عقیدے کی بنیاد پہ دہشت گردی، تکفیری فاشزم اور کمرشل لبرل مافیا – عامر حسینی

ایک عام آدمی اگر کلیشوں کا شکار ہو تو سمجھ آتی ہے اور اسے سمجھانے کی کوشش بھی کی جاسکتی ہے۔ لیکن ایک وسیع معلومات رکھنے والا آدمی سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی حقائق سے ہٹ کر کلیشے بیان کرے اور ابہام سے بھرا بیانیہ دے تو پھر یہی کہا جاسکتا ہے کہ وہ ضروری طور پہ حقیقت سے فرار اختیار کررہا ہے۔ سری لنکا میں مسیحی تہوار ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے موقعہ پہ کولمبو میں ایک مسیحی مزار، دو چرچ اور تین ہوٹلوں کو آٹھ بم دھماکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکن پولیس کے مطابق جس … Continue reading عقیدے کی بنیاد پہ دہشت گردی، تکفیری فاشزم اور کمرشل لبرل مافیا – عامر حسینی

رنجیت سنگھ پنجابی اور سرائیکیوں کی نفسیات میں مختلف امیج کیوں رکھتا ہے؟ – عامر حسینی

رنجیت سنگھ ہو یا راجا داہر یا راجا پورس ہو یا جسے آج انڈین سب کانٹی نینٹ کہا جاتا ہے اس کے کوئی اور مقامی حکمران، راجے، مہاراجے ہوں یہ سارے کے سارے ایک دوسرے کے علاقوں کو اپنی سلطنت کا حصہ بنانے یا اُن سے بیاج اور تاوان وصول کرنے کے لیے حملے کرتے رہتے تھے اور جب یہ دیسی و مقامی رجواڑے یا سلطنتیں ایک دوسرے سے تصادم میں آتی تو ہر دو اطراف سے خون بہایا جاتا، کمزور طبقات سب سے زیادہ متاثر ہوتے، عورتیں، بچے، بوڑھے اس کا شکار بنتے اور مخالف کی عبادت گاہوں پر … Continue reading رنجیت سنگھ پنجابی اور سرائیکیوں کی نفسیات میں مختلف امیج کیوں رکھتا ہے؟ – عامر حسینی

کس کے تھے وہ علم کے موتی؟ – عامر حسینی

جب میں شفیق این ویرانی کی کتاب ‘قرون وسطیٰ میں اسماعیلی: بقاء و تلاش نجات کی تاریخ’ پڑھ رہا تھا تو اس کے باب پنجم میں شفیق این ویرانی نے فاطمی خلیفہ و امام معز کا واقعہ درج کیا کہ کیسے وہ کتابوں سے محبت کرتا تھا اور فاطمی سلطنت کا شاہی کُتب خانہ کس قدر وسیع و عریض تھا اور کیسے یہ کُتب خانہ افریقی سوڈانی سپاہیوں اور ترک سپاہیوں کے درمیان ایک بڑے تصادم کے نتیجے میں لوٹ مار اور آتش زنی کا شکار ہوا- ترک اور بربر سوڈانی افریقی سپاہیوں نے جن میں سے اکثریت لواطہ بربر … Continue reading کس کے تھے وہ علم کے موتی؟ – عامر حسینی

میاں چھنولال دلگیر: برصغیر کی روادار روایت کا ترجمان – عامر حسینی

لکھنؤ میں نخاس بازار کو شہر کا سب سے قدیم ترین بازار کہا جاتا ہے- اور اس ایک بازار میں کئی بازار جمع ہیں- اسی کے اندر ایک بازار ‘چڑی بازار’ کہلاتا ہے- اس بازار میں پالتو پرندوں کی خرید و فروخت کا کاروبار ہوتا ہے- یہیں پر ایک قبر ہے جسے سب ‘ٹیڑھی قبر’ کے نام سے جانتے ہیں- اور اسے ‘مرد شہید’ کا مزار بھی کہا جاتا ہے- اور جہاں سب ہی مذاہب کے ماننے والے حاضری دیتے اور اظہار عقیدت کرتے ہیں- پروفیسر مظہر نقوی کے بقول یہ قبر اصل میں مشہور و معروف مرثیہ نگار( لالہ … Continue reading میاں چھنولال دلگیر: برصغیر کی روادار روایت کا ترجمان – عامر حسینی

پریم چند کا ڈرامہ کربلا پڑھو میاں- عامر حسینی

یا رب کوئی معصومہ زنداں میں نہ تنہا ہو پابند نہ ہوں آہیں،رونے پہ نہ پہرا ہو ……… اب آئے ہو بابا ۔۔۔۔ وہ کربلا، وہ شام غریباں ہائے وہ تیرگی وہ زینب حزیں،وہ حفاظت خیام کی آیا وہ اک سوار قریب خیام شاہ بیٹی علی کی غیض میں سوئے فرس بڑھی الٹی نقاب چہرے سے اپنے سوار سے پیش نگاہے زینب مظلوم تھے علی ہرچند صابرہ تھی بہت بنت فاطمہ بے ساختہ زباں پر فریاد آگئی اب آئے ہو بابا زینب نے کہا باپ کے قدموں سے لپٹ کر آپ جب کربلا والوں کو مرکز وحدت کہیں، امام حسین … Continue reading پریم چند کا ڈرامہ کربلا پڑھو میاں- عامر حسینی

مولوی عبدالعزیز کیا چاہتے ہیں؟ – عامر حسینی

مولوی عبدالعزیز کا تعلق سرائیکی خطے کے پسماندہ ترین ضلع راجن پور کی بستی عبداللہ سے ہے- مولوی عبدالعزیز کے والد مولوی عبداللہ 1935ء میں پیدا ہوئے- ان کے والد غازی محمد برٹش حکومت کے خلاف سرگرمیوں کی پاداش میں جیل گئے تو وہاں ان کا تعارف دارالعلوم دیوبند اور جمعیت علمائے ہند سے تعلق رکھنے والے قیدی مولویوں سے ہوا اور ان کے خیالات میں تبدیلی آئی- انھوں نے اپنے سات سالہ بیٹے عبداللہ کو مقامی مدرسے میں داخلہ دلوایا- اور بعد ازاں مولوی عبداللہ کراچی میں واقع جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی میں داخل ہوئے اور وہاں … Continue reading مولوی عبدالعزیز کیا چاہتے ہیں؟ – عامر حسینی

ہندو راشٹر و مسلم راشٹر – عامر حسینی

مشرقی دہلی انڈیا میں شہریت کے قانون کو لیکر آر ایس ایس کے فسطائیوں نے احتجاج کرنے والوں پر جس تشدد کا آغاز کیا تھا وہ بعد ازاں باقاعدہ ہندؤ اور مسلم انتہاپسندوں کے درمیان جنگ کی شکل اختیار کرگیا اور فسادات پھوٹ پڑے- مساجد، مندر، مزارات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں، ہندؤں کے مکانات اور دکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا- آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے کہ ہندوستان ہندؤ راشٹر ہوجائے جس میں مسلمانوں کی حیثیت غلاموں کی سی ہو پاکستان میں دایاں بازو پاکستان بننے کے پہلے دن سے اس مُلک کو صرف مسلمانوں کا … Continue reading ہندو راشٹر و مسلم راشٹر – عامر حسینی

History of persecution of Shia Muslims in Kashmir

The Plunder of Shias, known in Kashmir’s history as Taaraj-e Shia, refers to the ten campaigns of terror against Shias of Kashmir in the years 1548, 1585, 1636, 1686, 1719, 1741, 1762, 1801, 1831 and 1872 CE, carried out by Sunni clergy and fanatic militias of the area and abroad; during which the Shia neighborhoods were plundered, Shia people including women and children were slaughtered, raped or burnt alive, books were burnt, corpses mutilated and sacred sites were destroyed[1][2][3]. In the medieval period, the Middle East saw bloody clashes between both sects but the Indian subcontinent remained safe and peaceful … Continue reading History of persecution of Shia Muslims in Kashmir

ملائشیا کی حکومت کے شیعہ شہریوں پر مظالم

تحقیق:  ڈاکٹر محمد فیصل موسیٰ،  ڈاکٹر تان بنگ ہوئی ترجمہ: حمزہ ابراہیم خلاصہ یہ مقالہ ملائشیا کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آئینی جبر، مذہبی منافرت اور ان کی منظم تحقیر و تذلیل کی بنیادوں کو سامنے لاتا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے 1996 ءمیں مرکزی حکومت کی طرف سے شیعہ مسلک پر پابندی اور شیعہ تعلیمات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری ہونے والا سرکاری فتویٰ انسانی حقوق کی معطلی کے ایک سلسلے کا آغاز ثابت ہوا۔ شرعی قوانین کے علاوہ ریاست نے شیعہ شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے کیلئے مذہبی بیوروکریسی اور میڈیا جیسے ہتھیاروں … Continue reading ملائشیا کی حکومت کے شیعہ شہریوں پر مظالم

قیام پاکستان سے پہلے پنجاب اور پختون خواہ میں فرقہ وارانہ تشدد – حمزہ ابراہیم

قیام پاکستان کے بعد سے ہی تقسیم ہند کے مخالفین کی طرف سے تکفیری فرقہ واریت کا بازار گرم کر دیا گیا اور اہلسنت صوفی اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف حملوں اور اولیا الله کے مزارات پر قتل و غارت کو دو قومی نظریئے کا نتیجہ کہا جانے لگا۔ دو قومی نظریہ برصغیر میں قومی ریاستوں کے ماڈرن تصور مطابق جغرافیائی اکثریت کی بنیاد پر دو قوموں (نیشن سٹیٹس) کے قیام کی تجویز تھی۔ شیعہ سنی مسئلے کی بنیاد قومی نہیں تھی بلکہ یہ ایک ہی قوم میں چھوٹے ذیلی گروہ کے خلاف مذہبی منافرت کا مسئلہ تھا جو پاکستان … Continue reading قیام پاکستان سے پہلے پنجاب اور پختون خواہ میں فرقہ وارانہ تشدد – حمزہ ابراہیم