سیدنا ابوطالب علیہ السلام کی شخصیت پر پی ایچ ڈی

سرور کائنات صلی الله علیہ والہ وسلم کے محبوب اور محسن چچا سیدنا ابوطالب علیہ السلام کی شخصیت پر پہلی مرتبہ پی ایچ ڈیوطنِ عزیز پاکستان سندھ کی شاھ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں پی ایچ ڈی کرنے والے اسکالر جناب خدمت علی چانڈیو صاحب لاڑکانہ والے نے ایم فل تھیسس کے لیئے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء سے ایمانِ ابوطالبؑ کے حوالہ سے انٹرویو لیئےان میں سے ایک انٹرویو وطن عزیز پاکستان کے مشہورومعروف مذہبی ریسرچ اسکالر حضرت علامہ مولانا مفتی ابنِ مفتی ڈاکٹر گلزاراحمد انڑ صاحب، رئیس الجامعہ: مدرسہ جامعہ رضاءالمصطفیٰ (ملحقة بتنظیم المدارس اھلسنت پاکستان) نواب شاھ سندھ … Continue reading سیدنا ابوطالب علیہ السلام کی شخصیت پر پی ایچ ڈی

کیا تصوف کو نصاب کا حصہ ہونا چاہیے؟ محمد عامر خاکوانی

وزیراعظم عمران خان نے چند دن پہلے یہ بیان دیا کہ تصوف کا نصاب کا حصہ بنانا چاہیے۔ ویسے تووزیراعظم کی سطح کی شخصیت ”چاہیے “والا بیان دینے کے بجائے ہمیں صرف یہ بتائے کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔یہ ہونا چاہیے، وہ ہونا چاہیے وغیرہ کی خواہشات تو ہم عام لوگ کرتے ہیں۔ وزیراعظم فیصلہ ساز ہیں،وہ تو فیصلہ کر کے اس پر عملدرآمد کرائیں۔ خیر تصوف کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے اور الگ سے کسی ادارے میں اس کی اعلیٰ تعلیم کی بات پر ہمارے ہاں سنجیدہ بحث ہونی چاہیے تھی۔ اس کے بجائے یہ اہم تجویز … Continue reading کیا تصوف کو نصاب کا حصہ ہونا چاہیے؟ محمد عامر خاکوانی

تکفیری انتہاپسندوں کی جانب سے خانہ کعبہ کا محاصرہ: 38 سال پہلے کیا ہوا تھا

عابد حسین بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ‘ہم ملک میں اسلام کو اس کی اصل شکل میں واپس لے جانا چاہتے ہیں اور سعودی معاشرے کو ویسا بنانا چاہتے ہیں جیسا وہ 1979 سے پہلے تھا۔’ اس حوالے سے کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھا کہ 1979 میں ایسا کیا ہوا تھا جس نے سعودی معاشرے کی شکل تبدیل کر دی تھی؟ 1979 کو ویسے تاریخ میں اور واقعات کی … Continue reading تکفیری انتہاپسندوں کی جانب سے خانہ کعبہ کا محاصرہ: 38 سال پہلے کیا ہوا تھا

حدیث اور سنت کا فرق۔ ڈاکٹرطفیل ہاشمی

حدیث :ہر وہ بات، عمل اور تصویب جو رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرف منسوب ہو نیز آپ کی ہر بدنی اور اخلاقی صفت کا بیان حدیث ہے خواہ وہ قبل از نبوت سے متعلق ہو یا بعد از نبوت سے.سنت :ہر وہ متواتر عمل جو رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منقول ہو اور بعد میں صحابہ کرام، تابعین اور ان کے بعد کے ادوار میں رائج رہا ہو، خواہ لفظاً متواتر نہ ہو. حدیث کی دو قسمیں ہیںتشریعی!غیر تشریعی! تشریعی سے مراد وہ امور ہیں جنہیں رسول اللہ صل … Continue reading حدیث اور سنت کا فرق۔ ڈاکٹرطفیل ہاشمی

خلافت راشدہ کے بارے میں میرے نتائج فکر ۔ ڈاکٹر طفیل ہاشمی

خلافت راشدہ کا عقیدے سے نہیں، تاریخی حقائق سے تعلق ہے. جہاں تک خلفاء راشدین کی عظمت کی بات ہے تو وہ سب السابقون الاولون ہیں. یہ وہ مقام ہے کہ کوئی بعد کا فرد اس فہرست میں نام نہیں لکھوا سکتا. قرآن میں سینکڑوں آیات ان کی عظمت کی گواہ ہیں. جہاں تک خلافت، اس کی ترتیب اور اس حوالے سے افضلیت ہے اس کا عقیدے سے تعلق نہیں ہے. بلکہ واقعاتی حقائق سے ہے. عقیدے تاریخی اور سماجی یا سیاسی حرکیات سے جنم نہیں لیتے. خلفاء راشدین کی ترتیب الہامی نہیں بلکہ جمہوری ہے. کسی آیت قرآنی یا … Continue reading خلافت راشدہ کے بارے میں میرے نتائج فکر ۔ ڈاکٹر طفیل ہاشمی

امت مسلمہ کا فکری جمود، اسباب واثرات ۔ ڈاکٹرطفیل ہاشمی

عصر حاضر میں امت مسلمہ کا فکری جمود ایک ایسا موضوع ہے جس پہ گفتگو کے کئی ایک زاویے ہیں ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ بہت سے حضرات کے لیے شاید یہ باور کرنا بھی مشکل ہو کہ امت کسی فکری جمود کا شکار ہے؛تاہم شاید اس میں کوئی دو رئے نہ ہو کہ امت کو اس وقت درپیش فکری تحدیات کے مشمولات کی ایک طویل فہرست مرتب کی جا سکتی ہے،مثلاً الحاد کا چیلنج،دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا چیلنج، فکری جمود،فہمِ دین اور تعبیرِدین میں انحرافات، اخلاقی انحطاط اور سیاسی و تمدنی افکار کاتشتت،قیادت … Continue reading امت مسلمہ کا فکری جمود، اسباب واثرات ۔ ڈاکٹرطفیل ہاشمی

دیوبندیت اور مغالطے – ڈاکٹرطفیل ہاشمی

درجنوں پوسٹس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری ان دیوبندی مدارس پر ہے جو دہشت گردوں کی پنیری تیار کرتے ہیں.اس حوالے سے میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگرچہ ایسے افراد اور ادارے خود کو دیوبندیت کی طرف منسوب کرتے ہیں اور دیوبندیت ان کی گھر کی لونڈی ہے، اس لیے ان سے یہ انتساب کوئی چھین نہیں سکتا۔ لیکن میرا گھرانا دیوبند کا تعلیم یافتہ تھا، حتی کہ ہمارے بچپن میں ہمارے گھروں میں اکابر دیوبند کا اس طرح تذکرہ ہوتا کہ ہم بچے اپنے … Continue reading دیوبندیت اور مغالطے – ڈاکٹرطفیل ہاشمی

مجدد الف ثانی اور شاہ ولی الله کی میراث کیا ہے؟ (ڈاکٹر مبارک علی) ۔۔حمزہ ابرا ہیم

ہندوستان میں مسلمان حکمران خاندانوں کے دورِ حکومت میں علماء حکومتی اداروں کی مدد سے اس بات کی کوشش کرتے رہے کہ مسلمان معاشرے میں راسخ العقیدتی کی جڑیں مضبوط رہیں تاکہ اس کی مدد سے وہ اپنے اثر و رسوخ کو باقی رکھ سکیں۔ حکومتوں نے علماء کا تعاون حاصل کرنے کی غرض سے جہاں انہیں حکومتوں کے اعلیٰ عہدوں (قاضی، حکیم وغیرہ)پرفائز کیا، وہاں اس کے ساتھ انہیں ”مدد ِمعاش“ کے نام سے جاگیریں دے کر معاشی طور پر خوش حال رکھا۔ اس لیے علماء اور حکومت کے درمیان مفاہمت اور سمجھوتے کے جذبات قائم رہے اور انہوں … Continue reading مجدد الف ثانی اور شاہ ولی الله کی میراث کیا ہے؟ (ڈاکٹر مبارک علی) ۔۔حمزہ ابرا ہیم

سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل دہلوی کی جہاد تحریک کی حقیقت کیا ہے؟ (ڈاکٹر مبارک علی ۔۔حمزہ ابراہیم

سید احمد شہید 1786ء میں بریلی میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم کے بعد 18سال کی عمر میں ملازمت کی تلاش میں نکلے اور لکھنؤ آئے مگر انہیں ناکامی ہوئی اور ملازمت نہ مل سکی ۔ اس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے دہلی میں شاہ عبدالعزیز کے مدرسے میں تعلیم حاصل کریں گے۔ 1806ء سے 1811ء تک انہوں نے دہلی میں قیام کیا ، اس کے بعد 25سال کی عمر میں امیر خان ،جو کہ ایک فوجی مہم جُو تھے، کے ہاں ملازمت کرلی۔ اس سلسلے میں ان کے سیرت نگار یہ کہتے ہیں … Continue reading سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل دہلوی کی جہاد تحریک کی حقیقت کیا ہے؟ (ڈاکٹر مبارک علی ۔۔حمزہ ابراہیم

مجدد الف ثانی اور شاہ ولی الله : حقائق کیا ہیں؟ (ڈاکٹر مبارک علی) ۔حمزہ ابراہیم

سنہ 1857ء کے بعد ہندوستان کے مسلمان معاشرے میں علماء کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کیلئے یہ بھی ضروری تھا کہ تاریخ میں ان کے مثبت کردار کو ابھارا جائے اور یہ ثابت کیا جائے کہ تاریخ میں علماء نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ اس قسم کی تاریخ لکھنے کا کام بھی علماء نے کیا اور یہ تاریخ عقیدت سے بھرپور جذبات کے ساتھ لکھی گئی کہ جس کو لکھتے وقت تاریخی واقعات کی تحقیق یا تجزیے کی ضرورت کو اہمیت نہیں دی گئی۔ بلکہ یہ کوشش کی گئی کہ علماء کی قربانیوں سے ان کے کردار … Continue reading مجدد الف ثانی اور شاہ ولی الله : حقائق کیا ہیں؟ (ڈاکٹر مبارک علی) ۔حمزہ ابراہیم