تکفیر اھل اسلام اور علامہ ابن تیمیہ کا آخری قول

علامہ ذہبی ، ابوالحسن اشعری کا کلام نقل کرنے کے بعد اپنے اور اپنے شیخ علامہ ابن تیمیہ کے بارے میں لکھتے ہیں :

میں کہتا ہوں کہ میں اس طرز کو اپناتا ہوں اور اسی طرح ہمارے شیخ ابن تیمیہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں کہتے تھے کہ میں امت میں کسی کی تکفیر نہیں کرتا اور کہتے تھے کہ نبی کریم ع نے فرمایا :” وضو کی حفاظت مومن کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ۔ ” تو جس نے وضو کے ساتھ نمازوں کو لازم کر لیا وہ مسلم ہے ۔

سیر اعلام النبلاء ۔ ج 3 ۔ ص 292

اس سے معلوم ہوا کہ علامہ ذہبی اور ان کے شیخ ابن تیمیہ کا بھی آخری فیصلہ یہی ہے کہ وہ کسی مسلم کی تکفیر نہیں کرتے تھے اور احتیاط کی روش اپنانے میں ہی خیر ہے ۔ بعض خوارج اور تکفیری فرقہ پرست لوگ علامہ ابن تیمیہ کی مجمل عبارات پیش کر کے لوگوں کی تکفیر پر کمر بستہ ہیں جو اسلام اور اھل اسلام کے لئے بد نما دھبہ ہیں