محبت کا پیغام پھیلانے والے پاکستانی لوک گلوکار

لوک موسیقی جسے عوامی موسیقی بھی کہتے ہیں، کلاسیکی موسیقی اور نیم کلاسیکی موسیقی سے زیادہ عام فہم اور عوام میں زیادہ مقبول ہے۔

لوک موسیقی میں ہلکے پھلکے گیت، لوک دھنیں، علاقائی دھنیں، شادی بیاہ کے گیت، منظوم، لوک داستانیں شامل ہیں۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’سندھی اجرک، ملتانی کھسہ، میانوالی کی کھیڑی، خدا جانے کیا کیا ہماری ثقافت میں شامل ہیں۔ ہمارے ہنرمند، اپنے ہنر کو ’فن لطیف‘ بنا دیتے ہیں۔ پھر ایسے بھی ہیں جو فن کو ’فسوں‘ بنا دیتے ہیں۔

ایک وقت تھا جب ہر گاؤں میں گلوکار ہوا کرتے تھے جو صوفیانہ کلام، کافیاں یا مقامی گیت گا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا کرتے تھے مگر ٹیکنالوجی میں آئی جدت کے سبب ان لوک گلوکاروں پر واضح اثر پڑا ہے۔

’صوفیانہ کلام اور لوک کلچر میں رچی بسی موسیقی‘ مٹی کی خوشبو لئے دلوں کو چھوتی اور مقبولیت پاتی ہے۔ اس کی تانیں سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں ۔

پاکستان کی لوک موسیقی کے بڑے بڑے ناموں میں عارف لوہار، صنم ماروی، عطااللہ عیسیٰ خیلوی، عابدہ پروین، الن فقیر وغیرہ شامل ہیں۔

1:عابدہ پروین

محبت کا پیغام پھیلانے والے پاکستانی لوک گلوکار

صوفی موسیقی کی بے تاج بادشاہ عابدہ پروین ایک اعلیٰ صوفی گلوکارہ، کمپوزر اور موسیقار ہیں۔ عابدہ پروین اردو، سندھی، سرائیکی، پنجابی، عربی اور فارسی زبان میں گاتی ہیں۔

طبلے کی تھاپ، ہارمونینم کی دھن اور دل ميں اتر جانے والی صوفيانہ شاعری میں لیونگ لیجنڈ عابدہ پروین اپنی مثال آپ ہیں ۔

2012 میں عابدہ پروین کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیازسے نوازا گیا۔

2: الن فقیر

محبت کا پیغام پھیلانے والے پاکستانی لوک گلوکار

الن فقیر کو پاکستان میں ایک اعلی سندھی صوفی گلوکار سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے صوفی بزرگ شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی صوفی شاعری کو وسیع پیمانے پر سامعین تک پہنچائی اور مقبولیت حاصل کی۔

سامعین کو خوش کرنے کے لئے چہرے کے تاثرات کے ساتھ وہ صوفیانہ رقص اور انتہائی گمنام انداز میں اپنی گلوکاری کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

لوک موسیقی کے جگمگاتے ستارے ’الن فقیر‘ کو دنیا سے رخصت ہوئے19 برس بیت چکے ہیں

Source