مئے عشق میں مست توحید پرستوں کی دنیا – از عامر حسینی

صوفی،سادهو اور فقیروں کے ہاں سفر کو تلاش حقیقت اور تہذیب نفس کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے اور اسی لئے یہ صوفی،سادهو،سنت فقیر ہمیں ساری دنیا گهومتے پهرتے نظر آئے اور یہ سفر خارج سے ہوتے ہوئے داخل کی اقلیم کو مسخر کرتا نظر آیا اور ہمیں اسی لئے ہر صوفی وحدت میں کثرت اور کثرت میں وحدت کا شاہد اور اور تنوع کو لازم کرتا نظر آیا یہی وجہ ہے کہ صوفی جہاں بهی گیا اس نے محبت کی آنکه سے لوگوں کو دیکها اور تالیف کا کام کیا اس نے پہلے اپنے رزائل کو دور کیا … Continue reading مئے عشق میں مست توحید پرستوں کی دنیا – از عامر حسینی

مولود کعبہ باب مدینۃ العلم علی ابن ابی طالب کی نذر-عامر حسینی

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولات باسعادت 13 رجب المرجب 30 عام الفیل ،600ء بروز جمعۃ المبارک خانہ کعبہ میں ہوئی اہل سنت کی مستند کتاب حدیث مستدرک للحاکم کی جلد نمبر تین صفحہ نمبر 483 پر عبداللہ حاکم نیشیا پوری نے لکھا ہے کہ روایات متواترہ سے ثابت ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت خانہ کعبہ میں فاطمہ بنت اسد کے بطن سے ہوئیشاہ ولی اللہ نے اپنی کتاب ازالۃ الخفاء عن الخلفاء کے ص 251ء پر لکھا ہے تواتر کی حد تک پہنچی ہوئی روایات سے ثابت ہے کہ امیر المومنین حضرت … Continue reading مولود کعبہ باب مدینۃ العلم علی ابن ابی طالب کی نذر-عامر حسینی

ہندو اورعزاداری – از عامر حسینی

درِ حسین پرملتے ہیں ہرخیال کے لوگیہ اتحاد کا مرکز ہے _ آدمی کے لیے ہندوؤں میں ایک خاندان یا فرقہ حسینی برہمن بھی کہلاتا ہے.معروف لکھاری انتظار حسین اپنے انگریزی کالم Brahmans in Karbala میں لکھتے ہیں کہ وہ پہلے حسینی برہمن کو صرف ہندو افسانہ (Legend) ہی سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے قیام دہلی کے دوران کسی محفل میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کو جھٹلا دیا۔ وہیں اس م…حفل میں ایک خاتون مدبر پروفیسرنونیکا دت اٹھی اور انھوں نے کہا کہ وہ خود حسینی برہمن ہے اور ان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔انتظار حسین … Continue reading ہندو اورعزاداری – از عامر حسینی

داعش فی العقول والقلوب۔ناھض حتر – عامر حسینی

ناھض حتر عرب دنیا کے ایک معروف دانش ور ہیں اور انھوں نے روزنامہ “الاخبار بیروت”کی تازہ اشاعت میں ایک مضمون “داعش فی العقول و القلوب”کے عنوان سے لکھا ہے اس مضمون میں انھوں نے بنیادی خیال یہ پیش کیا ہے کہ داعش جس کے عراق اور شام کے ایک وسیع علاقے پر کنٹرول کا چرچا عالمی سطح پر ہورہا ہے اور اس کے اس کنٹرول کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں کی جڑیں عرب تاریخ میں پیوست ہیں اور مضمون نگار نے داعش کو ایک نفسیاتی و فکری لہر بتایا ہے جس نے عرب لوگوں کے دل … Continue reading داعش فی العقول والقلوب۔ناھض حتر – عامر حسینی

اور مسند خالی ہوگئی، علی ابن ابی طالب کے حضور – عامر حسینی

تمہیں میرا دور یاد آئے گا ، مرے اسرار مرے بعد تم پر منکشف ہوں گے تم مجھے اس وقت پہچانوگے ، جب مری مسند خالی ہوجائے گی میری جگہ کوئی اور آجائے گا رات کا آخری پہر تھا-سردی اپنے جوبن پر تھی-کوفہ کی گلیوں میں سناٹا چھایا ہوا تھا-دور کہیں سے کبھی کبھی کتّوں کے بھوں بھوں وقفے وقفے سے سنائی دے جاتی تھی-ایسے میں کوفہ کے ایک محلے میں ایک سادہ سے بنے مکان کے صحن میں چراغ آخر شب جلتا تھا-اس مکان کے سارے مرد و زن لگتا تھا بہت جلد اٹھنے کے عادی تھے-صحن میں سب … Continue reading اور مسند خالی ہوگئی، علی ابن ابی طالب کے حضور – عامر حسینی

نقشبندی مجددی سلسلے کا ہندوستان میں پھیلاؤ – عامر حسینی

ہندوستان میں نقشبندی مجددی شاخ کا پھیلاؤ ڈاکٹر آرتھر ایف بوہلر یونیورسٹی آف ولنگٹن نیوزی لینڈ کے اسکول آف آرٹ ہسٹری ، کلاسیک اینڈ ریلیجس اسٹڈیز میں سیئنر لیکچرر ہیں اور نقشبندی سلسلے کی شاخ ” نقشبندیہ مجددیہ ” پر ان کی ریسرچ کو دنیا بھر میں قبول عام ملا ہے اور حال ہی میں ان کی ایک کتاب Revealed Grace : Jurist Sufism of Ahmad Sirhindi 1564 – 1624 شایع ہوئی ہے اور اس میں آرتھر نے شیخ احمد سرہندی کے ان مکتوبات کا ترجمہ اور ان مکتوبات کی لینڈ سکیپ اور ان کے مخاطبین کا حدوداربعہ تفصیل سے … Continue reading نقشبندی مجددی سلسلے کا ہندوستان میں پھیلاؤ – عامر حسینی

شیخ احمد سرہندی ایک تجزیہ – عامر حسینی

شیخ احمد سرہندی مشرقی پنجاب کے شہر سرہند میں 1564ء میں پیدا ہوئے ان کے والد شیخ محمد واحد سلسلہ چشتیہ صابریہ سے منسلک تھے اور شیخ ابن عربی کے متعقد تھے اور فصوص الحکم ان کی محبوب ترین کتب ہائے دروس میں شامل تھی اور شیخ احمد خود بھی اوائل عمری میں ” وحدت الوجود ” کے قآئل تھے اور انھوں نے ایک مکتوب میں لکھا کہ اوائل ميں ان کے اندر کفر و ایمان دونوں اکٹھے تھے یعنی وہ وحدت الوجود کے بھی قائل تھے جو بقول ان کے کفر تھا پـدرش شـيخ 5 خليفه دوم ميرسيد.- و … Continue reading شیخ احمد سرہندی ایک تجزیہ – عامر حسینی

خالد احمد – پاکستان میں دھشت گردی اور اس کی فکری بنیادوں کا ڈسکورس – عامر حسینی

خالد احمد اپنی کتاب ” فرقہ وارانہ جنگ ۔۔۔۔پاکستان میں شیعہ – سنّی تشدد اور اس کے مڈل ایسٹ سے رشتے ” کے چوتھے باب کے فٹ نوٹ میں انکشاف کرتے ہیں ” میں نے پبلک ایڈمنسٹریشن سٹاف کالج میں ” فرقہ واریت ” پر ایک لیکچر دیا اور دوران لیکچر زیر تربیت افسران کو کہا کہ جب وہ کراچی جائیں تو جامعہ بنوریہ اور مفتی شامزئی کے بارے میں میرے بیان کردہ حقائق کی تحقیق کریں ، ان افسران نے کراچی جاکر جب ڈی آئی جی سندھ کے سامنے جامعہ بنوریہ کے خوالے سے حقائق کی جانچ کرنا چاہی … Continue reading خالد احمد – پاکستان میں دھشت گردی اور اس کی فکری بنیادوں کا ڈسکورس – عامر حسینی

مارکس ازم ، سائیکو اینالاسسز اور تکفیری فاشزم – عامر حسینی

سابی سیگال یونیورسٹی آف ایسٹ لندن میں سوشیالوجی کے پروفیسر رہے ہیں اور وہ سوشلسٹ ریویو اور سوشلسٹ ورکرز اخبار ميں باقاعدگی سے لکھتے ہیں ، ان کی حال ہی میں ایک کتاب ” انسانی فطرت ،سرمایہ داری اور نسل کشی “سامنے آئی ہے ، میرے لیے یہ کتاب اس لیے دلچسپی کا باعث بنی کہ اس میں سابی گال نے فاشسٹ اور جنونی گروپوں کے فاشزم اور ان کی جنونیت کے تجزیہ کے لیے سیاسی – سماجی تجزیہ کاری اور تحلیل نفسی یعنی سائيکو اینالائسسز کے باہمی اشتراک سے کام لینے کو لازم قرار دیا اور ولہم ریخ اور … Continue reading مارکس ازم ، سائیکو اینالاسسز اور تکفیری فاشزم – عامر حسینی

کیا تکفیریت تصوف کی جگہ لے رہی ہے ؟ – عامر حسینی

محمد الماموری الامانٹیر ویب سائٹ کے مستقل کالم نگار ہیں ، انھوں نے اس ویب سائٹ پر ایک کالم ” صوفی ازم کیسے سلفی ازم کو بیلنس کرسکتا ہے ؟ تحریر کیا ہے اور اس کالم کے آغاز ہی میں وہ لکھتے ہیں کہ اسلام کی تاریخ پر نظر رکھنے والے اس بات پر حیران ہوں گے کہ کس طرح وسیع پیمانے پر صوفی اسلام سے سفر سلفی اسلام اکی طرف ہورہا ہے – لیکن ان کی حیرانگی میں کمی اس وقت ہوتی ہے جب وہ یہ دیکھتے ہیں کہ مذھبی انتہا پسندی کے ابھار سے اس تبدیلی کا وقت … Continue reading کیا تکفیریت تصوف کی جگہ لے رہی ہے ؟ – عامر حسینی