قائدِ اعظم محمد علی جناح کے جنازے کی یہ تصویر کس قدر طاقتور ہے، ہماری قومی تاریخ کی اہم ترین تصویروں میں سے ایک۔

غازی عباس علمدار کا عَلم، عَلم کے سائے میں بابا جان کا پھُولوں سے لدا تابوت، تابوت کے ہمراہ پینٹ کوٹ ترکی ٹوپی والے بھی ہیں اور پگڑی و عمامہ والے بھی۔ سب سے الگ ایک منڈھیر پر وزیراعظم خان لیاقت علی خان یوں تنہاء بیٹھے ہیں جیسے باپ کے مرنے پر اپنے صدموں اور اندیشوں کو دل میں دبائے گھر کا بڑا بیٹا ایک طرف بیٹھا ہوتا ہے 💔

احمد الیاس