حدیثِ عمار کے متعلق جاوید غامدی اور دیگر مخالفین کے اشکالات

بعض لوگوں کی طرف سے حدیثِ عمار پر اعتراض کرنے کے لیے امام ابو بکر الخلال رحمہ اللہ کی کتاب «السنة» (ص٤٦٣ رقم ٧٢١) سے امام احمد بن حنبلؒ، امام یحیی بن معینؒ اور امام ابو خیثمہؒ کا قول پیش کیا جاتا ہے: ❞أخبرني إسماعيل بن الفضل قال: سمعت أبا أمية محمد بن إبراهيم يقول: سمعت في حلقة أحمد بن حنبل، ويحيى بن معين وأبو خيثمة والمعيطي ذكروا: «يقتل عمار الفئة الباغية». فقالوا: ما فيه حديث صحيح. کہ انہوں (تینوں سمیت معیطی) نے کہا: «اس متعلق کوئی صحیح حدیث نہیں»❝ امام احمدؒ، امام یحیی بن معینؒ اور امام ابو خیثمہؒ … Continue reading حدیثِ عمار کے متعلق جاوید غامدی اور دیگر مخالفین کے اشکالات

غامدی صاحب و ملوکیت کی ناگزیریت

غامدی صاحب ودیگر کچھ حضرات ملوکیت کی سیاسی و معروضی جواز وناگزیریت کی جو بحث اٹھاتے ہیں وہ اول وآخر ” مفروضات ” پر مبنی ہے ۔ ان کے مطابق (1) اقتدار بنو امیہ سے باھر جاتا تو ” خانہ جنگی ” کا خطرہ تھا ۔ (2) سلطنت کے پھیلاو نے از خود ملوکیت کی ضرورت پیدا کر دی تھی ۔ (3) خلافت راشدہ کا نظام ممکن نہیں رھا تھا ۔ لیکن خود ملوکیت نے جو نتائج پیدا کیے ان کے سامنے ان “مذکورہ مفروضات” کی کیا حیثیت باقی رہ جاتی ہے کہ !! (1) خانہ جنگی تو پھر بھی … Continue reading غامدی صاحب و ملوکیت کی ناگزیریت

غامدی صاحب سے معذرت کے ساتھ۔ یاسر پیر زادہ

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2021 جنگ ایک سوال کافی عرصے سے دماغ میں کلبلا رہا تھا، بالآخر اُس کا غیر تسلی بخش جواب مل گیا۔ سوال یہ تھا کہ کیا اسلام میں متغلب کی حکومت کے خلاف مزاحمت کرنا جائز ہے ؟ متغلب کی حکومت سے مراد ایسی حکومت ہے جو اپنی طاقت کے بل بوتے پر غلبہ حاصل کرلے، اسے عوام کی تائید حاصل نہ ہو اور وہ کسی جمہوری طریقہ کار سے وجودمیں نہ آئی ہو۔ اس سوال کا بالواسطہ جواب میرے پسندیدہ عالم دین جاوید احمد غامدی نے اپنے حالیہ خطبات میں دیا ہے جو انہوں نے … Continue reading غامدی صاحب سے معذرت کے ساتھ۔ یاسر پیر زادہ

جاوید غامدی اور واقعہ معراج کا انکار

غامدی کے عقیدے کےمطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو معراج کا سفر کیا وہ صرف ایک خواب تھا سادہ الفاظ میں اگر کہا جائے تو یہ کہ،نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے معراج کا روحانی سفر کیا تھا جبکہ جسمانی لحاظ سے آپ اپنے گھر پر ہی آرام فرما تھے آج ہم غامدی کے اس باطل عقیدے کا ٹھوس دلیل کے ساتھ رد کریں گے اور میری غامدیت کے پیروکاروں سے گزارش ہے کہ خدارا خدارا دین کو سمجھا جائے غامدی نے جو سفر معراج کو خواب سے مشابہت دی ہے اس کی دلیل یہ … Continue reading جاوید غامدی اور واقعہ معراج کا انکار

جاوید احمد غامدی صاحب کا متکبرانہ عجزاورمتشددانہ اعتدال

نکولس نسیم طالب لکھتا ہے کہ جسے عاجزی کہا جاتا ہے، وہ اکثر کامیابی سے چھپایا گیا تکبر ہوتا ہے۔ صوفیائے کرام فرماتے آئے ہیں کہ سب سے برا تکبر عاجزی کا تکبر ہے۔شاید یہ محض اتفاق نہیں کہ فی زمانہ صوفیاء کے سب سے بڑے ناقد جاوید احمد غامدی کی توصیف ان کے مزاج میں مبینہ طور پر پائے جانے والے عجز و انکسار کے حوالے سے ہوتی ہے لیکن ان کا یہ عجز و انکسار ان کے پیرو کاروں میں منتقل نہیں ہوسکا۔ انسانی نفسیات کے تمام اسرار و رموز جاننے کا کوئی دعویٰ تو نہیں ہے لیکن … Continue reading جاوید احمد غامدی صاحب کا متکبرانہ عجزاورمتشددانہ اعتدال

جاوید احمد غامدی صاحب اور شہادتِ عمارِ یاسر

جاوید احمد غامدی صاحب کی ایک ویڈیو کلِپ گردش میں ہے جس میں موصوف نے شہادتِ عمارِ یاسر کے حوالے سے رسول کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ محترم اس ویڈیو میں اس حدیث سے اچھے خاصے گھبرائے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ گھبراہٹ کا سب سے پہلا ثبوت تو یہ ہے کہ آپ مسلسل اس حدیث کو خبر واحد کہہ رہے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اس قابل ہی نہیں کہ اسے کسی سنجیدہ علمی محفل میں پیش کیا جائے۔ حالانکہ اس حدیث کے دو حصوں میں پہلا حصہ (عمار کو ایک … Continue reading جاوید احمد غامدی صاحب اور شہادتِ عمارِ یاسر

ثقافتی مسلمان اور تمدنی مرتد

(وہابیہ اور غامدیہ کی خدمت میں ایک نارمل مسلمان کی کچھ گزارشات) ”کلچرل مسلمان“ کی اصطلاح کئی قارئین نے سن رکھی ہوگی۔ یہ اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو عقیدے کے اعتبار سے مسلمان نہیں رہتے لیکن پھر بھی عام مسلمانوں کا سا رہن سہن رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ السلام علیکم، وعلیکم السلام، ماشاء اللہ، انشاء اللہ جیسے کلمات ادا کرتے ہیں۔ عیدین، رمضان اور عاشور جیسے اسلامی ایونٹس کے اہتمام میں شریک رہتے ہیں، حتیٰ کہ عید اور جمعہ کی نماز بھی پڑھ لیتے ہیں۔ بچوں کے نام مسلمانوں والے رکھتے ہیں … Continue reading ثقافتی مسلمان اور تمدنی مرتد

ایک آزاد اور روشن ذہن کے لیے غامدی طرزِ فکر کو مسترد کرنے کے لیے یہی وجہ کافی ہے

ایک آزاد اور روشن ذہن کے لیے غامدی طرزِ فکر کو مسترد کرنے کے لیے یہی وجہ کافی ہے کہ اس فکری نظام میں سفید فام استعمار, نوآبادیاتی دنیا اور اس دنیا کے قومی ریاست جیسے بدبودار ڈھانچوں سے رتی برابر بھی بیزاری نہیں پائی جاتی۔ جس نے بھی نوآبادیات کے ثقافتی و علمی اثرات کا مطالعہ کیا پے وہ جانتا ہے کہ کوئی بھی غیر سفید فام شخص اگر سفید فام تہذیب کی بالادستی اور اس بالادستی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حاضر و موجود سے بیزار نہیں تو اس کی فکر نا تو اویجنل ہے نا سنجیدگی … Continue reading ایک آزاد اور روشن ذہن کے لیے غامدی طرزِ فکر کو مسترد کرنے کے لیے یہی وجہ کافی ہے

جاوید غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش

کل میں نے غامدی صاحب کا انتہائی پر اثر بیان سنا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ابتداء وحی کا واقعہ جو کتب حدیث میں آتا ہے وہ منقطع ہے. یعنی اسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے براہ راست کسی بھی صحابی یا صحابیہ نے اس طرح بیان نہیں کیا کہ وہ کہتی ہوں کہ میں نے رسول اللہ کو نزول وحی کا آغاز بیان کرتے ہوئے سنا. نیز جن افراد کو اولین راوی ہونا چاہیے تھا یعنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، ورقہ بن نوفل، یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ … Continue reading جاوید غامدی صاحب کی عجیب و غریب خواہش