یزید کے وکیل

آج کل یزید کے وکیل سب سے بڑا جھوٹ بول رہے ہیں کہ (معاذالله) حضرت امام حسین یزید کی بیعت کرنے پر راضی تھے اور اس کو امیرالمومنین کہتے تھے ۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے یزید کے وکیل انساب الاشراف اور تاریخ طبری کی ایک روایت پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں اس سے ثابت ہوا کہ امام عالی مقام یزید کو اچھا اور صحیح سمجھتے تھے ۔ آیئے انساب الاشراف اور تاریخ طبری کی روایت کو دیکھتے ہیں کہ اس یزید کے وکیلوں نے یزید خبیث کی محبت میں اس روایت کی سند کی کیسے تصحیح … Continue reading یزید کے وکیل

کیا امام حسینؑ یزید کی بیعت کرنا چاھتے تھے

کیا امام حسینؑ یزید لعين کی بیعت کرنا چاھتے تھے ؟ ممبئ کے نا ص بی کفایت اللہ سنابلی نے اپنی کتاب میں یزید کا دفاع کرتے ہوئے ایک روایت پیش کی جو اس انساب الاشرف میں اس طرح ہے : حدثنا سعدويه، حدثنا عباد بْن العوام، حَدَّثَنِي حصين، حَدَّثَنِي هلال بن إساف قال: أمر ابن زياد فأخذ مَا بين واقصة، إِلَى طريق الشَّام إِلَى طريق الْبَصْرَة، فلا يترك أحد يلج وَلا يخرج، فانطلق الْحُسَيْن: يسير نحو طريق الشَّام يريد يزيد بْن مُعَاوِيَة فتلقته الخيول فنزل كربلاء، وَكَانَ فيمن بعث إِلَيْهِ عمر ابن سعد بن أبي وقاص، وشمر ابن ذي … Continue reading کیا امام حسینؑ یزید کی بیعت کرنا چاھتے تھے

خلافت راشدہ اور صحابہ کرام کا اختلاف

‎امام شافعی کتاب الأم باب اختلاف الحدیث میں لکھتے ہیں کہ جب کوئی خلیفہ راشد کسی معاملے میں کوئی فیصلہ کر لیتے تو دیگر صحابہ کرام اس سے اختلاف کا اظہارِ نہیں کرتے تھے. اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں خلیفہ راشد کے فیصلے پر اطمینان ہوتا تھا یا اپنی رائے بدل لیتے تھے بلکہ اختلاف کو پسند نہیں کرتے تھے. انہوں نے متعدد ایسی مثالیں بیان کی ہیں جن میں بعد کے خلفاء نے اپنے پیشرو کی زندگی میں اختلاف نہ کرنے کے باوجود اپنے عہد میں اس سے مختلف فیصلہ کیا. امام شافعی کی رائے میں ایسی … Continue reading خلافت راشدہ اور صحابہ کرام کا اختلاف

خطبۂ زینب، یزید کے دربار میں ۔فہمیدہ ریاض

حضرتِ زینب کھڑی تھیں اپنے خیمے کی قریب اُن کی آنکھیں دیکھتی تھیں آخری منظر مہیب چار سُو بوچھاڑ خوں کی، ہر طرف شورِ وِغا روزِ محشر ہی تو اُس دن کربلا میں تھا بپا دور تک آنکھوں کے تارے خاک پر بکھرے ہوئے حضرتِ زینب کے پیارے خون میں لتھڑے ہوئے دو جواں بیٹوں کی لاشیں سامنے رکھی ہوئیں جاں سے پیارے سربریدہ بھائی کی میّت قریں دوڑتے گھوڑے جو نعشیں روندتے تھے سر بسر پڑ رہے ہوں گے وہ سُم زینب کی چشم و قلب پر ایسی لاوارث کہ جن پر رحم کھاتے ہیں سماج سارے اہلِ بیت … Continue reading خطبۂ زینب، یزید کے دربار میں ۔فہمیدہ ریاض

ثار اللہ

ثار اللہ کا مطلب ہے خدا کا خون، یہ امام حسین علیہ السلام کے لقاب میں سے ایک ہے۔ عاشورہ کی زیارت میں انہیں اس لقب سے پکارا گیا۔ زیارت عاشورا میں ارشاد ہوا: السَّلاَمُ عَلَیكَ یا ثَارَ اللهِ وَ ابْنَ ثَارِهِ وَ الْوِتْرَ الْمَوْتُورَ آپ پر سلام ہو اے خون خدا اور خون خدا کے فرزنداور وہ خون جس کا بدلہ لیا جانا ہے میرزا ابو الفضل طہرانی نے زیارت عاشورا کی شرح کتاب شِفاء الصُدور میں ثار اللہ کے لئے پانچ احتمال ذکر کیا ہے: ثار اللہ اصل میں «اہل ثاراللہ» ہے۔ اس سے مراد وہ شخص ہے … Continue reading ثار اللہ

سیدّ مودودیؒ کا علمی و فکری کام

سیدّ مودودیؒ کے علمی و فکری کام میں ایسی جامعیت اور توازن تھا کہ ان سے الگ ہو کر جس نے بھی اس میدان میں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی، وہ کسی نہ کسی سطح پر سطحیت، افراط و تفریط یا گمراہی کا شکار ہوا۔ ڈاکٹر اسرار کے خلافت و جمہوریت سے متعلق خیالات بہت بچکانہ ہیں۔ قوم کو علاماتِ قیامت والے ٹرک کی بتی کے پیچھے بھی انہوں نے لگایا۔ شاہد مسعود، زید حامد اور اوریا مقبول وغیرہ تو ان ہی کی کھولی ہوئی دکان پر بیٹھے ہیں۔ امین احسن اصلاحی کے افکار بھی نا صرف اس قدر خشک … Continue reading سیدّ مودودیؒ کا علمی و فکری کام

مغالطہ

مغالطہ : “قیام پاکستان سے مسلمانانِ برصغیر تین حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ متحدہ ہندوستان میں ان کی طاقت متحد ہوتی تو کوئی ان کو کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔“ حقیقیت : اس وقت ہندوستان میں مسلمان وہاں کی کل آبادی کا 14 فیصد ہیں۔ ایک ارب چالیس کروڑ میں سے بیس کروڑ ہندوستانی مسلمان ہیں جبکہ ہندو ایک ارب دس کروڑ کے لگ بھگ ہیں۔ اگر تقسیم نہ ہوتی تو متحدہ ہندوستان میں مسلمان کل آبادی کا 31 فیصد ہوتے۔ متحدہ ہند کی آبادی ایک ارب اسی کروڑ ہوتی جس میں مسلمانوں کی تعداد پچپن کروڑ کے لگ بھگ ہوتی … Continue reading مغالطہ

ضیاء الحق کی خدمات

موصوف کے بارے میں جاننا چاہیں تو کوڑھ کی کاشت پڑھیں میری معلومات کی حد تک ان کے دور ہمایونی اور عہد فرخ فال سے پہلے ریاستی سطح پر مالی کرپشن کا نام و نشان بھی نہیں تھا بھٹو کے خلاف کتنے ہی وائٹ پیپرز شائع ہوئے، کہیں مالی کرپشن نہیں ملی ان سے پہلے علماء کرام اور مشائخ بالعموم حق گوئی اور سیاسی اور سماجی خرابیوں پر تنقید اپنا فرض سمجھتے تھے اس طبقے کو حج، عمرے، مدارس کے لئے امداد، کانفرنسز میں شرکت کے لئے دعوت نامے اور فائیو سٹار ہوٹلز کا چسکہ لگا کر اپنا بنا لیا … Continue reading ضیاء الحق کی خدمات

امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی جنگوں پر ایک مختصر مگر جامع تبصرہ

معروف اہلِ حدیث عالم نواب صدیق حسن خان صاحب لکھتے ہیں وأما الكلام فيمن حارب عليا كرم الله وجهه فلا شك ولا شبهة أن الحق بيده في جميع مواطنه أما طلحة والزبير ومن معهم فلأنهم قد كانوا بايعوه فنكثوا بيعته بغيا عليه وخرجوا في جيوش من المسلمين فوجب عليه قتالهم وأما قتاله للخوارج فلا ريب في ذلك والأحاديث المتواترة قد دلت على أنه يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية وأما أهل صفين فبغيهم ظاهر لو لم يكن في ذلك إلا قوله صلى الله عليه وسلم لعمار: “تقتلك الفئة الباغية” لكان ذلك مفيدا للمطلوب ثم ليس معاوية ممن يصلح … Continue reading امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی جنگوں پر ایک مختصر مگر جامع تبصرہ

سعودی عرب اور تمدن

‎جزیرہ نمائے عرب کا علاقہ خلافت راشدہ کے بعد کبھی بھی عالمِ اسلام کا سیاسی یا تمدنی مرکز نہیں رہا۔ تاریخی طور پر مسلمانوں کے مراکز بالترتیب شام، عراق، سپین، مصر اور ترکیہ تھے۔ آج کے دور میں امت کے اہم ترین مراکز ایران اور ترکی ہیں جو واقعی ملک بھی ہیں، اور جہاں عوام کی نمائندہ حکومتیں ہیں۔ تاریخی طور پر بھی مسلمانوں کی معاشرت پر سب سے زیادہ اثر ایران کا جبکہ سیاست پر ترکوں کا ہی رہا ہے۔ امت کے تناظر میں یہی ملک سنجیدگی سے لیے جانے کے قابل ہیں۔ خلیجی ریاستیں تو سرے سے ملک … Continue reading سعودی عرب اور تمدن