کافر کافر کی واپسی۔محمد حنیف

بی بی سی اردو میٹرک کے امتحانوں کے بعد آنے والی چھٹیوں میں لڑکپن اور جوانی کے بیچ میں جھولتے لڑکے زندگی کی کوئی نئی چیز دریافت کرتے ہیں۔ کوئی باڈی بلڈنگ کرنے لگتا ہے۔ کسی کو سونے کی لت لگ جاتی ہے۔ کوئی عشق ڈھونڈتا پھرتا ہے اور کوئی مسجد جا کر اذانیں دینے لگتا ہے۔ انھی لمبی اور بور دوپہروں میں ہمارے ایک کلاس فیلو نے کُفر ڈھونڈ لیا۔ ایک کونے میں جا کر شلوار کی جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک پمفلٹ نکالا اور کہا اسے پڑھو اور سمجھو کہ یہ شیعہ ہمارے بارے میں کیا کہتے … Continue reading کافر کافر کی واپسی۔محمد حنیف

اتحاد امت کے لیےڈاکٹر عاصم اللہ بخش اور مبشر زیدی کی تجویز

فرقہ وارانہ منافرت میں کمی کے لیے دو مختلف مکاتب فکر سے رکھنے والے اہل الرائے کے خیالات Continue reading اتحاد امت کے لیےڈاکٹر عاصم اللہ بخش اور مبشر زیدی کی تجویز

امام غزالی، درجات توحید اور غامدی صاحب کی تکفیری تلوار

ڈاکٹر محمد زاہد صدیق مغل 1۔ تعارف جناب جاوید احمد غامدی صاحب نے اپنی کتاب “برہان” میں تصوف کے موضوع کو تختہ مشق بناتے ہوئے اکابر صوفیاء کرام بشمول امام غزالی پر ضلالت اور کفریہ و شرکیہ نظریات فروغ دینے کے فتوے جاری فرمائے ہیں۔ نیز ان کے مطابق حضرات صوفیاء کرام نے خدا کے دین کے مقابلے میں ایک متوازی دین قائم کیا۔ اپنے مضمون کا آغاز وہ یہاں سے کرتے ہیں: “ہمارے خانقاہی نظام کی بنیاد جس دین پر رکھی گئی ہے، اُس کے لیے ہمارے ہاں ’تصوف‘ کی اصطلاح رائج ہے۔ یہ اُس دین کے اصول و … Continue reading امام غزالی، درجات توحید اور غامدی صاحب کی تکفیری تلوار

طٰہ حسین اور الفتنة الکبری

تاریخ اور عقیدت کو خلط ملط کرنے سے تاریخ کی تخریب ہوتی ہے اور عقائد ذاتی خواہشات پر مستحکم ہو جاتے ہیں ۔ اوائل اسلام میں تنازعات کو معروضی انداز میں دیکھنے کے لیے بے لاگ تاریخی تجزیہ بہت ضروری ہے ۔ اس امر میں تحقیق کا حق مصر کے طٰہ حسین نے الفتنة الکبری لکھ کر اور برصغیر کے مولانا عبد الرشید نعمانی نےرسالہ حضرت علی اور قصاص عثمان لکھ کر ادا کیا ۔ یہی کلمہ حق مولانا مودودی اور غلام علی نے بھی بلند کیا۔ طہ حسین کے نقطہ نظر سے احتجاج کرنے والوں یا باغیوں کا موقف … Continue reading طٰہ حسین اور الفتنة الکبری

شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

ڈاکٹر اختر حسین عزمی اس میں کوئی شک نہیں کہ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان بہت سے اصولی احکام مشترک ہیں اور کچھ بنیادی عقاید و احکام میں شدید اختلاف رائے بھی پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہر دو فریق کے ہاں ایک دوسرے کے با رے میں بہت سی بدگمانیاں بھی موجود ہیں، ایک دوسرے کی تکفیر کے اقوال بھی ملتے ہیں اور تکفیر پر خاموشی اور احتیاط کی روش بھی پائی جاتی ہیں، اگر کوئی تکفیر کا قائل نہ بھی ہو تو ایک دوسرے کو گمراہ ضرور سمجھتا ہے اور کہیں اشارے کنائے میں … Continue reading شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

کیا محرم اور میلاد النبی کے تیوہار سے وابستگی ترقی پسندی کی ضد ہے

میرا یہ مضمون اس سوال کے جواب میں ہے کہ “کیا محرم کے سوگوار ثقافتی تیوہار اور میلاد النبی کی پرمسرت تیوہار سے وابستگی ترقی پسندی کی ضد ہے؟ اور اس حوالے سے ترقی پسند تحریک کے اولین معماروں کا رویہ کیا رہا ہے؟ گزشتہ چند سالوں سے ایک لبرل سیکشن نے سوشل میڈیا پہ محرم اور میلاد کو برصغیر پاک و ہند کے باقی تیوہاروں سے الگ کرکے اسے منانے والے لبرل، ترقی پسند، سوشلسٹ اور کمیونسٹوں کو محرم میں “شیعہ” اور ربیع الاول میں “بریلوی” ہوجانے کا طعنہ دیتے ہیں – یہ لبرل سیکشن ہمیں کبھی کرسمس، ہولی، … Continue reading کیا محرم اور میلاد النبی کے تیوہار سے وابستگی ترقی پسندی کی ضد ہے

علامہ ضمیر اختر نقوی مرحوم

علامہ ضمیر اختر نقوی مرحوم نے اپنے آبائی شہر لکھنو سے جڑی یہ یاداشتیں گزشتہ سال بائیس جنوری کو فیس بک پر لکھی تھیں۔ میں نے اس تحریر کو تھوڑی بہت ایڈٹنگ اور فارمیٹنگ کرکے شئیر کیا تھا۔ جن کے آباو اجداد کا تعلق یو پی سے ہے، وہ بالخصوص اس تحریر کو ضرور پڑھیں اور تحریر کے ساتھ ساتھ انداز بیاں کا بھی لطف لیں۔ ۔ ہم لکھنو میں محلّہ وزیر گنج میں رہتے تھے اس کو آغا میر کی ڈیوڑھی بھی کہتے تھے۔ گھر سے دس قدم کےفاصلے پر ایک طرف سٹی اسٹیشن اور حامد پارک تھا۔ گھر … Continue reading علامہ ضمیر اختر نقوی مرحوم

عہد ظلمات : برصغیر میں برطانوی سلطنت

لیل و نہار/ عامر حسینی چھیاسٹھ سالہ سشی تھرور ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے قدیم ملیلائی نسلی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا جنم ایک ملیالم اسپینگ گھرانے میں ہوا جو لندن میں سیٹل تھا۔ وہ 2009ء سے کیرالہ کے ایک حلقے سے بھارتی لوک سبھا کے رکن چلے آتے ہیں۔ وہ ہندوستان کے تین بڑے اخبارات “دا ہندؤ، دا ٹائمز آف انڈيا اور حیدر آباد کرانیکل میں ویکلی کالم لکھتے رہے ہیں اور میں نے انہی اخبارات میں پہلے پہل ان کے کالم پڑھے۔ اور پہلی بار ان کا 2001ء میں چھپنے والا انگریزی ناول “فسادات” پڑھا تھا۔ … Continue reading عہد ظلمات : برصغیر میں برطانوی سلطنت

مہاتما گاندھی.

انہوں نے پاکستان کے حق کیلئے جان دی 2جنوری 1948 کو حکومت ہند نے پاکستان کو اس کے حصے کے 55 کروڑ روپے اور فوجی سامان دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر گاندھی جی نے پاکستان کے حق میں برت رکھ لیا ( بھوک ہڑتال کردی) جس پر بھارتی حکومت 16 جنوری کو پاکستان کو 55 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگئی۔ گاندھی کے اس ’’جرم ‘‘ کی وجہ سے ایک انتہا پسند ہندو گوڈسے نے 30 جنوری کو انہیں قتل کر دیا(بھارت کی موجودہ حکمران جماعت کے لیڈر گوڈسے کو ہیرو سمجھتے ہیں) گاندھی جی … Continue reading مہاتما گاندھی.

حسین احمد مدنی بارے علامہ اقبال کے اشعار

تحریر: وحیدالزمان طارق کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کی حضرت علامہ اقبال رح نے ان اشعار سے رجوع کر لیا تھا وہ ادھر ادھر کی مار رہے ہیں۔یہ کبھی نہیں ہوا اور ان کے پاس اگر کوئی بھی دلیل ہے تو پیش کریں۔ علامہ محمد اقبال نے ان اشعار سے کبھی رجوع نہیں کیا۔ یہ حضرت کے آخری اشعار تھے جو میاں محمد شفیع کو آپ نے املاء کروائے تھے جب علامہ کی بصارت جواب دے چکی تھی۔ اس کا ذکر زندہ رود میں موجود ہے۔ اس سلسلہ میں میری مفصل بات حضرت جسٹس جاوید اقبال اور ڈاکٹر اسرار … Continue reading حسین احمد مدنی بارے علامہ اقبال کے اشعار