میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رھے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی. مرحوم آخوند کاشی بہت دقت سے تمام آداب اور دعاؤں کے ساتھ وضو کرتے تھے. قبل اس کے کہ مرحوم آخوند وضو ختم کرتے وہ شخص نماز ظہر پڑھ چکا تھا. مرحوم آخوند اور اس شخص کا سامنا ھوا، اخوند نے پوچھا؛ کیا کر رھے تھے؟؟ اس شخص نے کہا؛ کچھ نہیں! مرحوم آخوند؛ تم کچھ بھی نہیں کر رہے تھے ؟ شخص؛ نہیں کچھ بھی نہیں ! ( وہ جانتا تھا کہ اگر کہے کہ … Continue reading میں باغی نہیں ہوں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزے اور منکرین کی آدھی بات

‎جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کسی معجزے پر بات کی جائے تو کچھ دوست بہت چیں بہ جبیں ہوتے ہیں. ان کا خیال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معجزے کے طور صرف قرآن عطا کیا گیا. معاصر عرب سکالرز نے اس سوچ کو مہمیز دی، ہمارے ہاں بھی مستشرقین کے تلامذہ نے اسے قبول عام بخشا نیز کچھ احباب نے یہ خیال کیا کہ قرآن کےعلاوہ دیگر معجزات کے نظریہ کی وجہ سے ہمارے سماج میں پیر پرستی اور مقابر پرستی کا رجحان پروان چڑھا. ‎حیرت ہوتی ہے … Continue reading رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزے اور منکرین کی آدھی بات

یوم مزدور

میں فکری طور پر “بو ذری” ہوں اور اسلام کے معاشی نظام میں شاہ ولی اللہ، شیخ الہند مولانا محمود حسن، مولانا عبیداللہ سندھی اور مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی کی فکر سے متاثر مزدور کی حالت دیکھ کر دل پسیج جانا، ان کے ساتھ ہونے والے ظلم پر کڑھنا اور ہر موقع پر ان کی رعایت کی کوشش کرنا لیکن زندگی بھر کا تجربہ بہت تلخ ہے مثلاً مجھے اس بات پر سخت کوفت ہوتی کہ لوگ مزدور کو پوری اجرت نہیں دیتے اور کام مکمل ہونے تک ٹالتے رہتے ہیں اس وجہ سے جب بھی میں نے کسی کو … Continue reading یوم مزدور

خانۂ کعبہ کی اولین تصویر

تحریر: عقیل عباس جعفری آج ہر مسلمان کا گھر خانہ کعبہ کی بابرکت تصاویر سے منور ہے۔ مگر آج سے سو ڈیڑھ سو برس پہلے خانہ کعبہ کی فقط قلمی تصاویر ہی مسلمانان عالم کی آنکھوں کو ٹھنڈک بخشتی تھیں۔ اس مقدس مقام کا کوئی فوٹو گراف دستیاب نہ تھا۔ خانہ کعبہ اور مناسک حج کی جو اولین تصاویر کھینچی گئیں ان کا سہرا ایک نو مسلم عبدالغفار کے سر تھا۔ عبدالغفار کا اصل نام کرسچیان اسنائوک ہرگرونجے (Christiaan Snouck Hurgronje) تھا اور وہ 8 فروری 1857ء کو ہالینڈ میں پیدا ہوا تھا۔ اس نے مذہبیات کے شعبے میں تعلیم … Continue reading خانۂ کعبہ کی اولین تصویر

آسانیاں پیدا کرو

آج بہن کے گھر جانا ہوا، بہن نے مجھے چائے اور مٹھائی پیش کی، چائے کا ذائقہ کمال کا تھا، میں نے بہن کے ھاتھ سے بنی چائے کی تعریف کی، بہن کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی کی کرنیں پھوٹنے لگیں گویا کہ چہرے پر چاند اتر آیا ہو۔ سوال یہ ہے کہ بہنا کے چہرے پر مسکراہٹ کیسے آئی؟ یقینا تعریفی کلمات سے …! ایسے ہی ایک دفعہ میں جدہ میں رقم کی منتقلی کے لیے ایک بنک میں گیا، کیشئر کو بہت تھکا ہوا ماندہ پایا، گویا کہ کام کے برڈن کی وجہ سے اس نے دنیا … Continue reading آسانیاں پیدا کرو

میں درخت لگانا چاہتا ہوں مگر کونسا درخت لگاؤں

میں درخت لگانا چاہتا ہوں مگر کونسا درخت لگاؤں……..؟ پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کا ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے. یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی درخت لگانے کے حوالے سے ایک تحریک سی چل نکلی ہے. اور درخت لگانے کے حوالے سے طرح طرح کے نعروں سے فیس بک کی دیواریں سجی ہوئی ہیں. لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ *اگر کوئی شخص درخت لگانا چاہتا ہے تو وہ کونسا درخت لگائے؟ . سفیدے کے بارے میں بھی لوگوں کے ذہن میں … Continue reading میں درخت لگانا چاہتا ہوں مگر کونسا درخت لگاؤں

اگر اصلی اسلام ہمارے پاس ہوتا

اگر اصلی اسلام ہمارے پاس ہوتا تو اُس میں سب کچھ تھا۔ ہم اُس اسلام کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں جسے بنوامیہ اور بنوعباس کے ادوار میں گھڑا گیا، تو اِس میں ہونا کیا ہے۔ فقہ اور اجتہاد کے نام پر دینِ اسلام کی شکل تک بگاڑ کررکھ دی گئی۔ جس فقیہ اور محدث کو حکومتِ وقت کا سہارا حاصل ہوگیا وہ سب سے بڑا شیخ الاسلام بھی ہوگیا اور اُس نے اسلام کے ساتھ وہ کچھ کیا جو اہلِ کتاب بھی نہ کرسکے تھے۔ ہمیں فقہ و اجتہاد کے نام پر وہ دین تھما دیا گیا جس میں … Continue reading اگر اصلی اسلام ہمارے پاس ہوتا

عظیم ترین باپ کا بیٹی کے لیے تحفہ

یوں تو ہر کسی کا نفسیاتی، گروہی، فکری یا قبائلی معیار مختلف ہے لیکن میرا مطالعہ سیرت مجھے یہ بتاتا ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کو سیدہ فاطمہ سے پیارا کوئی نہیں تھا. یوں بھی بیٹیاں باپ کو بہت پیاری ہوتی ہیں پھر وہی ایک باقی بچ رہی تھیں اس ماں کی بچی تھیں جو رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محسنہ بھی تھیں اور محبت بھی کہ سیدہ عائشہ کے لئے وہی وجہ رشک تھیں جنہوں نے امت کو خواتین جنت کی سردار، جوانان جنت کے ایسے سربراہ دیئے، … Continue reading عظیم ترین باپ کا بیٹی کے لیے تحفہ

فتح مکہ

مکہ تو اسی روز ہتھیار ڈال چکا تھا جب حدیبیہ کے مقام پر سردارن قریش اپنے اس دعوے سے دست کش ہو کر معاہدہ کرنے آ گئے تھے کہ یہ ہمارے قبیلے کے چند بے راہ رو افراد ہیں جنہیں گرفتار کر کے سزا دینا ہمارا سماجی اور قانونی حق ہے. دو سال کی مہلت دراصل خیبر سے آنے والی ممکنہ اور متوقع امداد کو ہمیشہ کے لیے منجمد کر دینے کی فرصت تقدیر تھی. فتح خیبر کے بعد یہ اندیشہ نہیں رہا تھا کہ دشمن پیٹھ میں خنجر بھونک سکتا ہے. پھر اس عرصے میں دوسرے درجے کی مکی … Continue reading فتح مکہ

علی ابن ابی طالب کرم اللٰہ وجہہ کی عثمان رضی اللٰہ عنہ کو نصیحت

لوگ میرے پیچھے منتظر ہیں اور انہوں نے مجھے اپنے اور آپ کے درمیان واسطہ قرار دیا ہے اورخدا کی قسم میں نہیں جانتا ہوں کہ میں آپ سے کیا کہوں؟ میں کوئی ایسی بات نہیں جانتا ہوں جس کا آپ کو علم نہ ہو اور کسی ایسی بات کی نشاندہی نہیں کر سکتا ہوں جو آپ کو معلوم نہ ہو۔ آپ کو تمام وہ باتیں معلوم ہیں جو مجھے معلوم ہیں اور میں نے کسی امر کی طرف سبقت نہیں کی ہے کہ اس کی اطلاع آپ کو کروں اور نہ کوئی بات چپکے سے سن لی ہے کہ … Continue reading علی ابن ابی طالب کرم اللٰہ وجہہ کی عثمان رضی اللٰہ عنہ کو نصیحت