دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن – مولیٰ علی کے لفظ مولیٰ کا معنیٰ
بڑا، آقا ، سردار
یہ حدیث صحیح ہے، یہ حدیث حضور ﷺ نے ”غدیر خم” کے مقام پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی
فضیلت بیان کرنے کے لیے ارشاد فرمائی تھی، اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ : جو مجھے اپنا دوست اور محبوب سمجھتا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ علی رضی اللہ عنہ سے بھی محبت رکھے
یا
جو مجھے اپنا بڑا ، آقا اور سردار سمجھتا ہے اسے چاہیے کہ وہ علی رضی اللہ عنہ کو بھی اپنا بڑا، آقا اور سردار سمجھے اور ان کی اطاعت کرے۔
————–
فتوی نمبر : 143909200847
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
لنک کلک کیجیے :