اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں

‎عقل پر پتھر رکھ کر بحث کی خاطر مان بھی لیا جائے کہ جاوید غامدی صاحب درست فرماتے ہیں کہ اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں اور رشد و ہدایت بھی اہل کساء و مباہلہ سے نہیں بلکہ صرف امہات المومنین سے ہی ملنی ہے ۔۔۔ اس صورت میں غامدی صاحب ام المومنین ام سلمہ سلام اللہ علیہا اور ان کی بے لاگ حمایتِ علی رض و حمایتِ حسین رض کا کیا کریں گے ؟ قرآن کی کس آیت کی بنا پر سیدّہ ام سلمہ سلام اللہ علیہا کو اہلبیت سے خارج کریں گے؟

احمد الیاس

اصل مسئلہ یہ ہوا بلکہ یہ شدید ہاتھ کیا گیا ہے عامة المسلمین کے ساتھ کہ تاریخ تو کوئی چیز ہی نہیں

حالانکہ اصل چیز ہی تاریخ ہے سب ہدایت و نصیحت تاریخ ہی سے لینی ہوتی ہے

قرآن تو اپنا بہت سا حصہ تاریخ ہی کو قرار دیتا ہے

جنتی لوگوں سے سرزد ہونے والے ظلم کو بھی ظلم ہی کہہ کر بیان کرتا ہے

نہ چھپاتا ہے اور نہ اسے اجتہاد کہتا ہے

جیسا کہ یوسف ع کے بھائیوں کا کردار وہ ایک نبی کے سگے بیٹے دوسرے نبی کے سگے بھائی دونوں انبیاء کے صحابی بھی تھے معافی بھی مل گئی انہیں اپنے گناہ کی جنتی بھی ہوگئے لیکن انکا منفی کردار اسی منفی تاثر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس قصے کو احسن القصص قرار دیکر عقل والوں کو اسی تاریخی واقعے سے نصیحت حاصل کرنے کا کہا گیا ہے

کون مسلمان ہے جو ان برادران یوسف( صحابہِ یوسف و یعقوب ع حال مقیم جنت) کے کردار کو اور رویے کو پڑھ کر اسے اجتہاد کہہ سکے ؟ یا اس پہ خوش ہوسکے ؟

اَفَائِنۡ مَّاتَ اَوۡ قُتِلَ انۡقَلَبۡتُمۡ عَلٰۤی اَعۡقَابِکُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّنۡقَلِبۡ عَلٰی عَقِبَیۡہِ فَلَنۡ یَّضُرَّ اللّٰہَ شَیۡئًا ؕ

اگر محمد ص وفات پاجائیں یا انہیں قتل کردیا جائے تو کیا تم لوگ الٹے پاوں کفر کی طرف لوٹ جاوگے ؟ ویسے کوئی لوٹ بھی جائے تو اللہ کا کیا نقصان کر لے گا ؟

۔

اس آیت کا پس منظر جنگ احد میں ظاہری شکست اور قتل نبی کا جھوٹا اعلان ہے

کچھ غامدی صاحب جیسے لوگ کہہ اٹھے تھے کہ اگر یہ سچے نبی ہوتے تو قتل کیوں ہوتے ؟ جنگ میں شکست کیوں ہوتی ؟ یعنی جو جیتا وہی سکندر

کچھ ممدوحین یہ تک کہہ اٹھے کہ جا کر ابوسفیان سے پناہ لے آؤ ہم واپس اسی دین کی طرف لوٹتے ہیں

اب جو استدلال غامدی صاحب قائم کیا ہے ؟ کہ امیرشام کو بعد میں ظاہری فتح ملی تو یہی انکے حق پر ہونے کی دلیل ہے ۔ حالانکہ کسی نے آج تک انہیں legitimate خلیفہ نہیں مانا ہے ۔ بس مقتدر ہوگئے تھے جیسے بھی

یہ متسلط اور متغلب والی فقہی خچ کو اسی لئے اصول بنایا گیا حالانکہ یہ بذاتہ بے اصولی ہے اسے آپ اصول مان لینگے تو آپ تو بنیادی اخلاقیات سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ بس جس کی لاٹھی اس کی بھینس ۔

یہ آیت اسی ذہنیت کو رد کررہی ہے کہ جنگ میں ظاہرا شکست ہوجانا یا آخری انتہائی نقصان “بالفرض” نبی پاک ص کا قتل بھی ہوجانا کوئی ایسی چیز نہیں کہ تم اپنے دین کی بنیاد سے ہی ہٹ جاؤ

۔

معاملہ چاہے قتل عثمان رض کا تھا یا کوئی بھی تھا مولا علی ع کی سنت پر عمل کرنا مولا علی ع کی اتباع کرنا امیرشام جیسے تمام افراد پر بنص قرآن و حدیث ضروری تھا۔ جب انہوں نے خلیفہ کے خلاف بغاوت ہی کردی تو اب آپ ان کا دفاع کیوں کرتے ہیں بس زیادہ سے زیادہ دعا کرلیں کہ اللہ ان پر رحم کرے

تجمل عباس بٹ