علی رضا عابدی ایک محب وطن اور مخلص انسان تھے، آپ اتحاد بین المسلمین اور مذہبی رواداری کے علمبردار ہے – یہ اس وقت کی تصویر ہے جب علی رضا عابدی جنرل الیکشن 2018ء میں قومی اسمبلی کی نشست پہ الیکشن لڑرہے تھے۔ کمپین کے دوران نماز کا وقت ہوگیا تو اسی دوران جماعت اسلامی کے امیدوار عثمان رضی اور ان کے ساتھی بھی نماز کا اہتمام کررہے تھے۔ امامت ان کے الیکشن میں مدمقابل عثمان رضی نے کرائی اور پیچھے مقتدیوں میں شہید علی رضا عابدی کھڑے تھے۔ سید علی رضا عابدی ایک صلح کل نظریہ اور فکر کے حامل تھے اور یہی وہ نظریہ و فکر ہے جس کی تکفیریت سخت دشمن ہے
سنی، شیعہ، بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث کی تفریق سے بالا تر ہو کر تکفیریت، خارجیت اور ناصبیت کو اتحاد بین المسلمین کی قوت سے ناکام بنائیں، یہی شہید علی رضا عابدی کے مقدس خون سے وفاداری کا تقاضہ ہے
