شہادتِ عثمان نام کا “مستند” رسالہ

مجلہ محدث کی ویب سائٹ پر بہت سی کتب مل جاتی ہیں، انھوں نے یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ علما کی ایک جماعت کی منظوری کے بعد ہی اس ویب سائٹ پر کوئی کتاب اپ لوڈ کی جاتی ہے. شہادتِ عثمان نام کے اس “مستند” رسالے میں صحابہ کرام کے لیے وہ وہ الفاظ استعمال ہوئے ہیں کہ الأمان والحفیظ. عمار بن یاسر السابقون الاولون میں سے ہیں اور ان کے مناقب میں کئی حدیثیں موجود ہیں، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں میں انھیں حق اور سچ کی نشانی قرار دیا ہے اور یہ صاحب … Continue reading شہادتِ عثمان نام کا “مستند” رسالہ

مولا علی المرتضیٰ کی سیرت

مولا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی سیرت کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ آپ طبعاً خوش مزاج، زندہ دل اور سہل طبعیت کے انسان تھے۔ آپ جلدی پریشان نہیں ہوتے تھے بلکہ بڑی بڑی خوفناک جنگوں میں بھی پرسکون رہتے تھے۔ آپ کی حسِ مزاح بہت اچھی تھی اور گھمبیر ماحول میں بھی آپ دل لگی یا ہنسی مذاق کی کوئی بات کر کے سب کو ہنسا دیا کرتے تھے۔ آپ کو غصہ بھی جلدی نہیں آتا تھا بلکہ بدترین کافروں کے ساتھ بھی جنگ کے میدان سے باہر، امن کی حالت میں ملتے تو بہت … Continue reading مولا علی المرتضیٰ کی سیرت

اُمت اور خاندان

واقعہ کربلا خدا تعالیٰ کی بنائی ہوئے دو اکائیوں یا یوں کہئیے کہ دو معاشرتی اور روحانی اداروں کے گرد گھومتا ہے : اُمت اور خاندان۔ درحقیقت زمین کی اکائیوں میں سے مومن کی زندگی میں اہمیت ہی ان دو اکائیوں کی ہے ۔۔۔ باقی سب مصنوعی ہے۔ امامِ عالی مقام اُمت کی اصلاح اور نجات کے لیے ریگ زار میں کھڑے ہیں لیکن ان کے ساتھ ان کا خاندان ہے ۔۔۔ اماں فضہ سے شہزادی سکینہ تک، اور عباسِ علمدار سے علی اصغر تک، سیدّہ زینب سے بی بی اُمِ لیلیٰ و رباب تک، عون و محمد سے شہزادہ … Continue reading اُمت اور خاندان

امام زید بن علی بن حسین

سرکارِ دو عالم صلی اللٰہ علیہ وسلم نے سیّدنا زید بن حارث رضی اللٰہ عنہ کی طرف دیکھا اور رو پڑے۔ فرمایا “خدا کی راہ کے ایک شہید، میری امت کے ایک مصلوب، میری آل میں سے مظلوم ایک شخص کا نام بھی وہی ہے جو تمہارا ہے”۔ پھر آنحضرت نے زید کو اپنی طرف بلایا اور کہا کہ “میرے قریب آجاؤ، تمہارا نام مجھے محبوب تر ہوگیا ہے کہ یہ میرے ایک لاڈلے بچے کا نام ہے”۔ امام محمد باقر روایت فرماتے ہیں : پیغمبرِ اکرم نے اپنا مبارک ہاتھ حسین ابن علی کی کمر پر رکھا اور فرمایا … Continue reading امام زید بن علی بن حسین

محمد بن عبد الوہاب نجدی اور عصبیت

تاریخ میں کسی حوالے سے نمایاں ہو جانے والی شخصیات کا عمومی امیج کیا ہے، اس میں عصبیت اور سیاسی عوامل کی اہمیت بنیادی ہوتی ہے۔ کسی کو عصبیت مل جائے تو ماحول کی حساسیتوں اور تقاضوں کے مطابق اس کی امیج سازی، متبعین کر لیتے ہیں۔ عصبیت نہ مل سکے تو جو امیج مخالفین بنائیں گے، وہی معروف اور مسلم مانا جائے گا۔ تاریخ کے طالب علموں کے لیے یہ نکتہ ملحوظ رکھنا اہم ہے۔ معاصر تاریخ میں اس کی دو سامنے کی مثالیں بات سمجھنے میں مدد دیں گی۔ شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی (اللہ تعالی مغفرت … Continue reading محمد بن عبد الوہاب نجدی اور عصبیت

فضائل معاویہ رضی اللہ عنہ صحیح احادیث کی روشنی میں

فضائل معاویہ رضی اللہ عنہ صحیح احادیث کی روشنی میں مَا يُرْوَى فِي مُعَاوِيَةَ رضی اللہ عنہ مِنَ الْفَضَائِلِ فَإِنَّهُ لَمْ يَصِحَّ مِنْهُ شَيْءٌ (فضائلِ معاویہ رضی اللہ عنہ میں جو کچھ روایت کیاگیاہے اُس میں سےکچھ بھی صحیح نہیں) 1. أَنْبَأَنَا زَاهِرُ بْنُ طَاهِرٍ، أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُوْ عَبْدِ اللهِ الْحَاكِمُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ مُحَمَّدَ بْنَ يَعْقُوْبَ بْنِ يُوْسُفَ، يَقُوْلُ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُوْلُ: سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيْمَ الْحَنْظَلِيَّ، يَقُوْلُ: لَا يَصِحُّ عَنِ النَّبِيِّ فِي فَضْلِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ شَيْءٌ. ہمیں زاہربن طاہرنے بیان کیا، اُنہوں نے کہا: ہمیں احمدبن حسین بیہقی نے بیان کیا، … Continue reading فضائل معاویہ رضی اللہ عنہ صحیح احادیث کی روشنی میں

کیا امام حسین کا قیام بغاوت تھی؟

باغی کون؟ —————– ہمارے جو نام نہاد دانش ور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو “باغی” کہتے ہیں وہ دراصل معاصر بین الاقوامی قانونی نظام کے اس مفروضے کو مسلمہ حقیقت مانے ہوئے ہیں کہ “ریاست” (یا حکومت) کے خلاف جدوجہد کرنے والا ہر شخص باغی ہے، حالانکہ اسلامی قانون کی رو سے باغی وہ ہوتا ہے جو زیادتی کرے، خواہ وہ حکمران ہو یا اس کے خلاف اٹھنے والا۔ اسی مفہوم میں سورۃ الحجرات میں فان بغت احداھما علی الاخری کے الفاظ آئے ہیں۔ فقہائے کرام جب اہل عدل اور اہل بغی کی تراکیب استعمال کرتے ہیں تو اہل … Continue reading کیا امام حسین کا قیام بغاوت تھی؟

امام حسین

مفتی محمد زاہد مجھ سے کوئی پوچھے کہ وہ کون شخص ہے جس نے سب سے بڑھ کر فکرِ حسین کی اصابت اور درستگی کو ثابت کیا تو میں کہوں گا وہ یزید ہے. واقعۂ کربلا کے بعد اس کے لیے ممکن تھا کہ وہ اپنی اور اپنی حکم رانی پر لگنے والے اس دھبے کو اپنے طرزِ عمل سے دھو دیتا، ایسا کرنے کی صورت میں وہ تاریخ میں نسبتاً بہتر جگہ پا سکتا تھا اور یہ ثابت کر سکتا تھا کہ حسین کو غلطی لگ گئی وگرنہ وہ اتنا بھی برا نہیں تھا، جو کام بے چارے آج … Continue reading امام حسین

آمریت کے خلاف آلِ ابو بکر صدیقؓ کی قربانیاں۔۔۔حمزہ ابراہیم

”سازشی تھیوری“ حالات و واقعات کی ایسی تشریح کو کہا جاتا ہے جس میں اصل اسباب کو چھپانے کے لیے تاریخ کے مستند حصوں پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور مبہم حصوں اور کمزور روایات ڈھونڈ کر سارے تاریخی عمل کو متاثرین ہی کی سازش کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔ عموماً یہ سازشی تھیوری صرف نظریاتی تعصب کے شکار افراد کی تشفی کے کام آتی ہے اور علمی اور عوامی حلقوں میں نتائج دینے سے قاصر رہتی ہے۔ کربلا کے معاملے میں ناصبی افراد یعنی دشمنان اہلبیت کے بیانیے کا یہی حال ہے۔ ناصبی اسی مخمصے کا شکار نظر … Continue reading آمریت کے خلاف آلِ ابو بکر صدیقؓ کی قربانیاں۔۔۔حمزہ ابراہیم

کتب احادیث اور حسنین کریمین

اٹھاون سال مدینے میں گزارنے والے امام حسین علیہ السلام کا مکمل علمی بائیکاٹ کیا گیا،کیا حسین علیہ السلام کے گھر میں رسول اللہ کا تذکرہ کبھی نہیں ہوا ھو گا ! انہوں نے اپنے والد مولا علی کرم اللہ وجہہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی بات نہ سنی ہو گی؟عروہ نے اپنی خالہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سن کر صحاح ستہ بھر دیں،کعب احبار نومسلم یہودی کی روایات جتنی روایتیں بھی صحاح ستہ میں امام حسین رضی اللہ عنہ سے روایت نہیں۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ … Continue reading کتب احادیث اور حسنین کریمین