سائیں، عید کڈاں؟ – خواجہ غلام فرید بارے ایک سبق آموز حکایت


عید کا دِن تھا، لوگ عید کی نماز پڑھ کے واپس آ رہے تھے،
راہ میں کھڑا ایک مجذوب ہر اِک سے پوچھتا
“سائیں، عید کڈاں؟”
لوگ ہنستے اور کہتے
“او سائیں تیکُوں نئیں پتہ کیا، عید تاں اج ہے.”

‏ایسے میں خواجہ غلام فرید (رح) وہاں سے گزرے تو مجذوب نے آپ سے وہی سوال کیا
“سئیں، عید کڈاں؟”
خواجہ غلام فرید (رح) نے فرمایا
“یار ملے جڈاں”

مجذوب رونے لگا، اور گویا ہوا
“حضور! یار ملے کڈاں؟”
حضرت خواجہ غلام فرید سرکار (رح) نے فرمایا
ایہُو “مَیں” مرے جڈاں

‏مجذوب نے روتے ہوۓ عرض کی،
“حضور! ایہہ “مَیں” مرے کڈاں؟”

حضرت خواجہ غلام فرید (رح) مُسکراۓ، مجذوب کے کندھے پہ تھپکی دی اور یہ کہتے ہوۓ چل دیے،
” یار چاہے جڈاں”