اہلبیت اور اصحاب رسول رضی الله عنہم میں محبت کی عظیم مثال

اہلبیت اور اصحاب رسول رضی الله عنہم میں محبت کی عظیم مثال – سبحان الله پڑھ کر شیئر کریں

خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں مولا علی کرم الله وجہ بطور نائب خلیفہ اور چیف جسٹس

تاریخی شواھد کی روشنی میں ، خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ جب بھی مدینہ سے باھر گئے انھوں نے مولا علی کرم الله وجہ کو بطور خلیفہ اسلامی ریاست مدینہ میں مقرر فرمایا ۔ بعض شواہد حسب ذیل ہیں ۔

🔹️13 ھجری میں جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کا آغاز ہوا تو مولا علی کرم الله وجہ مدینہ طیبہ میں قاضی یعنی چیف جسٹس تھے ۔ ( تاریخ ابن کثیر ۔ ج 7 ۔ ص 31 )
🔹️14 ھجری میں جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ بے فارس تشریف لے جانے کا ارادہ کیا تو انھوں نے مدینہ میں مولا علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر فرمایا ۔ ( تاریخ ابن کثیر ۔ ج 7 ۔ ص 35)۔
🔹️15 یا 16 ھجری میں جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ شام ، بیت المقدس کے فتح ہونے پر تشریف لے گئے تو انھوں نے مدینہ میں اپنا نائب مولا علی کرم اللہ وجہ کو مقرر کیا ۔ ( تاریخ ابن کثیر ۔ ج 7 ۔ ص 55)
🔹️23 ھجری میں حج کے موقع پر خلیفہ ثانی نے امہات المومنین رضی الله عنہم کو حج کرانے کے لئے مکہ تشریف لے گئے تو پیچھے مدینہ میں مولا علی کرم الله وجہ کو خلیفہ مقرر فرمایا ۔ ( المنتظم ۔ ج 4 ۔ ص 327 )