غیر مسلم کی نجاست؛ آیت اللہ آصف محسنیؒ کا موقف:-

سورہ توبہ میں ارشاد ہے يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ (آیت 28) اے ایمان والو! مشرکین تو بلاشبہ ناپاک ہیں۔ اس آیت اور متعدد فرامینِ ائمہ اہلِ بیت علیھم السلام کی روشنی میں اہلِ تشیع (شیعہ اثنا عشری) کے ہاں ماضی میں سبھی غیر مسلموں کو ظاہری ناپاک، نجس سمجھا جاتا تھا۔ بعد ازاں بعض فقہا نے اس آیت میں آنے والے لفظ ” الْمُشْرِكُون ” کو بنیاد بنا کر، بعض روایاتِ ائمہ اہل بیت کی مدد سے، اہلِ کتاب (یہودی، مسیحی) کو پاک جبکہ غیر کتابی، غیر مسلم کو نجس قرار دیا۔ عصرِ حاضر میں شیعہ فقہا … Continue reading غیر مسلم کی نجاست؛ آیت اللہ آصف محسنیؒ کا موقف:-

روایت کی موت ۔۔انعام رانا

اسّی کی دہائی تھی اور گھر سُنیوں کا تھا۔ لیکن ابھی ضیائیت کے بچھائے بیج کی فصل پک کر تیار نہ ہوئی تھی۔ سو شاید آخری نسل پروان چڑھی جہاں اہل بیت اطہار سلام اللہ علیھم اجمعین کسی چونکہ اگرچہ چنانچہ کے بنا مشترکہ تھے۔ نہ تو شیعوں نے ان پہ حق ملکیت مکمل کیا تھا کہ شخصی اختلاف پر بھی دشمن اہل بیت ع کا نعرہ لگا دیں اور نہ ہی سُنی ان کا ٹھیکہ شیعوں کو دے کر دس محرم کو کرکٹ کھیلنے نکل پڑے تھے۔ محرم کا احترام کسی آرڈیننس سے نہیں بلکہ صدیوں سے موجود روایات … Continue reading روایت کی موت ۔۔انعام رانا

پاکستـــــان میں غیر مسلموں کی نئی عبادت گاہوں کی تعمیر اور قومی خِزانے سے ان پر اخراجات کا مسئلہ

عرفان شہزاد ۔۔۔ حِجـــــاز کو اللّٰه تعالیٰ نے توحید کا مرکز بنا کر مقدّس کیا، کعبہ خدائے واحد کے گھر اور قبلے کے حیثیت سے تعمیر ہوا. وہاں جب شِرک نے قبضہ کر لیا تو یہ قبضہ واگُزار کرایا گیا اور مشرکانہ عبادت گاہوں اور آثار کو مِٹا ڈالا گیا. حجـاز کی یہ خصوصیت ہے کہ وہاں کوئی مشرکانہ عبادت گاہ قائم رہ سکتی ہے اور نہ تعمیر کی جا سکتی ہے، اس کی خصوصی حیثیت ہے، ایسے ہی جیسے کعبہ کی بیت اللّٰه کی خصوصی حیثیت ہے. نہ کعبہ کہیں اور تعمیر ہو سکتا ہے، نہ حجاز کا تقدُّس … Continue reading پاکستـــــان میں غیر مسلموں کی نئی عبادت گاہوں کی تعمیر اور قومی خِزانے سے ان پر اخراجات کا مسئلہ

تصوف = متوازی دین

“تصوف = متوازی دین” قیصر شہزاد محترم جاوید احمد غامدی صاحب کا مشہور و معروف ارشاد ہے کہ تصوف ایک متوازی دین ہے جس میں دین ِ اسلام کے متوازی تمام عناصر موجود ہیں مثلاً توحید کے متوازی وحدت الوجود، وحی کے متوازی کشف و الہام، نبوت کے متوازی ولایت وغیرہ ۔ ہمارا گمان یہ ہے کہ غامدی صاحب کے اس ارشادِ گرامی کو بذاتِ خود جتنی توجہ اور جس قدر اہمیت دی جانی چاہیے تھی وہ نہ تو ان سے اتفاق کرنے والوں نے دی اور نہ ان سے اختلاف کرنے والوں نے۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں اس … Continue reading تصوف = متوازی دین

فرقہ وارانہ اختلافات، برداشت اور فاشزم ۔ سلمان حیدر

ہمارے معتدل مزاج دوست عام طور ہر نیک نیتی سے یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ بات کرتے ہوئے یا مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے یا مذہبی تہوار کے موقع پر تقریر یا خطاب کرتے ہوئے لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا اور انہیں بھڑکانے سے پرہیز کرنا ہم سب کے فائدے میں ہیں۔ بادی النظر میں اس بات میں کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا اور جب کہنے والا عام طور پر نیک انسان دوست شریف آدمی سمجھا جاتا ہو تو اسکی نیت یا ارادے پر شک کی گنجائش ہوتی بھی نہیں۔ اس بات میں لیکن ایک مسئلہ ایسا … Continue reading فرقہ وارانہ اختلافات، برداشت اور فاشزم ۔ سلمان حیدر

خلفائے ثلاثہ کی تاریخ مولا علی کے بغیر نامکمل ہے ۔ سمیع اللہ سعدی

ایک متلون مزاج فیس بکی حضرت نے کتنی سادگی سے مولا علی کرم اللہ وجھہ کے بارے میں فرمایا کہ شروع کی چند لڑائیوں میں مولا علی کا نام آتا ہے،اس کے بعد سارے علاقے تو خلفائے ثلاثہ نے فتح کئے ،جبکہ خود حضرت علی کے دور میں ایک انچ زمین فتح نہ ہوئی اور وہ مسلمانوں سے لڑتے رہے ۔ حضرت علی کرم اللہ وجھہ کی اسلامی تاریخ میں مرکزیت اتنا روشن اور اتنا ظاہر باہر ہے کہ اس پر گفتگو ہی لاحاصل ہے، (اس موضوع پر ڈاکٹر علی شریعتی کا مضمون علی امین وحدت لائق مطالعہ ہے)، دورِ … Continue reading خلفائے ثلاثہ کی تاریخ مولا علی کے بغیر نامکمل ہے ۔ سمیع اللہ سعدی

تصوف اور شرک کے خلاف غامدی صاحب کا جہاد

‎مسلمانوں میں سائنس کے عروج کے زمانے کو زوال میں بدلنے میں اندھی عقیدت اور علمِ کلام کا مرکزی کردار رہا ہے۔ ‎تقریباً ایک ہزار سال پہلے علمِ کلام کے نام سے عقائد کو خالص اور دوسروں کو کافر بنانے کا فن سامنے آیا۔ اس کے سرخیل امام غزالی تھے۔ انہوں نے نئے خیالات کو قرآن و حدیث پر پرکھ کر کافر یا مسلمان کہنے کا سلسلہ شروع کیا۔ ابنِ سینا اور الفارابی وغیرہ کو کافر قرار دے کر ان کی پیروی کرنے والوں کی جان اور ایمان خطرے میں ڈالے۔ تب سے اب تک علم کے خلاف “اسلام کو … Continue reading تصوف اور شرک کے خلاف غامدی صاحب کا جہاد

یکساں قومی نصاب ہمیں بند گلی میں پہنچا دے گا

طارق رحمن حکومت نے حال ہی میں پہلی سے پانچویں جماعت کے لئے اپنا ’یکساں قومی نصاب‘ پیش کیا ہے۔ مجھے یہ بات ابتدا میں ہی تسلیم کر لینے دیجئے کہ اس مجوزہ نئے نصاب میں بعض ایسے مضامین شامل کئے گئے ہیں جن پر ماضی میں توجہ نہیں د ی گئی۔ حفظان صحت، پڑوسیوں کا خیال رکھنا، گفتگو اور روزمرہ کے آداب میں شائستگی پر زور دینا‘ اس حوالے سے اہم ہیں۔ میں ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہوں کہ ایسے موضوعات ہر سکول میں ہر طالب علم کو سکھانا انتہائی ضروری ہیں۔ یہ موضوعات جنرل نالج … Continue reading یکساں قومی نصاب ہمیں بند گلی میں پہنچا دے گا

اسلامیات کا نصاب اور فرقہ واریت

ڈاکٹر ندیم عباس بیس سال پرانا واقعہ ہے ہمارے گاؤں میں سکول فقط پرائمری تک تھا جس کی وجہ سے چھٹی کلاس سے دوسرے گاؤں میں واقع ایک سکول میں پڑھنے جاتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں شیعہ سنی آبادی مل جل کر رہتی ہے اور ایک دوسرے کا احترام کرتی ہے مگر جس دوسرے گاؤں کے سکول میں تعلیم کے لیے داخل ہوئے وہاں شیعہ آبادی نہیں ہے۔ محرم کے آغاز پر ایک باریش استاد نے ایک شیعہ لڑکے کا نام لے کر بھری کلاس میں کہا اوئے فلاں تم سینہ پیٹتے ہو؟ وہ لڑکا کافی سمجھدار تھا اور زبان … Continue reading اسلامیات کا نصاب اور فرقہ واریت

محمد علی جناح: معاملہ بانی پاکستان کی دو بار نمازِ جنازہ کا

عقیل عباس جعفری بی بی سی اردو بانی پاکستان محمد علی جناح کی وفات صرف 72 سال پرانا واقعہ ہے مگر اب بھی ان سے وابستہ کچھ واقعات ایسے ہیں جن کی تفصیلات واضح نہیں۔ وہ چاہے اُن کی نمازِ جنازہ کا معاملہ ہو، کسی سوانح عمری میں کوئی واقعہ ملتا ہے اور کسی سوانح عمری میں کچھ اور۔ آئیے ان واقعات کی کڑیاں جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جن کی تفصیل کہیں کچھ اور ہے اور تو کہیں کچھ اور۔ مؤرخین کا اصرار ہے کہ 11 ستمبر 1948 کو انتقال کے بعد محمد علی جناح کی نماز جنازہ صرف … Continue reading محمد علی جناح: معاملہ بانی پاکستان کی دو بار نمازِ جنازہ کا