رسول اللہ ﷺ کو دس ہزار دفعہ ٹوک دیا گیا؟

شعوری طور پر مسلسل کوشش کی کہ جاوید غامدی صاحب کی یہ بات نظرانداز کروں اور بھول جاؤں لیکن بار بار ان کا لہجہ اور انداز یاد آجاتا ہے۔ کیا انھوں نے ذرا بھی نہیں سوچا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ اور کیسے کہہ رہے ہیں؟ دس ہزار مرتبہ۔۔۔۔ ٹوک دیا گیا۔۔۔۔ مبالغہ ایک طرف کہ وہ شاعروں کی عادت ہوتی ہے، لیکن کیا انھیں اپنے استاذ امام کا لکھا بھی یاد نہیں رہا؟ وہ لکھا جس کی نقل انھوں نے خود بھی کئی مقامات پر کی ہے؟ وہ واقعی بھول گئے ہوں تو انھیں یاد دلاؤں کہ ایسے … Continue reading رسول اللہ ﷺ کو دس ہزار دفعہ ٹوک دیا گیا؟

غامدی اصول کے مطابق علم حدیث

‎جب آپکوپتا چلے کہ آپکے اصول پر قران بھی خبر احاد ہے کیونکہ اس کا واحد ماخذ رسول اللہ ص ہیں اور ان سے اوپر جبرئیل علیہ سلام غامدی اصول کے مطابق علم حدیث حماقت کا پلندہ بن جاتا ہے کیونکہ غامدی کے اصولوں کو اگر من و عن اپلائی کیا جائے تو آپ ایک حدیث بھی صحیح ثابت نہیں کر سکتے۔ حدیث چھوڑیں، آپ تو قرآن کو بھی شاید اللہ سے ثابت نہیں کر سکتے۔ میں احادیث کو مانتا ہوں بس اخبار آحاد کو نہیں مانتا اور احادیث ساری اخبارِ آحاد ہیں ۔ارے نہیں بھائی آپ کو غامدی صاحب … Continue reading غامدی اصول کے مطابق علم حدیث

‎غامدی صاحب! خالصیت اور تکفیریت سے گریز بہتر ہے

‎مسلمانوں میں سائنس کے عروج کے زمانے کو زوال میں بدلنے میں اندھی عقیدت اور علمِ کلام کا مرکزی کردار رہا ہے۔ ‎تقریباً ایک ہزار سال پہلے علمِ کلام کے نام سے عقائد کو خالص اور دوسروں کو کافر بنانے کا فن سامنے آیا۔ اس کے سرخیل امام غزالی تھے۔ انہوں نے نئے خیالات کو قرآن و حدیث پر پرکھ کر کافر یا مسلمان کہنے کا سلسلہ شروع کیا۔ ابنِ سینا اور الفارابی وغیرہ کو کافر قرار دے کر ان کی پیروی کرنے والوں کی جان اور ایمان خطرے میں ڈالے۔ تب سے اب تک علم کے خلاف “اسلام کو … Continue reading ‎غامدی صاحب! خالصیت اور تکفیریت سے گریز بہتر ہے

Javed 𝐆𝐡𝐚𝐦𝐝𝐢 must refrain from 𝐓𝐚𝐤𝐟𝐢𝐫ism and Puritanism

Almost a thousand years ago, the medium of Theology (ilm-i-kalam) came to the fore in the world of Islam to accuse believers as infidels. The pioneer of this art of takfir (excommunication; declaring people guilty of apostasy) was Imam Ghazali. He began the process of interrogating new ideas in light of the Qur’an and Hadith. By declaring Ibn Sina and Al-Farabi etc. as infidels, he endangered the lives and faith of their followers too. Since then, the slogan of “Islam is in Danger” has been echoing against knowledge, reason, and critical thinking. Theologians started to harass and intimidate men of … Continue reading Javed 𝐆𝐡𝐚𝐦𝐝𝐢 must refrain from 𝐓𝐚𝐤𝐟𝐢𝐫ism and Puritanism

ناصبیت اور رد ناصبیت – قتل عثمان اور قصاص

مولانا عمار خان ناصر جدیدیت میں جاوید غامدی کی فکر سے متاثر ہیں اور اوائل اسلام کے تاریخی واقعات بارے ان کی تعبیر میں تقی عثمانی، محمود عباسی اور جاوید غامدی کے افکار کا رنگ نظر آتا ہے ۔ ان کے مقابل مولانا مفتی محمد زاہد، ملوکیت اور ناصبیت کے خلاف متقدمین اہلسنت کے افکار کے حامل ہیں ۔ ان کا ایک حالیہ مکالمہ درج ذیل ہے —- رد ناصبیت کے جوش میں حضرت عثمان کے قصاص کے مطالبے کو “غیر شرعی” ثابت کرنے کے لیے جو ایک نئی فقہ وجود میں لائی جا رہی ہے، اس کے کچھ نمونے … Continue reading ناصبیت اور رد ناصبیت – قتل عثمان اور قصاص

جناب جاوید غامدی کے نظریاتی اساتذہ کا تصوف اور اہلبیت بارے رویہ

کراچی یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ کی ریٹائرڈ استاد ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر صاحبہ، جن کا ذاتی رجحان تکفیری خارجی گروہوں کی طرف ہے، نے چند روز قبل ایک پوسٹ استفساراً لکھی کہ ” علامہ تمنا عمادی،محمد جعفر شاہ پھلواروی اور غلام احمد پرویز تینوں ہی صوفی گھرانوں میں پیدا ہوئے اور خانقاہی ماحول میں پرورش پائی لیکن اس کے بعد تینوں ہی تصوف کے خلاف ہو گئے ۔ان کی یہ قلب ماھیت کیوں ہوئی؟ اسی “کیوں ” کی تلاش میں ہوں؟” ہم جب ان تین شخصیات کی تحقیقات و نظریات پر غور کرتے ہیں تو معلوم پڑتا ہے کہ نظامِ … Continue reading جناب جاوید غامدی کے نظریاتی اساتذہ کا تصوف اور اہلبیت بارے رویہ

‎ کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں

‎ کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں آصف محمود ‎تو کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں.جائز تھا یا حرام تھا اور نواسہ رسول ﷺ کے اس اقدام کی کوئی اجتہادی گنجائش نکلتی ہے یا نہیں ؟ ٍٍ ‎’’ ہم پرندے ہیں نہ مقتول ہوائیں پھر بھی ‎آکسی روز کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں‘‘ ‎محترم عمار خان ناصر کی ایک تحریر نظر سے گزری جس میں انہوں نے سیدنا حسینؓ کو موضوع بنایا ۔ اس تحریر کے … Continue reading ‎ کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں

یزید کا دفاع اور عمار ناصر صاحب کی رائے۔۔۔۔ گل ساج

ہر قوم کی ایک تاریخ ہوتی ہے، ایک ماضی ہوتا ہے جس سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کی تعمیر کی جاتی ہے، بہتر کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔ اگر وہ تاریخ قابلِ ستائش نہ ہو، قابلِ فخر نہ ہو تو اسے غلط، دروغ گوئی اور تعصب پہ مبنی کہہ کر رد نہیں کیا جانا چاہئیے۔ ردی کی ٹوکری کی نذر نہیں کر دینا چاہیے، نظریں نہیں چرانی چاہئیں یا گمراہ ہونے کے خدشے کے پیشںِ نظر”سکوت” کی منطق کاسہارا نہیں لینا چاہئیے۔ میں اپنی بات کرتا ہوں، بچپن سے ہی مطالعے کی عادت نے میرے اندر مذہب، سماج، خدا، … Continue reading یزید کا دفاع اور عمار ناصر صاحب کی رائے۔۔۔۔ گل ساج

خورشید ندیم صاحب کا مارشل لا کے جواز میں کالم

خورشید ندیم صاحب کا مارشل لا کے جواز میں کالم پڑھ کر مجھے خورشید ندیم صاحب کے استاد گرامی جناب جاوید احمد غامدی یاد آگئے جنھوں نے 1993ء میں پاکستان اسلامک فرنٹ (ظالمو، قاضی آرہا ہے) سے امیدیں باندھ کر اپنے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر فاروق خان شہید کو بھی انتخابات میں فرنٹ کی جانب سے شریک کیا اور اسی زمانے میں “منشورِ انقلاب” لکھ کر اپنے فاضل شاگرد معز امجد سے اس کی شرح بھی لکھوائی، پھر 1996ء میں پاکستان تحریکِ انصاف کے قیام کے ساتھ ڈاکٹر فاروق شہید کو عمران خان کے ساتھ کردیا لیکن جب یہ بیل منڈھے … Continue reading خورشید ندیم صاحب کا مارشل لا کے جواز میں کالم

‎انکار حدیث یا انکار سنت کیا ھے ؟

‎ انکار حدیث یا انکار سنت کیا ھے ؟ ‎پرویزی گروپ کو اس لئے منکرین حدیث میں شمار نہیں کیا گیا کہ انہوں نے کچھ احادیث کی صحت سے انکار کر دیاتھا ۔اصل وجہ یہ تھی کہ انہوں نے ان مصطلحات کے مفاہیم تبدیل کر دئے تھے جو رسول اللہ ﷺ نے مقرر فرمائے اور ان پر پوری امت مسلمہ کا اجماع رہا ۔مثلا ان کے ہاں صلاہ زکاہ صوم اورحج دعا وغیرہ الفاظ کے وہ مفاہیم نہیں ہیں جو رسول اللہ نے متعین فرمائے ۔ورنہ حضرت عمر سیدہ عائشہ ابن مسعود ابن عمر رضوان اللہ علیھم اجمعین سب نے … Continue reading ‎انکار حدیث یا انکار سنت کیا ھے ؟