صحابہ میں سب سے زیادہ اوقاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تھے

میرے اندازے کے مطابق صحابہ میں سب سے زیادہ اوقاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تھے، اس معاملے میں وہ متعدد مشہور اغنیائے صحابہ سے بھی آگے نظر آتے ہیں. ایک تحقیق کے مطابق ان اوقاف کی تعداد تیس سے زائد ہے. ان میں اکثر اوقاف وہ ہیں جن کی رف زمینوں کو آپ نے خود آباد کیا تھا اور ان میں کنوؤں وغیرہ کی کھدائی کی تھی، بلکہ بعض روایات میں “بیدہ” کے لفظ بھی آتے ہیں، یعنی یہ کام اپنے ہاتھ سے بھی کیے. ینبع کے علاقے میں بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعدد اوقاف … Continue reading صحابہ میں سب سے زیادہ اوقاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تھے

صحیح بخاری پر نقد اور دفاع

صحیح بخاری پر نقد اور اس کا دفاع کرنے والے دونوں طبقات رواہ کی بحث میں الجھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ۔امر واقعہ یہ ھے کہ یہ ایک ایسا منہج بحث ھے جس کے سوتے مدتوں پہلے خشک ہو گئے ۔ایسے افراد جو ہر نوع کی جرح سے ماورا ہوں شاید انگلیوں پر گنے جاسکتے ہوں ورنہ ابوحنیفہ شافعی اور بخاری تک پر جرح موجود ھے ۔جب آپ کسی راوی کو ثقہ یا مجروح قرار دیتے ہیں تو آپ صرف ان آراء کو ترجیح دیتے ہیں جو آپ کی اندر کی آواز سے ہم آھنگ ھیں ۔مثلاتمنا … Continue reading صحیح بخاری پر نقد اور دفاع

اللہ سے گلہ شکوہ

یو ٹیوب پر ایک عرب شیخ ہیں جو لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں. ایک گفتگو میں وہ بتاتے ہیں کہ ایک عمل میں نے سینکڑوں لوگوں کو بتایا، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی کا مسئلہ حل نہ ہوا ہو. ایسے مسائل جنہیں لوگ نا ممکن سمجھتے تھے، وہ بھی حل ہو گئے. پھر انہوں نے اپنے ایک دوست کا واقعہ بتایا کہ ان کی بیٹی جو اعلی تعلیم و اخلاق کی حامل تھی، اس کا شوہر اسے روزانہ یا ہر دوسرے تیسرے روز مارتا تھا اور وہ بہت پریشان تھے. مجھے کہا کہ آپ اسے سمجھائیں میں نے کہا، … Continue reading اللہ سے گلہ شکوہ

رسول الله ﷺ کے دو کامل خلیفہ

رسول الله ﷺ کے دو کامل خلیفہ (جانشین) رسول الله ﷺ کی ایک مشہور متواتر حدیث ہے جس کو حدیث ثقلین کہتے ہے.اسکے بے شمار طرق اهل سنت کی کتب میں موجود ہے لیکن کچھ طرق ایسے ہے جن میں لفظ ” ثقلین (دو باری چیزیں ) کے بدلے خلیفتین (دو خلیفے ) کا لفظ آیا ہے. روایت یوں ہے…… حدثني أبي ثنا الأسود بن عامر ثنا شريك عن الركين عن القاسم بن حسان عن زيد بن ثابت قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اني تارك فيكم خليفتين كتاب الله حبل ممدود ما بين السماء والأرض أو ما … Continue reading رسول الله ﷺ کے دو کامل خلیفہ

معاویہ بن ابو سفیان اور دیوبندیوں کے دو ترازو

مولانا مودودیؒ نے خلافت و ملوکیت میں خلفائے راشدین اور بعد کے ادوار میں بیت المال کے حوالے سے لکھا ہے کہ بادشاہی اور خلافت کے درمیان بنیادی فرق یہ تھا کہ بادشاہ قومی خزانے کو اپنی ملک بناکر ان میں اپنی خواہشات کے مطابق آزادانہ تصرف کرتا تھا اور خلیفہ اسے خدا اور خلق کی امانت سمجھ کر ایک ایک پائی حق کے مطابق وصول اور حق ہی کے مطابق خرچ کرتا ہے۔ “معاویہؓ کے بارے میں لکھا ہے کہ مال غنیمت کے تقسیم کے معاملے میں حضرت معاویہؓ نے کتاب اللّٰہ اور سنت رسول کے صریح احکام کی … Continue reading معاویہ بن ابو سفیان اور دیوبندیوں کے دو ترازو

غازی علم دین کے مقدمے میں بطور وکیل قائد اعظم

غازی علم دین کے مقدمے میں بطور وکیل قائد اعظم نے بنیادی طور پر یہ ثابت کرنا چاہا کہ علم دین قاتل ہے ہی نہیں، کیونکہ شہادتیں ںاقص ہیں۔ عدالت کی یہ کارروائی روزنامہ انقلاب میں شائع ہوئی، اور ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی اس کا ذکر ہے۔ لیکن جب اس نکتے پر عدالت مطمئن نہ ہوئی تو علم دین کی نوجوانی اور کم عمری کی بنیاد پر سزا کی معافی کی استدعا کی گئی، لیکن عدالت نے وہ بھی منظور نہیں کی۔ سوال یہ ہے کہ قائد اعظم یہ سب کچھ اپنی طرف سے کہہ رہے تھے یا … Continue reading غازی علم دین کے مقدمے میں بطور وکیل قائد اعظم

ترجمہ قرآن اور مسلکی اختلافات

میں نے ترجمہ قرآن پڑھانے کی ضرورت، اہمیت اور افادیت پر ایک پوسٹ لکھی جسے ایک طرف بہت زیادہ پسند کیا گیا دوسری طرف مجھے بہت خوشی ہوئی کہ بہت سے ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں بہت محنت اور تن دہی سے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں. اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کی محنت کو قبول فرمائے اور ان کے کام کو مزید ترقی عطا فرمائے آمین اسی ضمن میں کئی ایک دوستوں نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ اس طرح ہر فرقہ اپنے فرقے کا ترجمہ پڑھائے گا اور اس سے … Continue reading ترجمہ قرآن اور مسلکی اختلافات

جنگ صفین میں معاویہ بن ابو سفیان کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش

‎کیا جنگ صفین میں معاویہ بن ابو سفیان کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش شکست سے بچنے کی چال تھی؟ بنو امیہ کی طرفدار مورخ ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر معاویہ و یزید کے دفاع میں سر گرم ہو گئیں اور دعوی کیا کہ حضرت علی کی فوج ایک کمزور بھیڑ تھی، امیر معاویہ کی فوج طاقتور تھی اور شکست سے بچنے کے لیے قرآن نیزوں پہ بلند کرنے کا واقعہ ہی نہیں ہوا تبصرہ ‎ایک طرف یہ دعوی ہے کہ صفین کی جنگ کے وقت اتنے مصحف کہاں تھے کہ ان کو نیزوں پر بلند کیا جاتا اور دوسری … Continue reading جنگ صفین میں معاویہ بن ابو سفیان کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش

خلافت و ملوکیت کا فرق ۔۔۔۔ خطبوں کے آئینے میں

پہلے خلیفہ راشد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللٰہ عنہ کا پہلا خطبہ خلافت : ’میں آپ لوگوں پر حکمران بنایا گیا ہوں ۔ اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، میں نے یہ منصب اپنی رغبت اور خواہش سے نہیں لیا ، نہ میں یہ چاہتا تھا کہ کسی دوسرے کے بجائے یہ منصب مجھے ملے ، نہ میں نے کبھی خدا سے اس کیلئے دعا کی ، نہ میرے دل میں اس کی کبھی حرص پیدا ہوئی ۔ میں نے تو اسے بادل نخواستہ اس لئے قبول کیا ہے کہ مجھے مسلمانوں میں اختلاف … Continue reading خلافت و ملوکیت کا فرق ۔۔۔۔ خطبوں کے آئینے میں

چراغِ طور جلاو بڑا اندھیرا ہے

حیدر جاوید سید تواتر کے ساتھ ان سطور میں عرض کرتا آرہا ہوں کہ سماجی وحدت کو لاحق خطرات ہر گزرنے والے دن کے ساتھ سنگین ہوتے جارہے ہیں اس پہ ستم یہ ہے کہ ہر سُو ” ہو ” کا عالم ہے خوف کے مارے ایک آدھ کے سوا قائدین ٹائپ لوگ بھی بولتے نہیں ایسے میں عام آدمی سے کیا شکوہ کریں جب سماج کی راہنمائی کا فرض سنبھالے ہوئے ہمارے قائدین بھی چُپ کا روزہ رکھے ہوئے ہوں ، یہ بجا ہے کہ بگاڑ راتوں رات پیدا نہیں ہوا یہاں تک آنے میں وقت لگا اور اصلاح … Continue reading چراغِ طور جلاو بڑا اندھیرا ہے