خورشید ندیم صاحب اور توشہ خانہ

خورشید ندیم صاحب پچیس اکتوبر 2022 کو خان صاحب اور توشہ خانہ میں کیا کچھ لکھتے ہیں کچھ پیرے آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔توشہ خانے سے جڑے قضیئے کا ایک پہلو اس کے قانونی پہلو سے کہیں بڑھ کر اہم اور ہماری توجہ کا سزاوار ہے۔آگے لکھتے ہیں” خان صاحب اور توشہ خانہ کے عنوان سے مشہور ہوئی اس کہانی کا یہ پہلو سیاسی ہے نہ قانونی۔ یہ اخلاقی بھی ہے اور نفسیاتی بھی۔مزید آگے لکھتے ہیں ” ہمارے آیئڈیلز تو وہ ہیں جن کے طرز زندگی اور طرز حکمرانی کے بارے میں اقبال نے کہا تھا کہ ” … Continue reading خورشید ندیم صاحب اور توشہ خانہ

مولا علی المرتضیٰ کی سیرت

مولا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی سیرت کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ آپ طبعاً خوش مزاج، زندہ دل اور سہل طبعیت کے انسان تھے۔ آپ جلدی پریشان نہیں ہوتے تھے بلکہ بڑی بڑی خوفناک جنگوں میں بھی پرسکون رہتے تھے۔ آپ کی حسِ مزاح بہت اچھی تھی اور گھمبیر ماحول میں بھی آپ دل لگی یا ہنسی مذاق کی کوئی بات کر کے سب کو ہنسا دیا کرتے تھے۔ آپ کو غصہ بھی جلدی نہیں آتا تھا بلکہ بدترین کافروں کے ساتھ بھی جنگ کے میدان سے باہر، امن کی حالت میں ملتے تو بہت … Continue reading مولا علی المرتضیٰ کی سیرت

مفتی تقی عثمانی کا تبرک

یہ تین سال پہلے کا خط ہے، ایک تبرک ہونے کے باوجود اس لیے شائع نہیں کیا گیا تھا کہ بہت سے فارغ لوگ حضرت کا بہت قیمتی وقت ضائع کرنے پہنچ جائیں گے، اب ایک مرتبہ فیس بک پر آنے کے بعد میں خود بھی یہاں لگا رہا ہوں. حضرت نے زبانی بھی فرمایا تھا کہ اچھا ہوا اس کام کی ضرورت تھی جو ہوگیا ہے. بعض لوگ تو صراحتاً حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے انعقاد کا انکار کرتے ہیں اور بعض دبے لفظوں میں اس خلافت کا سہرا شرپسندوں کے سر باندھ دیتے ہیں. اس … Continue reading مفتی تقی عثمانی کا تبرک

حضرت علی اور امور سیاست

سید کفایت شاہ بخاری نے نیلوی صاحب کا ایک سکرین شاٹ لگا کر یہ بتایا ہے کہ دیکھو یہ کس طرح سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ناکام سیاست دان کہہ رہے ہیں. شاید بخاری صاحب کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ یہ بات تو دیوبندی اور اہلِ حدیث ذہنوں میں عام پائی جاتی ہے کہ حضرت علی ہوں گے بہت سے فضائل کے مالک مگر سیاسی تدبر میں ان کی خاص حیثیت نہیں ہے. حالانکہ حضرت علی کے سیاسی تدبر پر بھی بہت کچھ کہا لکھا جا سکتا ہے. یہاں صرف دو مثالیں ذکر کروں گا. مصنف ابنِ … Continue reading حضرت علی اور امور سیاست

کیا وال کلاک امام بخاری کی ایجاد ہے؟

. امیرِ تبلیغ مولانا محمد الیاس کی سوانح میں لکھا ہے کہ اُن کے کمرے میں ایک وال کلاک لگا ہوا تھا۔ وہ خراب ہوا تو اُسے ٹھیک کرنے والے مکینک کو اِس لیے نہ بلایا گیا کہ وہ مسلمان نہ تھا۔ بندہ پوچھے کہ کلاک کیا امام بخاری کی ایجاد شریف ہے جسے کوئی غیر مسلم ٹھیک کر دے تو اُس کا بتایا ہوا وقت ناپاک ہوجاتا ہے؟ اِسی طرح ایک اور اصبطلچمنٹی پیر صاحب تھے جن کے کمرے میں لگا ہوا وال کلاک اینٹی کلاک وائز چلتا تھا۔ ایک مریدِ خاص نے مجھے اُس کلاک کے بنوانے کی … Continue reading کیا وال کلاک امام بخاری کی ایجاد ہے؟

ہر مسئلہ اسلام اور کفر کا جھگڑا ہو جاتا ہے

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان میں بہت کم خواتین کو بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں. جب ان حقوق کی کوئی بات کرتا ہے تو فورا کچھ مذہبی طبقے کے افراد سامنے آ جاتے ہیں کہ اسلام نے عورت کو مکمل حقوق دئیے ہیں. گویا لوگوں کے ذہنوں میں یہ زہر گھولا جاتا ہے کہ حقوق کا مطالبہ اسلام کے خلاف نعرہ برہم زن ہے. اسلام بیچ میں کہاں سے آ گیا. افسوس ناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں پہلے دن سے ہی جاگیردارنہ نظام کو تحفظ دیا گیا تھا. وہی جاگیر دار ہمیشہ اسمبلیوں کے ممبر اور … Continue reading ہر مسئلہ اسلام اور کفر کا جھگڑا ہو جاتا ہے

عورت مارچ

ہم ایک خاص انداز سے نکالے گئے عورت مارچ کے مخالف ضرور ہیں مگر خواتین کے حقوق کی مکمل حمایت ہے۔ اپنی بچیوں کو پڑھائیں انہیں اچھی تربیت دیں، ان کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شادیاں کریں، انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کرتے رہیں ہمیشہ۔ اسی طرح جو بچی اپنے گھر میں لے آئیں، بہو بنا کر یا اس سے پہلے بیوی بنا کر۔ اس کا بھرپور خیال رکھیں، اسے پیار دیں، توجہ دیں، خیال رکھیں۔ اس پر اپنی مرضی نہ تھوپیں، جاب کرنا ہے نہیں کرنااس پر مشاورت سے فیصلہ کریں جو زیادتی ہرگز نہ ہو۔ لڑکیوں کی … Continue reading عورت مارچ

میرا جسم میری مرضی

میرا جسم میری مرضی اور خواتین کی محرومیاں یوم خواتین کی مناسبت سے _____طفیل ہاشمی خواتین کے کچھ سلوگن نا مناسب ہو جاتے ہیں اور ان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا جاتا ہے مسئلہ اس نوعیت کا نہیں ہے کہ اسے جذبات سے حل کیا جا سکے. مسئلہ مختلف، پیچ در پیچ اور تہہ در تہہ جہات کا حامل ہے . میرا جسم میری مرضی بظاہر بات معقول لگتی ہے. اگر ایک فرد اپنی دماغی صلاحیتوں، فطری یا فنی استعداد، ہاتھوں اور بدن کی طاقت کو اپنی آسودگی یا آمدنی میں اضافے کے لیے استعمال کرتا ہے تو … Continue reading میرا جسم میری مرضی

آج کے دور میں یزید کے طرفدار

ایک روز مجلس نبوی میں بیٹھے جانثار اتنے خوش تھے کہ ہر فرد یہ سمجھتا تھا کہ اسے دونوں جہانوں کی بادشاہی مل گئ. دیکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی کبھی بھی اصحاب رسول کو اس سے زیادہ خوش نہیں دیکھا جب کہ آپ کا مدینہ تشریف لانا، بدر کی فتح، خیبر کے غنائم، مکہ کی تسخیر بڑے بڑے واقعات ہوئے جو بلا شبہ باعث مسرت تھے لیکن اس روز حاشیہ نشینان مصطفی تھے کہ خوشی سے کسی کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے. پوچھا گیا کہ ایسی کیا بات ہوئی؟ ایک ہی جواب تھا … Continue reading آج کے دور میں یزید کے طرفدار

امریکہ کے کہنے پر ایک مخصوص تعبیرِ دین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کچھ ماہ قبل اعتراف کیا کہ ان کا ملک امریکہ کے کہنے پر ایک مخصوص تعبیرِ دین پھیلاتا رہا۔ اس مخصوص تعبیرِ دین کا کام پورا ہوگیا اور بعد میں اس کا پھل القاعدہ اور داعش کی صورت آیا تو امریکہ کو اس تعبیرِ دین کی پشت پناہی سے ہاتھ کھینچنا پڑا۔ مذہب مسلمان ممالک میں اتنا ضروری ہے کہ سامراج اسے اپنے حال پر نہیں چھوڑ سکتا۔ مشرف دور میں امریکہ کی ایما پر تصوف امریکہ کو پسند رہا اور پاکستان، اردن اور مصر جیسے صوفی معاشروں والے ممالک کی مدد سے … Continue reading امریکہ کے کہنے پر ایک مخصوص تعبیرِ دین