کتاب حیرت بندگی پڑھتا ہوں – عامر حسینی

میں گزشتہ ایک ہفتے سے مذہب، آرٹ، لٹریچر کی باہمی رشتہ داری کو عقل خام سے کاٹنے کی کوشش کرنے والوں کی بدنصیبی بارے پڑھ رہا تھا اور بار بار سوچتا تھا کہ میں جب چھوٹا سا تھا اور ابھی سیکھنے کی ابتدائی منزل میں تھا تو اس زمانے میں بار باز بزرگوں سے سنا کرتا تھا کہ سیکھنے اور سکھانے کی دنیا ایسی ہے جس میں طالب علم بھی حیران اور سکھانے والے بھی مرتبہ حیرت سے باہر نکل ہی نہیں سکتے اور جو اس مرتبہ حیرت سے نکلنے کی کوشش کرتا وہ حلاوت اور جذب سے محروم ہوجاتا ہے … Continue reading کتاب حیرت بندگی پڑھتا ہوں – عامر حسینی

جاوید احمد غامدی، سید قطب اور سلیم صافی – عامر حسینی

میں نے اپنے سابقہ سٹیٹس میں سلیم صافی کی مائل بہ تکفیریت فکر اور خارجی گروہوں کی حمایت پر لکھا، اس دوران مجھے غامدی صاحب کے ساتھ ان کے انٹرویو کی زیر بحث ویڈیو میں آخری تین منٹ کی گفتگو تضادات سے بھری ہوئی ملی سلیم صافی، جاوید احمد غامدی سے پوچھتے ہیں کہ آپ جہاد بارے جن خیالات کا اظہار کررہے ہیں وہ اس نے پہلی بار غامدی سے ہی سنے ہیں، اس پر غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ انہوں نے جہاد بارے جن خیالات کا اظہار کیا چودہ سوسال سے عالم اسلام کے تمام فقہا انہی خیالات کا … Continue reading جاوید احمد غامدی، سید قطب اور سلیم صافی – عامر حسینی

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا – عامر حسینی

آج ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کا یوم وصال ہے۔اس موقعہ پہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ناصبی اور روافض کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے دو بڑے مکاتب میں انتشار اور تقسیم کو فروغ دیا جائے۔ ان کی کوشش ہے کہ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان اس روز ایسی تلخی کو جنم دیا جائے کہ پاکستان میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم شیعہ-سنّی لڑائی اور خانہ جنگی کے مقصد کو حاصل کرلیا جائے۔ آج کے دن ناصبیت اور مائل بہ خارجیت ٹولہ سوشل میڈیا پہ خصوصی کوشش کررہا ہے کہ وہ اہل سنت … Continue reading ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا – عامر حسینی

بے چہرگی – کیا طالبان، لشکر جھنگوی اور القاعدہ بے چہرہ اور بے شناخت ہیں؟ عامر حسینی

ہمارے ہاں بہت سے ایسے سادہ لوگ بھی موجود ہیں جو صدق دل سے یہ خیال کرتے ہیں کہ مسلمان جو ہوتے ہیں وہ نہ تو مساجد پر حملہ کرتے ہیں-نہ ہی امام بارگاہوں کو نشانہ بناتے ہیں-نہ ہی وہ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناتے ہیں-ان کا یہ بھی خیال ہے کہ مسلمان بچوں،عورتوں اور معصوم شہریوں کو بھی نشانہ نہیں بناتے-وہ یہ تسلیم کرنے سے قاصر ہیں کہ مسمانوں کے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد اس طرح کے فعل میں ملوث ہوسکتا ہے-یہ لوگ اس بات سے بھی انکاری ہیں کہ کوئی … Continue reading بے چہرگی – کیا طالبان، لشکر جھنگوی اور القاعدہ بے چہرہ اور بے شناخت ہیں؟ عامر حسینی

آل سعود کی نام نہاد جدیدیت – جحاز میں مسلم فن تعمیر و ثقافت کی تباہی – عامر حسینی

مکّہ میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کا نام رائل مکّہ ٹاور ہے اور یہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے مکّہ کو جدید سہولیات و تعمیرات سے آراستہ کرنے کے ایک میگا کا پروجیکٹ کا حصّہ ہے جس کے تحت مکّہ شہر کے وسط میں جدید شاپنگ سنٹرز ، اقامتی ہوٹل ، اپارٹمنٹ ، بینک برانچز ، میٹرو ٹرین ، ایکسپریس وے ، میٹرو اسٹیشن ، پارکنگ لاٹ اور مسجد الحرام کی توسیع کے منصوبے شامل ہیں ، جن میں سے بہت سے تو مکمل ہوگئے ہیں جبکہ کچھ مکمل ہونے کے قریب ہیںمکّہ کو جدید … Continue reading آل سعود کی نام نہاد جدیدیت – جحاز میں مسلم فن تعمیر و ثقافت کی تباہی – عامر حسینی

تعزیہ سازی اور جلوس عاشور شیعہ – سنّی مشترکہ روایت ہے

نوٹ : یہ مضمون عامر حسینی کی فیس بک وال سے لیا گيا ہے اور ان کے مطابق یہ روزنامہ خبریں ملتان کے رپورٹر شفقت رضا بھٹہ کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے جو شکریہ کے ساتھ یہاں پوسٹ کیا جارہا ہے برصغیر میں تعزیہ سازی کی روائیت کا جائزہ لیا جائے تو پتہ جلتا ہے کہ اس کی اول روائت مغل بادشاہ تیمور نے اپنے دور حکمرانی 1370ء – 1405ء میں رکھی تھیکہا جاتا ہے کہ چودھویں صدی میں امیر تیمور نے کربلا عراق کا دورہ کیا اور وہاں سے حضرت امام حسین کی شبیہ … Continue reading تعزیہ سازی اور جلوس عاشور شیعہ – سنّی مشترکہ روایت ہے

بے رحم شیعہ نسل کشی – ڈاکٹر عباس زیدی

ترجمہ: عامر حسینیعباس زیدی نے بطور استاد اور صحافی پاکستان، برونائی اور آسٹریلیا میں کام کیا ہے۔وہ آج کل سڈنی میں مقیم ہیں جہاں پہ وہ کئی ایک جامعات میں بطور ٹیوٹر اور رائٹنگ ایکسپرٹ کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انھوں نے افسانوں کی ایک کتاب “ڈھائی الفاظ ” کے نام سے انگریزی میں لکھی ہے جو شایع ہوچکی ہے۔جبکہ پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے تناظر میں وہ ایک ناول لکھ چکے ہیں جو عنقریب ایک بین الاقوامی اشاعتی ادارے سے شایع ہوگا۔ انھوں نے پاکستان میں شیعہ نسل کشی بارے ایک تفصیلی ریسرچ … Continue reading بے رحم شیعہ نسل کشی – ڈاکٹر عباس زیدی

دہشت گردی سے متاثرہ خواتین کے تجربات – فائزہ علی

Experiences of Female Victims of Faith-Based Violence in Pakistanپاکستان میں مذہبی بنیادوں پہ ہونے والی دہشت گردی کی متاثرہ خواتین کے تجرباتمحقق : فائزہ علیفائزہ علی لیورپول بزنس اسکول میں سینئر لیکچرار ہیں ترجمہ و تلخیص : عامر حسینیمذہبی بنیادوں پہ ہونے والا وائلنس پاکستان میں بڑھتا ہی جاتا ہے۔خاص طور پہ کچھ مخصوص مذہبی گروہوں جیسے شیعہ،سنّی بریلوی یا صوفی،احمدی اور کرسچن ایسے تشدد کے خاص ہدف/ٹارگٹ ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے متاثرہ لوگوں کے جو خاندان ہوتے ہیں وہ بھی ناقابل برداشت زاتی،جذباتی اور معاشی نقصانات کا سامنا کرتے ہیں۔تاہم متاثرہ خواتین کے متاثرہ … Continue reading دہشت گردی سے متاثرہ خواتین کے تجربات – فائزہ علی

واقعہ نھروان پر اہل کوفہ کا موقف اور پیش آمدہ واقعات – ایاد عبدالحسین الخفاجی

نوٹ: کوفہ یونیورسٹی کے کلیۃ التربیۃ للعلوم الانسانیۃ / کالج برائے علوم الانسانیہ/ہیومنیٹیز کے ریسرچ اسکالر ایاد عبد الحسین الخفاجی کا ایک تحقیقی مضمون جامعہ کوفہ نجف اشرف عراق کے علمی مجلہ جامعہ کوفہ کی جلد 15 اور شمارہ نمبر ایک دوہزار سترہ میں شایع ہوا- اس مضمون کا عنوان ہے’ واقعہ نھروان پر اہل کوفہ کا موقف اور بعد میں پیش آنے والے سیاسی واقعات’ – یہ مضمون مجھے اس لیے اہمیت کا حامل محسوس ہوا کہ ایاد عبدالحسین الخفاجی نے اس مضمون میں واقعہ تحکیم کے بعد کوفہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی حمایت کرنے … Continue reading واقعہ نھروان پر اہل کوفہ کا موقف اور پیش آمدہ واقعات – ایاد عبدالحسین الخفاجی

امام باقر : یہ سند پڑھوں مجنوں پہ تو جنوں اس کا اتر جائے – عامرحسینی

آج امام محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیھم السلام کا یوم ولادت ہے اور میں سوچ رہا تھا کہ اس حوالے سے اپنے جذبات و خیالات میں کیسے شئیر کروں ، چاہتا تھا کہ ان کے حوالے سے جو پڑھ رکھا ہے اور جو سن رکھا ہے اسے ایسے حلقے میں شئیر کروں جس حلقے میں کہی گئی بات کی قدر ہو ، الفاظ کی حرمت اور تقدیس کو پیش نظر بھی رکھا جائے ، میں خود کو مکتب علی کے ایک طالب علم کے طور پر دیکھتا ہوں اور جب کبھی تحریک کے اس … Continue reading امام باقر : یہ سند پڑھوں مجنوں پہ تو جنوں اس کا اتر جائے – عامرحسینی