کراچی میں اتحاد بین المسلمین کے شاندار مظاہرے پر دیوبندی اور شیعہ اکابرین اور تمام اہل پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں معروف دیوبندی عالم دین اور مہتمم مدرسہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی مفتی نعیم نے جے ڈی سی کی دعوت پر دسترخوان حضرت امام حسن کی چھبیسویں سحری میں شرکت کی ۔ شرکت کے موقع پر مفتی نعیم نے چیرمین جے ڈی سی شیخِ محمد حسن و جنرل سیکریٹری ظفر عباس کے ہمراہ میڈیا سے بات کی – وحدت کے یہ مناظر قائد اور اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ہیں اور پاکستان دشمن قوتوں اور تکفیری خوارج کی شکست کا اعلان ہیں