مدح صحابہ اور دفاع صحابہ

اللہ اپنی ابدی اور لازوال کتاب میں خود جن کا مدح سرا ہے، اس نے جن السابقون الاولون کو نہ صرف اپنی بلکہ دوطرفہ رضامندی کی سند دی، جن کے ایمان کو معیار ایمان قرار دیا، جن کی بیعت رسول کو براہ راست اپنے ہاتھ پر بیعت بتایا حتی کہ اس درخت کو بھی ابدی زندگی بخش دی جس کے نیچے وہ بیعت کر رہے تھے، ان کے ظاہر ہی نہیں باطن کی پاکیزگی کی بھی گواہی دیتے ہوئے فرمایا :أولئك الذين امتحن اللہ قلوبهم للتقوى. جنہیں ذکر رسول کے ساتھ، والذين معہ، کے اعزاز سے نوازا، جن کو أولئك … Continue reading مدح صحابہ اور دفاع صحابہ

کیا معاویہ بن ابو سفیان نے بغاوت کی؟

جا وید غامدی صاحب کے جواب میں اس معاملے کو اسلام اور عقیدت کی عینک سے ہٹ کر دیکھیں، تو ہمیں بعض باتیں معلوم ہوتی ہیں، جاوید غامدی نے اپنی حالیہ ایک وڈیو میں کہا کہ علی بن ابی طالب کی خلافت کا انعقاد وقت اور حالات کو مدنظر رکھ کر نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے معاویہ کی بغاوت، کو ہم بغاوت نہیں کہہ سکتے۔ اس بات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ اسے دور رسول سے بھی پہلے، قریش کی مکہ پر قبائلی حکومت اور قبائلی نظام کی فطرت کو بیان کرنے سے دیکھنا چاہیے مگر میں … Continue reading کیا معاویہ بن ابو سفیان نے بغاوت کی؟

الفئة الباغية

حضرت علی کے کیمپ کے نزدیک اور بنص حدیث ان کے مد مقابل جماعت الفئة الباغية تھی، اس جماعت کے سربراہ کو legitimacy حضرت حسن کے صلح کرنے سے ملی۔ یہ صلح کا معاہدہ حضرت معاویہ کی زندگی کے ساتھ ہی ختم ہوگیا اور وہ قانونی پوزیشن لوٹ آئی جو صلح حسن سے پہلے تھی جبکہ حضرت حسن بڑا لشکر لے کر الفئہ الباغیہ کے نکلے ہوے تھے۔ یزید اسی الفئہ الباغیہ کا سربراہ بنا ہوا، اس لیے باغی یزید تھا نہ حسین، اگر حسین حکومت بنانے میں کامیاب ہوجاتے تو ان کے لیے قتال بھی بالکل جائز تھا تاہم … Continue reading الفئة الباغية

عبد اللہ بن عمرو کا صفین میں حاضری سے متعلق سیدنا حسین سے اظہار معذرت

سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا صفین میں حاضری سے متعلق سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے اظہار معذرت اور اپنی سائغ توجیہ کے اجتہاد کی وضاحت کرتے ہوئے خلیفة المسلمین سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بغاوت میں شامل گروہ کی کثرت کو بڑھانے اور اس باغی گروہ کی جانب سے نہ ہی اسلحہ اٹھایا ہی تلوار نکالی نہ نیزہ چلایا اور نہ ہی تیر چلایا کی وضاحت کرکے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے سامنے اپنی معذرت پیش کرکے ان کو مطمئن کیا ========================== طبرانی نے اس حدیث کو نکالا ہے : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سے … Continue reading عبد اللہ بن عمرو کا صفین میں حاضری سے متعلق سیدنا حسین سے اظہار معذرت

ثقلین کیا ہیں؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُمت کے لیے بطور مرکزِ رشد و ہدایت دو چیزیں، دو اتھاریٹیز چھوڑ کر گئے ہیں : کتاب اور اہلبیت۔ کتاب میں قرآن اور سنت دونوں شامل ہیں۔ قرآن اللہ کا کلام ہے اور سنت میں رسول کریم صلی اللٰہ علیہ و آلہ وسلم کے تعلیم کردہ فرائض بھی ہیں اور مستحبات بھی۔ سنت دو طریقوں سے ہم تک پہنچی ہے : عملی تواتر اور علمی تواتر۔ علمی تواتر کے ریکارڈ اور ریکارڈ کو جانچنے اور سجھنے کا نام حدیث اور علم الحدیث ہے۔ دونوں ذریعوں سے پہنچنے والی سُنت کی رسول … Continue reading ثقلین کیا ہیں؟

خلافت سے ملوکیت کا آخری مرحلہ

” حضرت معاویہؓ کے ہاتھ میں اختیارات کا آنا خلافت سے ملوکیت کی طرف اسلامی ریاست کے انتقال کا عبوری مرحلہ تھا ۔ بصیرت رکھنے والے لوگ اِسی مرحلے میں یہ سمجھ گئے تھے کہ اب ہمیں بادشاہی سے سابقہ درپیش ھے ۔ چناچہ حضرت سعدؓ بن ابی وقاص جب حضرت معاویہؓ کی بیعت ہو جانے کے بعد اُن سے ملے تو اَلسَّلام علیکَ اَیُّھا الملِک کہہ کر خطاب کیا ۔ حضرت معاویہؓ نے کہا اگر آپ امیرالمومنین کہتے تو کیا حرج تھا ؟ انہوں نے جواب دیا ” خدا کی قسم جس طرح آپ کو یہ حکومت ملی ھے … Continue reading خلافت سے ملوکیت کا آخری مرحلہ

شریعت میں آل محمد کون ہیں

شریعت میں آل محمد کون ہیں؟ ― شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ ❞سوال: شریعت میں آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مراد ہے کہ مومنین و مسلمین بھی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہیں۔ (ابو علی عسکری) جواب: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے بارے میں اہل علم مختلف فیہ ہیں: (١) ایک قول یہ ہے کہ آل نبی سے مراد وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ حرام ہے پھر ان میں بھی اختلاف ہے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا مذہب یہ ہے کہ آل نبی جن پر … Continue reading شریعت میں آل محمد کون ہیں

اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں

‎عقل پر پتھر رکھ کر بحث کی خاطر مان بھی لیا جائے کہ جاوید غامدی صاحب درست فرماتے ہیں کہ اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں اور رشد و ہدایت بھی اہل کساء و مباہلہ سے نہیں بلکہ صرف امہات المومنین سے ہی ملنی ہے ۔۔۔ اس صورت میں غامدی صاحب ام المومنین ام سلمہ سلام اللہ علیہا اور ان کی بے لاگ حمایتِ علی رض و حمایتِ حسین رض کا کیا کریں گے ؟ قرآن کی کس آیت کی بنا پر سیدّہ ام سلمہ سلام اللہ علیہا کو اہلبیت سے خارج کریں گے؟ احمد الیاس اصل مسئلہ یہ ہوا … Continue reading اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں

مولانا سید مناظر احسن گیلانی ؒ کی نادر تحریر

دیوبند کے ممتاز عالمِ دین مولانا سید مناظر احسن گیلانی ؒ کی نادر تحریر : “ایک طبقہ ایسا پیدا ہوگیا ہے جو بنوامیہ کے سلاطین جمعین کے مقابلہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو محلِ طعن و ملامت بناتے رہتے ہیں۔ مرتضی علیہ السلام سے ان لوگوں کو اس کی شکایت ہے کہ کفار کے مقابلہ میں مسلمان صف آرا تھے اور فتوحات پر فتوحات حاصل کئے چلے جارہے تھے کہ حکومت کی باگ جوں ہی حضرت علیؓ کے ہاتھ میں آئی، انہوں نے کفار کے محاذ سے مسلمانوں کے رخ کو پھیر کر ان لوگوں کے مقابلہ میں … Continue reading مولانا سید مناظر احسن گیلانی ؒ کی نادر تحریر

علامہ ابن تیمیہ

عام طور پر ابوسفیان، ہند، یزید بن ابوسفیان اور دیگر طلقاء سے زیادہ اہمیت اور فضیلت امیر معاویہ کی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن علامہ ابن تیمیہ لکھتے ہیں : “1. علی رضی اللہ عنہ، اللہ تعالی اور اس کے رسول (ص) اور تمام مومنین کے نزدیک معاویہ سے، ان کے والد ابوسفیان سے اور ان کے بھائی یزید بن ابوسفیان سے بھی افضل ہیں جبکہ یہ دونوں حضرات حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے خود افضل تھے، 2. اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ان صحابہ کرام سے بھی افضل ہیں جو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے افضل ہیں، … Continue reading علامہ ابن تیمیہ