اسلامی تاریخ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مرکزی کردار

اسلام کی ترویج اور تبلیغ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت عظام رضی اللہ عنہم کی ہمراہی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نہایت گراں مایہ خدمات انجام دیں ۔ خلفا راشدین رضی اللہ عنہم کا کردار ان میں نمایاں ہے ۔ بعض تکفیری خارجی لوگ پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ کچھ فرقے صحابہ کی اکثریت کو نعوذباللہ منافق یا کافر سمجھتے ہیں ۔ یہ بے بنیاد پراپیگنڈا درست نہیں ۔ ذیل میں ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے چندکے نام ہیں جن کا سنی اور شیعہ فرقے مشترکہ احترام کرتے ہیں ‎ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ … Continue reading اسلامی تاریخ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مرکزی کردار

کوفہ والے کون تھے؟

امام حسین کے قیام کے وقت کوفہ میں کئی قسم کے گروہ آباد تھے۔ ایک تو یزید کی وہ اسٹیبلشمنٹ تھی جس کا انچارج عبید اللہ ابنِ زیاد تھا۔ابن زیاد نے اپنے اہلکاروں یا عمال، جنہیں نقبا کہا جاتا تھا، کے ذریعے کوفہ میں کرفیو نافذ کیا، بلکہ کربلا کی جانب نقل و حمل پر پابندی بھی لگا دی۔ یہ طبقہ امام حسین کے خلاف کھل کر لڑا اور ہر طریقے سے اس جدوجہد کو کچلنے کی کوشش کی جو کہ ایک عادلانہ نظام کے قیام کے لیے تھے۔ اس میں حرملہ جیسے لوگ شامل تھے۔ دوسرا طبقہ وہ اشرافیہ … Continue reading کوفہ والے کون تھے؟

تصوف اور شرک کے خلاف غامدی صاحب کا جہاد

‎مسلمانوں میں سائنس کے عروج کے زمانے کو زوال میں بدلنے میں اندھی عقیدت اور علمِ کلام کا مرکزی کردار رہا ہے۔ ‎تقریباً ایک ہزار سال پہلے علمِ کلام کے نام سے عقائد کو خالص اور دوسروں کو کافر بنانے کا فن سامنے آیا۔ اس کے سرخیل امام غزالی تھے۔ انہوں نے نئے خیالات کو قرآن و حدیث پر پرکھ کر کافر یا مسلمان کہنے کا سلسلہ شروع کیا۔ ابنِ سینا اور الفارابی وغیرہ کو کافر قرار دے کر ان کی پیروی کرنے والوں کی جان اور ایمان خطرے میں ڈالے۔ تب سے اب تک علم کے خلاف “اسلام کو … Continue reading تصوف اور شرک کے خلاف غامدی صاحب کا جہاد

یکساں قومی نصاب ہمیں بند گلی میں پہنچا دے گا

طارق رحمن حکومت نے حال ہی میں پہلی سے پانچویں جماعت کے لئے اپنا ’یکساں قومی نصاب‘ پیش کیا ہے۔ مجھے یہ بات ابتدا میں ہی تسلیم کر لینے دیجئے کہ اس مجوزہ نئے نصاب میں بعض ایسے مضامین شامل کئے گئے ہیں جن پر ماضی میں توجہ نہیں د ی گئی۔ حفظان صحت، پڑوسیوں کا خیال رکھنا، گفتگو اور روزمرہ کے آداب میں شائستگی پر زور دینا‘ اس حوالے سے اہم ہیں۔ میں ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہوں کہ ایسے موضوعات ہر سکول میں ہر طالب علم کو سکھانا انتہائی ضروری ہیں۔ یہ موضوعات جنرل نالج … Continue reading یکساں قومی نصاب ہمیں بند گلی میں پہنچا دے گا

اسلامیات کا نصاب اور فرقہ واریت

ڈاکٹر ندیم عباس بیس سال پرانا واقعہ ہے ہمارے گاؤں میں سکول فقط پرائمری تک تھا جس کی وجہ سے چھٹی کلاس سے دوسرے گاؤں میں واقع ایک سکول میں پڑھنے جاتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں شیعہ سنی آبادی مل جل کر رہتی ہے اور ایک دوسرے کا احترام کرتی ہے مگر جس دوسرے گاؤں کے سکول میں تعلیم کے لیے داخل ہوئے وہاں شیعہ آبادی نہیں ہے۔ محرم کے آغاز پر ایک باریش استاد نے ایک شیعہ لڑکے کا نام لے کر بھری کلاس میں کہا اوئے فلاں تم سینہ پیٹتے ہو؟ وہ لڑکا کافی سمجھدار تھا اور زبان … Continue reading اسلامیات کا نصاب اور فرقہ واریت

حضرت ابو ذرغفاری

عظیم صحابی رسول ؐحضرت ابو ذر ؓ کا اصل نام جندب بن جنادہ ہے آپ کا تعلق بنو غفار قبیلے سے تھا۔آپ کا شمار عظیم محدثین میں ہوتا ہے ۔لاتعداد احادیث آپ سے مروی ہیں ۔اکثر محدثین نے معراج النبی ؐ کی حدیث آپ سے ہی روایت کی ہے ۔حضرت ابوذر ؓ ایمان لانے سے قبل بھی شرک اور بت پرستی سے سخت بیزار تھے ۔جب ان تک رسول خداؐکے اعلان بعثت کی خبر پہنچی تو انہوں نے اپنے بھائی کو حالات معلوم کرنے کیلئے مکہ بھیجا ۔ان کے بھائی نے مکہ سے واپس آکر جب انہیں رسول خداؐ کی … Continue reading حضرت ابو ذرغفاری

کافر کافر کی واپسی۔محمد حنیف

بی بی سی اردو میٹرک کے امتحانوں کے بعد آنے والی چھٹیوں میں لڑکپن اور جوانی کے بیچ میں جھولتے لڑکے زندگی کی کوئی نئی چیز دریافت کرتے ہیں۔ کوئی باڈی بلڈنگ کرنے لگتا ہے۔ کسی کو سونے کی لت لگ جاتی ہے۔ کوئی عشق ڈھونڈتا پھرتا ہے اور کوئی مسجد جا کر اذانیں دینے لگتا ہے۔ انھی لمبی اور بور دوپہروں میں ہمارے ایک کلاس فیلو نے کُفر ڈھونڈ لیا۔ ایک کونے میں جا کر شلوار کی جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک پمفلٹ نکالا اور کہا اسے پڑھو اور سمجھو کہ یہ شیعہ ہمارے بارے میں کیا کہتے … Continue reading کافر کافر کی واپسی۔محمد حنیف

جاوید غامدی کی تکفیری مہم: وحدت الوجود اور دبِستانِ شبلی — نادر عقیل انصاری

اسلامی تاریخ میں یونان و روم کے فکری تصورات کی یورش، منگولوں کے حملے، اور صلیبی جنگوں جیسے مصائب معلوم و معروف ہیں، اور ان میں مضمر خطرات کی سنگینی سے مسلمان بالعموم باخبر ہیں۔ یوروپی استعمار زہرناکی میں ان فتنوں سے بڑھ کر تھا۔ مغربی استعمار کا تہذیبی تسلط اور اس کی اثر انگیزی آج بھی مسلمانوں کو نوکِ شمشیر اور نوکِ قلم پر رکھے ہوئے ہے۔ سب جانتے ہیں کہ استعمار نے قزاقوں کی طرح لوٹ مار بھی کی، اور افواج کے ساتھ علانیہ ہجوم کیا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے شر کی ایک خصوصیت یہ … Continue reading جاوید غامدی کی تکفیری مہم: وحدت الوجود اور دبِستانِ شبلی — نادر عقیل انصاری

فکر غامدی ، تفردات اور علمی سرقہ

اہل علم کے مابین اب یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ محترم جاوید احمد غامدی صاحب کی بنیادی فکر دراصل ان کے نادر خیالات اور تفقہ فی الدین کا نتیجہ نہیں، بلکہ ماضی بعید و قریب کے چند علماءو فقہاء کی تحقیقات کا سرقہ ہے۔ راقم کو اس بابت پہلا احساس اس وقت ہوا جب جناب غامدی صاحب کی کتاب “میزان” پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اس کتاب کی بنیادی فکر، استدلال اور یہاں تک کہ مثالیں بھی مولانا عمر احمد عثمانی صاحب کی کتاب “فقہ القرآن” سے ماخوذ ہیں۔ لیکن مقام حیرت یہ ہے کہ پوری کتاب میں کسی … Continue reading فکر غامدی ، تفردات اور علمی سرقہ