشواء یا ٹھیکیدار ہرگز نہیں۔ ریاستیں اپنے مقاصد … Continue reading بین الاقوامی معاملات کے مطالعے اور تجزیے میں مسلکی عینک